وزارت دفاع
دیولالی (مہاراشٹر) میں سنگاپور کی مسلح افواج کے ساتھ مشترکہ مشق ’اگنی واریئر‘ کا اختتام
Posted On:
01 DEC 2022 5:27PM by PIB Delhi
سنگاپور اور ہندوستانی فوج کے درمیان دو طرفہ مشق، اگنی واریئر کا 12واں ایڈیشن، جس کا آغاز 13 نومبر 2022 کو ہوا تھا، کا اختتام دیو لالی (مہاراشٹر) کے فیلڈ فائرنگ رینجز میں 30 نومبر 2022 کو ہوا۔ مشق ’اگنی واریئر‘ میں دونوں افواج کے توپ خانہ (آرٹیلری) والے حصے کی جانب سے مشترکہ فائر پاور پلاننگ، نئی جنریشن کے ساز و سامان کو سنبھالنے اور ان کے استعمال کا مظاہرہ کیا گیا۔
اس مشق میں مشترکہ منصوبہ بندی کے عمل کے حصہ کے طور پر دونوں افواج کی طرف سے ایک مشترکہ کمپیوٹر وار گیم میں شرکت کرنا بھی شامل رہا۔ دونوں فریقین نے مشترکہ تربیت کے مرحلہ کے حصہ کے طور پر جدید ترین ٹیکنالوجی اور آرٹیلری آبزرویشن سیمولیٹرز کا بھی استعمال کیا۔ ماہرین نے آرٹیلری کے جدید رجحانات اور توپ خانہ کی منصوبہ بندی کے عمل کی تطہیر پر علمی بحث کی۔ مشق کے آخری مرحلہ کےد وران مقامی طور پر تیار کردہ توپ خانہ کی بندوقوں اور ہووٹزر کو بھی شامل کیا گیا۔
اس مشق نے ڈرل اور طریقہ کار کی باہمی تفہیم میں اضافہ اور دونوں افواج کے درمیان باہمی تعاون کو بہتر بنانے کے اپنے مقصد کو حاصل کیا۔ اختتامی تقریب کے دوران ہندوستان میں سنگاپور کے ہائی کمشنر جناب وانگ وائی کین اور اسکول آف آرٹیلری کے کمانڈنٹ، لیفٹیننٹ جنرل ایس ہری موہن ایئر، سنگاپور کی دیگر شخصیات اور دونوں افواج کے برسر کار افسران کے ہمراہ موجود تھے۔
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U: 13192
(Release ID: 1880359)
Visitor Counter : 188