عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مالدیپ کے سول سروینٹس  کی صلاحیت سازی  : ہندوستان اور مالدیپ کے درمیان تعلقات میں  ایک نیا باب


وزیراعظم کی  ‘پہلے پڑوسی ’ کی پالیسی ،اچھی حکمرانی   اور عوامی خدمات کی ترسیل میں   مالدیپ کے سول سروینٹس   کی صلاحیت سازی میں  مدد کررہی ہے

Posted On: 11 NOV 2022 8:40PM by PIB Delhi

حکومت ہند کے ایک اعلیٰ خود مختار ادارے  ،قومی مرکز برائے اچھی حکمرانی   (این سی جی جی ) کے وزارت خارجہ کے ساتھ شراکت میں   مالدیپ کے سول سروینٹس کے لئے دو ہفتہ کا  17 واں  صلاحیت سازی کا پروگرام  ، جو  31 اکتوبر  2022 کو شروع ہوا تھا ، آج اختتام پذیر ہوگیا۔ 2019 میں  وزیراعظم جناب نریندر مودی کے مالدیپ کے دورے کے دوران   این سی جی جی  اور مالدیپ کے  سول سروسز کمیشن   (سی ایس سی ) کے درمیان   ایک مفاہمت نامے پر دستخط ہوئے تھے،جس کا تصورتھا کہ  آئندہ پانچ سالوں کے دوران   این سی جی جی میں   مالدیپ کے  ایک ہزار  سول سروینٹس کی  صلاحیت سازی کی سرگرمیاں انجام دی جائیں۔ کووڈ  -19 وبا کے باوجود اب تک   2019  میں  دستخط شدہ  مذکورہ  بالا  مفاہمت نامے  کے زیر اہتمام   مالدیپ کے 500سے زیاد ہ سول سروینٹس کو ٹریننگ دی جاچکی ہے۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے  جون 2019  میں  اپنے مالدیپ کے دورے کے دوران   ہندوستان کی ‘پڑوسی پہلے’ کی  پالیسی  پر زور دیا تھا اور  مالدیپ کو  وسیع  سماجی – اقتصادی   ترقی کے لئے   اور  جمہوری  اور آزاد اداروں کو   مستحکم بنانے کے لئے   ہندوستان کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی تھی۔ ہندوستان  ،  مالدیپ کی  ترقی کا سب سے بڑ ا شراکت دار ہے۔اس  پروگرام کا اختتا می اجلاس    آج  11 نومبر  2022 کو منعقد کیا گیا۔اپنے اختتامی خطاب میں  این سی جی جی کے ڈائریکٹر جنرل  جناب بھرت لال   نے اس بات  پر زوردیا کہ لوگوں کی خدمت کرنے میں   حساس  اور جوابدہ ہونے کی ضرورت ہے۔  انہو ں نے یہ مشورہ دیا کہ  ایک پیمانے  پر  رفتار  کے ساتھ کام کرنا اور خدمات کی ترسیل میں  ڈجیٹل ٹکنالوجی کا استعمال کرنا ضروری ہے ۔ انہوں نے اس بات  پر بھی زوردیا کہ   مالدیپ واپس جانے کے بعد  شرکاء  پروگرام  کے دوران   حاصل کئے گئے علم اور ہنرمندیوں سے استفادہ کرسکتے ہیں۔انہوں  نے  گجرات میں   قبائلی خواتین کے لئے  07-2006 میں شروع ہونے والے  زچگی  سے متعلق صحت کی نگہداشت   کے بارے میں  ‘چرنجیوی یوجنا’ کی  مثال دی   اورکہا کہ  اس  طرح کی اختراعات   اور جدید ترین سوچ   تیز رفتار  خدمات کی ترسیل میں    اور انہیں آگے بڑھانے میں  مددگار ہوتی ہیں۔

ترقی  پذیر  ممالک کے  سول سروینٹس کی صلاحیت سازی   کے پروگرام کا مقصد   انہیں  جدید ترین علم  ، ہنر مندیوں   اور آلات سے  لیس کرنا ہے تاکہ وہ   ایک بڑھتے ہوئے پیچیدہ اور ایک دوسرے  پر منحصر دنیا میں   موثر عوامی خدمات   کی خاکہ سازی  کرکے  ان کی ترسیل کرسکیں ۔ا س بات کی توقع ہے کہ اس سے اچھی حکمرانی   قائم ہوگی اور  بالآخر  پائیدار ترقی  حاصل ہوگی۔  اس کے علاوہ  ملکوں  کے درمیان مالامال   تجربات   مہیا ہوں گے۔این سی جی جی  ، ملک میں   کئے جانے والے  مختلف  اقدامات  کو  شیئر کررہی ہے ۔جیسے کہ  ای- حکمرانی  ، ڈجیٹل انڈیا  ، پائیدار ترقی کے اہداف حاصل کرنے کے لئے  عوامی خدمات کی   عالمگیریت   ،  خدمات  کی ترسیل میں آدھار کا استعمال   ، عوامی  شکایات  کو  دور کرنے کا طریق  کار  اور  آفات سے نمٹنے  کا انتظام، دوسرے اہم علاقوں کےدرمیان ساحلی علاقوں  پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

مختلف میدانوں سے  تعلق رکھنے والے مشہور افراد اور ڈومین  ماہرین نے    اس  دو ہفتے کے پروگرام میں اعلیٰ انٹریکٹو   اجلاسوں  کا انعقاد کیا  اور اپنے علم اورتجربات کا شرکاء کے ساتھ اشتراک کیا۔انڈیا  اور مالدیپ کے درمیان  تعلقا ت  کے  ترجیحی شعبوں  ، ہندوستانی   بحری  خطے میں   علاقائی  تعاون کے اقدمات ، خدما ت کی ترسیل میں بہتری  : شہریوں  پر مرتکز حکمرانی کا جوہر   ،   پی ایم جن دھن یوجنا : شہریوں کی زندگیوں  پر مثبت اثرات  ،   مکمل  معیاری انتظام  ،  عوامی  پالیسی اور نفاذ   ،  ایس ڈی جیز   کے حصول میں   چیلنجز ،  سیاحت   ،  ہندوستان کی مشترکہ  ثقافت   ،   ہندوستان میں  عدم مرکزیت کی  آئینی بنیاد ،    عوامی شکایات  کودور کرنے کی  طریقہ کار ،  پی پی پیز ،  حکمرانی میں اصلاحات   ،سلامتی کی صورتحال کی نگرانی  ، ڈجیٹل انڈیا  ،ساحلی علاقوں میں  زراعت  پر مبنی  طریقے وغیرہ  پر توجہ مرکوز رہی ۔

دو ہفتے کے پروگرام کے دوران  شرکاء کو پردھان منتری سنگراہلیہ ،اسمارٹ سٹی ، ہندوستان کی پارلیمنٹ ، صفر توانائی عمارت   - پریاورن بھون  ، دہلی میٹرو ،  تاج محل وغیرہ جیسی جگہوں  کا   دورہ  بھی کرایا گیا۔اننتا سینٹر  کے سی ای او  ، اندرانی بگچی ،آئی آئی ایم احمدآباد سے  تعلق رکھنے والی پروفیسر  دیپتی  پانڈے  ،   ایل بی ایس  این اے اے   کےسابق ڈائریکٹر جناب پدم ویر سنگھ ، ایف آر اے کے         چیئرمین  اے  بی پی   پانڈے   جیسے  مشہور  مقررین اور ماہرین اور دیگر   نے   پروگرام کے دوران  شرکاء سے خطاب کیا۔

مالدیپ سے تعلق رکھنے والی   ٹیم لیڈر کی نائب   محترمہ  سہانا سعید    نے  اپنے خطاب میں  پروگرام کی  اور اس کے مشمولات اورترسیل کی تعریف کی ۔ انہوں نے  اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ  یہ  لرننگ  پلیٹ فارمز  ان کے لئے بہت زیادہ مفید ثابت ہوں گے۔

اختتامی اجلاس میں این سی جی جی کی  نوڈل افسر  (ٹریننگ ) پروفیسر پونم  سنگھ نے   تفصیل سے پروگرام کا  جائزہ  پیش کیا  اور شرکا کی والہانہ شرکت کی ستائش کی ۔ کورس کے کوآرڈی نیٹر   ڈاکٹر اے پی سنگھ نے   کلمات تشکر  پیش کئے ، جس میں  انہوں نے کہا کہ   ان اقدامات  کو  محتاط  پلاننگ   اور عملدرآمد کی ضرورت ہے ۔

*************

ش ح۔اک ۔ رم

U-13163


(Release ID: 1880196) Visitor Counter : 147


Read this release in: English , Hindi