شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

 مالی سال 2023-2022 کی دوسری سہ ماہی (جولائی-ستمبر) کے لیے مجموعی ملکی پیداوار کے تخمینے

Posted On: 30 NOV 2022 5:30PM by PIB Delhi

قومی شماریاتی دفتر (این ایس او)، شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت اس پریس نوٹ میں 2023-2022 کی دوسری سہ ماہی (جولائی-ستمبر) کے لیے مجموعی ملکی پیداوار (جی ڈی پی) کے تخمینے ، دونوں مستقل (2011-12) اور موجودہ قیمتوں پر جاری کر رہی ہے ۔

2. بنیادی قیمتوں پر مجموعی ویلیو ایڈڈ(جی وی اے) کے سہ ماہی اور ششماہی تخمینے اقتصادی سرگرمیوں کی قسم اور جی ڈی پی کی مستقل (2011-12) اور موجودہ قیمتوں کے لحاظ سے سال 2021-2020، 2022-2021  اور 2023-2022 بیانات 1 سے 8 میں دیے گئے ہیں۔

3. حقیقی جی ڈی پی یا دوسری سہ ماہی2023-2022 میں  مستقل (2011-12) قیمتوں پر  جی ڈی پی میں قیمتوں کا تخمینہ 38.17  لاکھ کروڑ روپے لگایا گیا ہے، جیسا کہ دوسری سہ ماہی  2 2021-22 میں 35.89 لاکھ کروڑ روپے تھا، جو سہ ماہی  2021-22 میں 8.4 فیصد کے مقابلے میں 6.3 فیصد اضافہ دکھاتا ہے۔

4.  دوسری سہ ماہی  2022-23 میں موجودہ قیمتوں پر برائے نام جی ڈی پی  یا  جی ڈی پی کا تخمینہ دوسری  سہ ماہی  2021-22 میں 56.20 لاکھ کروڑ  روپےکے مقابلے میں 65.31 لاکھ کروڑ روپے لگایا گیا ہے،   جو کہ سہ ماہی  2021-22 میں 19.0 فیصد کے مقابلے میں 16.2 فیصد اضافہ دکھا رہا ہے۔

5. اپریل-ستمبر  2023-2022 دوسری (ایچ آئی  2022-23) میں مستقل (2011-12) قیمتوں پر جی ڈی پی کا تخمینہ 75.02 لاکھ کروڑ روپے لگایا گیا ہے جو پچھلے سال کی اسی مدت کے دوران 68.36 لاکھ کروڑ رپے تھا، جس میں ایچ  ون  2022-23 میں 9.7 فیصدکا اضافہ ظاہر ہوتا ہے۔ جو کہ پچھلے سال کی اسی مدت کے دوران 13.7 فیصد تھا۔ ایچ ون   2022-23 میں موجودہ قیمتوں پر جی ڈی پی  کا تخمینہ 130.26 لاکھ کروڑ  روپے لگایا گیا ہے جو پچھلے سال کی اسی مدت کے دوران 107.47 لاکھ کروڑ روپے تھا، جو کہ گزشتہ سال اسی مدت کے دوران 25.0 فیصد کے مقابلے ایچ ون  2022-23 میں 21.2 فیصد اضافہ دکھاتا ہے۔

6. قومی کھاتوں کے سہ ماہی تخمینے اشارے پر مبنی ہوتے ہیں اور مختلف وزارتوں/محکموں/نجی ایجنسیوں سے حاصل کردہ ڈیٹا ان تخمینوں کی جمع آوری  میں قیمتی معلومات کے طور پر کام کرتا ہے۔ سیکٹر وار تخمینے ایسے اشارے کا استعمال کرتے ہوئے مرتب کیے گئے ہیں جیسے (i) صنعتی پیداوار کا اشاریہ (ii)(آئی آئی پی ) نجی کارپوریٹ سیکٹر میں درج کمپنیوں کی مالی کارکردگی ان کمپنیوں کے دستیاب سہ ماہی مالیاتی نتائج کی بنیاد پر، (iii) پہلی پیشگی 2023-2022  کے لیے فصل کی پیداوار کے تخمینے، iv) ) 2023-2022کے موسم گرما کے لیے بڑے لائیو سٹاک مصنوعات کی پیداوار کے تخمینے، (v) مچھلی کی پیداوار،(vi) سیمنٹ اور اسٹیل کی پیداوار/ کھپت، (vii) خالص ٹن کلومیٹر اور ریلوے کے لیے مسافر کلومیٹر، (viii) مسافر اور کارگو ٹریفک جو  شہری ہوا بازی کے ذریعے سنبھالا جاتا ہے، (ix) بڑے سمندری بندرگاہوں پر کارگو ٹریفک، (x) کمرشل گاڑیوں کی فروخت، (xi) بینک ڈپازٹس اور کریڈٹ، (xii)  مرکزی  اور ریاستی حکومتوں کے اکاؤنٹس وغیرہ، دوسری سہ ماہی  2023-2022 کے لیے دستیاب ہیں۔ تخمینہ میں استعمال ہونے والے اہم اشاریوں میں فیصد تبدیلیاں ضمیمہ میں دی گئی ہیں۔

7. ماخذ ایجنسیوں کے ذریعہ کئے گئے ان پٹ ڈیٹا میں بہتر ڈیٹا کوریج اور نظرثانی کا اثر ان تخمینوں کے بعد کی نظرثانی پر پڑے گا۔ اس لیے، ریلیز کے کیلنڈر کے مطابق، تخمینوں میں مذکورہ وجوہات کے لیے مناسب وقت پر نظر ثانی کیے جانے کا امکان ہے۔ صارفین کو اعداد و شمار کی تشریح کرتے وقت ان کو مدنظر رکھنا چاہیے۔

8. سہ ماہی اکتوبر-دسمبر، 2022 (2022-23 تیسری سہ ماہی) کے لیے سہ ماہی جی ڈی پی  تخمینے کی اگلی ریلیز 28.02.2023 کو ہوگی۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001FJOZ.png

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002B1D0.png

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003JND3.png
https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004G0Y5.png

 

ضمیمہ

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005X3OQ.png

 

*************

ش ح۔ س ب ۔ رض

U. No.13160


(Release ID: 1880219) Visitor Counter : 176


Read this release in: English