سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
انتہائی سرد درجۂ حرارت کے تحت ایک مقناطیسی فیلڈ میں پائے جانے والے چار ج شدہ ذرّات کے برتاؤ پرکیاگیا نیامطالعہ ، شور شرابے پرقابو حاصل کرنے کی تکنالوجی کے لئے معاون ثابت ہوسکتاہے
Posted On:
24 NOV 2022 3:19PM by PIB Delhi
بنگلورو میں مقیم سائنس دانوں کے ذریعہ کئے گئے ایک نئے مطالعہ نے اس بات پر تازہ روشنی ڈالی ہے کہ مقناطیسی فیلڈ کی موجودگی میں ماحول کے ساتھ رابطے میں چارج شدہ ذرات اس وقت کس طرح برتاؤ کرتے ہیں جب انھیں انتہائی سرد درجہ حرارت کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔
مطالعہ میں شامل سائنسدانوں نے کہا ہے کہ تازہ ترین نتائج ،موجودہ علم مزید اضافہ کر سکتے ہیں اور کوانٹم ٹیکنالوجی کے دائرہ اثر میں شور کو کنٹرول کرنے کے طورطریقے تلاش کر سکتے ہیں۔
کوانٹم ٹیکنالوجی ماحول میں ہونے والے خلل سے بہت زیادہ زدپذیرہوتی ہے جو کوانٹم کمپیوٹرز میں ذخیرہ شدہ معلومات کو خراب کر دیتی ہے، اس طرح کوانٹم ٹیکنالوجی میں شور کے کردار کو سمجھنا اور اس پر قابو پانے کے طریقے تلاش کرنا طویل عرصے سے سائنسدانوں کے لیے ایک چیلنج رہا ہے۔
حکومت ہند کاایک خودمختار ادارہ جسے سائنس اور ٹکنالوجی کے محکمہ، کی طرف سے مالی اعانت فراہم کی جاتی ہے۔ رمن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ(آرآرآئی ) ، اور ٹی آئی ایف آر - بین الاقوامی مرکز برائے نظریاتی سائنس(آئی سی ٹی ایس)کےماہرطبیعات نے کوانٹم ٹیکنالوجی میں شور کے کردار اور کوانٹم براؤنین موشن کہلانے والے ارتقائی شعبے کی تحقیقات کی۔ انہوں نے پایا کہ کس طرح کوانٹم ڈومین میں شور، مقناطیسی فیلڈ میں چارج شدہ ذرات کو متاثر کر سکتا ہے اور حال ہی میں شائع ہونے والی تحقیق میں مقناطیسی میدان میں چارج شدہ ذرہ کے تناظر میں انتہائی سرد درجہ حرارت پر ارتباط کے زوال میں کوانٹم شور کے کردار کا سراغ لگایا ہے ۔یہ تحقیقی مواد حال ہی میں فزیکا ۔ اے رسالے میں شائع ہوئی ہے ۔
براؤنین حرکت، ذرات کی بے ترتیب حرکت جب کسی سیال میںمحلول ہو جاتی ہے، تو طبیعیات کے بنیادی ستونوں میں سے ایک شکل اختیارکرتی ہے، البرٹ آئن سٹائن کے اس شعبے میں کئےگئے بنیادی کام کی بدولت یہ علم حاصل ہواہے۔ کوانٹم براؤنین حرکت ایک کھلے کوانٹم کے لیے ممکنہ حرکیات کادرجہ ہے۔
ماضی میں، محققین نے اسی سیاق و سباق میں ایک غیر جانبدار براؤنین ذرّہ کے برتاؤ کا مطالعہ کیا ہے۔ تاہم، محققین نے کہا کہ انتہائی سرد درجہ حرارت پر لاگو ہونے والے مقناطیسی فیلڈ میں چارج شدہ براؤنین ذرّات کی سست دیر کے وقت کی حرکیات پر مشتمل ایک نظریاتی مطالعہ اولین اہمیت کا حامل ہے۔
یہ مطالعہ، عوامل کے خراب ہونے کی نوعیت کے بارے میں پیشین گوئیاں کرتا ہے جسے پوزیشن کوریلیشن فنکشن کہا جاتا ہے، پوزیشن-ویلوسٹی کوریلیشن فنکشن، اور کوانٹم دائرہ اثر میں انتہائی سرد ایٹم تجربات کے ذریعے قابل رسائی رفتار خودکار ارتباطی فنکشن ہے۔ پیشین گوئیوں کو مقناطیسی فیلڈ میں انتہائی سرد درجہ حرارت (چند نینو کیلون کی ترتیب کے مطابق) پر ایک آپٹیکل راب میں چارج شدہ ذرات پر غور کرکے جانچا جا سکتا ہے جو کیس دار اورگاڑھے ماحول کے مشابہ ہوتا ہے۔
نظریات طبیعات میں ایک فیکلٹی رکن اور‘‘ایک مقناطیسی فیلڈ میں چارج شدہ ذرات کے کوانٹم براؤنین حرکت میں طویل مدتی اثرات ’’ کے عنوان سے تحریر کردہ مقالہ کے شریک مصنفین میں سے ایک پروفیسر سپرناسنہا نے کہا:‘‘اعلی درجہ حرارت کے کلاسیکی ڈومین میں، لمبے عرصے میں ارتباط بہت تیزی سے زوال پذیر ہوتے ہیں۔ اس کے برعکس، کم درجہ حرارت والے ڈومین میں، ارتباط کا زوال کافی حد تک سست ہوجاتا ہے۔ ہم مطالعہ کرتے ہیں کہ کس طرح مقناطیسی فیلڈ اور ہارمونک آسکیلیٹر ٹریپ جو ذرہ کو محدود کرتے ہیں، وہ کم درجہ حرارت کوانٹم ڈومین میں ارتباط کے زوال کو متاثر کرتے ہیں۔’’
آرآرآئی میں پوسٹ ڈاکٹریٹ فیلو اور اس مقالے کی سرکردہ مصنفہ سورکا بھٹاچارجی نے اس امرکو اجاگر کیا، حالانکہ مقناطیسی فیلڈ کی طاقت زوال کے دائرے کو متاثر کرتی ہے، یہ زوال اس وقت کم ہو جاتاہے جب کوانٹم اتار چڑھاو تھرمل اتار چڑھاو پر حاوی ہو جاتا ہے،
یہ کام آرآرآئی میں بین موضوعاتی تحقیق کی ایک بہترین مثال ہے، جو اس معاملے میں کوانٹم مکسچر لیبارٹری میں نظریاتی اور تجرباتی ماہرین کے درمیان، جو آرآرآئی میں کوانٹم لیبارٹریز کے کلسٹر کا ایک حصہ ہے۔
اسی طرح کے خطوط پر نظریاتی کام جاری رکھتے ہوئے، یہ گروپ فی الحال ایک سپن کے ساتھ کوانٹم براؤنین ذرّہ کے برتاؤ کو سمجھنے کی کوشش کر رہا ہے، جس کا مطالعہ جاری ہے۔
اشاعتی لنک:
:https://www.sciencedirect.com/science/article/abs/pii/S037843712200824X?via%3Dihub
***********
(ش ح ۔ ع م۔ ع آ)
U-13202
(Release ID: 1880435)
Visitor Counter : 162