ٹیکسٹائلز کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

خصوصی مہم 2.0-- ٹیکسٹائلز  کی وزارت میں ‘‘سووچھتا ابھیان ’’

Posted On: 02 NOV 2022 3:36PM by PIB Delhi

ٹیکسٹائلز کی وزارت نے 2اکتوبر  2022سے 30اکتوبر 2022تک ‘‘سووچھتا مہم 2.0’’ کاانعقاد کیا۔ اس مہم کے دوران  زیرالتوا معاملات میں کمی کرنے اورریکارڈ  کے بندوبست پرتوجہ  مرکوز کی گئی ہے ۔ اس مہم کا انعقاد دومرحلوں میں کیاگیاتھا۔14ستمبر 2022سے 30ستمبر 2022تک تیاری کا مرحلہ اور 17اکتوبر 2022سے 31اکتوبر 2022تک عمل درآمد کا مرحلہ۔ جس کے دوران  صفائی ستھرائی کی مہم  کے کامیابی سے عمل درآمد کے لئے مختلف پیمانوں  کااحاطہ کیاگیا۔ فیلڈ /آؤٹ اسٹیشن  دفاتر  پرخصوصی  توجہ مرکوز کی گئی ۔ سینئرافسران نے فیلڈ دفاتر کے دورے کئے ۔

ٹیکسٹائلز کی وزارت نے مہم سے متعلق 333مقامات  پرخصوصی مہم 2.0کاانعقادکرکے اس مہم میں حصہ لیا۔ جس کے دوران نوڈل افسران کو حساس بنایاگیا، چنندہ زمروں میں التوا میں پڑے یازیرالتوامعاملات کی نشاندہی کی گئی ، فالتو سامان اورکباڑ وغیرہ سے چھٹکارہ حاصل کیاگیا اورریکارڈ س کابندوبست کیاگیا۔ ٹیکسٹائلز کی وزارت  نے، جوش وخروش کے ساتھ مہم میں شرکت کرکے ، باضابطہ نگرانی اور فیلڈ افسران  کے ساتھ سرگرمی  سے شمولیت اختیارکرکے ، اس خصوصی مہم کو کامیابی سے انجام دیا۔ اس کے علاوہ  ذیلی اورمنسلک دفاتر اورسرکاری ملکیت کے کاروباری اداروں پی ایس یوز اور قانونی اہمیت کے حامل اداروں  کی کوششوں کی بدولت ، اس مہم کوکامیاب بنایاجاسکاہے ۔

مہم کی پیش رفت اور کامیابی کو انتظامی اصلاحات اورعوامی شکایات کے محکمے (ڈی اے آر پی جی ) کے پورٹل ایس سی پی ڈی ایم پرباقاعدگی  کے ساتھ پوسٹ  کیاگیا۔ وزارت نے مہم کے لئے نشانزد اہداف کو حاصل کرنے کی زبردست  کوششیں کیں ۔

مہم سے متعلق کی گئی پیش رفت  کو ٹیکسٹائلز کی وزارت کے سوشل میڈیا ہینڈلزپرباضابطہ طورپر پوسٹ کیاگیا۔

ٹیکسٹائلز کی وزارت  کی حصولیابیاں درج ذیل ہیں :

نمبرشمار

حوالہ جات کازمرہ

اہداف

 31.10.2022تک حصولیابی

 

ارکان پارلیمنٹ  سے حوالہ جات

46

37

 

پارلیمانی یقین دہانی

32

2

 

عوامی شکایات

24

22

 

پی ایم او حوالہ جات

1

1

 

فائلیں جن کا جائزہ لیاگیا

30,542

14,424

 

جن فائلوں کی چھنٹائی کی گئی

12,242

12,242

 

بندکی گئیں فائلیں

697

697

 

مہم کے مقامات

333

333

 

کباڑ اورفالتواشیاء سے چھٹکارہ حاصل کیاگیا(آمدنی ہوئی)

-

Rs. 44,46,467

 

عوامی شکایات  سے متعلق اپیل

21

19

 

جگہ (خالی ) کرائی گئی

-

48798 sq. ft

*****

(ش ح ۔ع م۔ ع آ)

U -13209


(Release ID: 1880442) Visitor Counter : 97


Read this release in: Hindi , English