وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

خصوصی مہم دوئم کے حصے کے طور پر اسکولی تعلیم اور خواندگی کے محکمےنے تقریبا 1854247 روپئے کامالیہ حاصل کیا اور 39319 مربع فٹ علاقہ کو خالی کرایا


خصوصی مہم دوئم   نےسوچھتا کو ادارہ جاتی بنانے  اور حکومت پر کم سے کم انحصار کرنے کے وزیراعظم نریندر مودی کے وژن اورمشن سے تحریک لی ہے

Posted On: 31 OCT 2022 6:15PM by PIB Delhi

مرکزی حکومت نے 2 اکتوبر 2022 کو ایک خصوصی مہم 2.0 کاآغاز کیا جو 31 اکتوبر 2022 تک جاری رہے گی ۔ اس کے تحت تمام وزارتیں اورمحکمے  حکومت پر انحصار اوربوجھ  کو کم کرتے ہوئے زندگی کو آسان بنانےکے علاوہ اچھی حکمرانی، سوچھتا اورصفائی ستھرائی پر توجہ دے رہے ہیں ۔  خصوصی مہم دوئم   نےسوچھتا کو ادارہ جاتی بنانے  اور حکومت پر کم سے کم انحصار کرنے کے وزیراعظم نریندر مودی کے وژن اورمشن سے تحریک لی ہے ۔

خصوصی مہم 2.0 کے تحت  صفائی ستھرائی  سے متعلق سرگرمیاں ،  ضابطوں اور طریقہ کارکاجائزہ اورانہیں آسان بنانا ، بندوبست کے نظام  کے ریکار ڈ کاجائزہ لینا ، اسپیس کے  سودمنداستعمال اور کچر ے کو ٹھکانےلگانا ، کام کی جگہ کے تجربہ کو بڑھانا اس محکمے اوراس کے خود مختا ر اداروں کی جانب انجام دیا جارہا ہے۔31 اکتوبر 2022 شام ساڑھے پانچ بجے تک  عوامی شکایات  ضابطوں کو آسان بنانے انجام دی گئی مہم کی تعداد، فائلوں کے جائزے ، پرانی فائلوں کو ختم کرنے ، مالیہ حاصل کرنے اورجگہ کو خالی کرانے کے سلسلے میں پیش رفت کی صورتحال حسب ذیل ہے ۔

 

زمرے

اہداف

حصولیابیاں

فائلوں کاجائزہ لیا گیا

45796

45796

فائلوں کو ختم کیا گیا

21465

21465

عوامی شکایات

5925

5925

مہمات کی تعداد

1257

1257

 

 

 

 

 

 

 

 

 

اس مہم نے اسکولی تعلیم اورخواندگی کے محکمے کے تمام منسلک دفاتر سے کافی زبرست حوصلہ  اور جوش حاصل کیا ہے۔ خصوصی مہم دوئم کی پیش رفت  نے محکمے اور اس کے خود مختار اداروں کی طرف سے کی جارہی بہت سی سوشل میڈیا سرگرمیوں کے ساتھ سوشل میڈیا کی طرف سے زبردست رد عمل بھی حاصل کیا ہے ۔ خصوصی مہم کے دوران محکمے کی طرف سے کئے گئے کچھ اہم اقدامات حسب ذیل ہیں :

  1. سی بی ایس ای سے منسلک تمام کے وی ایس، جے این ویز اور اسکولوں میں سوچھتا مہم چلائی گئی۔ سکول کی لائبریریوں، واش رومز وغیرہ کی صفائی پر خصوصی زور دیا گیا۔
  2. مشن لائف کے تحت اسکول کے طلباء کو ماحول دوست طرز زندگی اپنانے اور فروغ دینے کی ترغیب دی گئی۔
  3. خصوصی مہم 2.0 کے "کلین ڈیسک، کلین سیکشن اور کلین کوریڈور کے پہلوؤں" کے تحت، محکمے کے تمام افسران/ اہلکار بشمول اس کے خود مختار اداروں نے ایک صاف اور بے ترتیبی کے کام کواچھے ماحول میں بنانے کی کوشش کی ہے جس سے ان کی پیداواری توانائیوں میں اضافہ ہوگا۔
  4. محکمہ سے متعلق عوامی شکایات کے حل پر خصوصی زور دیا گیا۔
  5. مہم کے دوران مندرجہ ذیل بہترین اور اختراعی طریقوں کی نشاندہی کی گئی اور سوشل میڈیا کے ذریعے وسیع پیمانے پر پھیلائی گئی۔
  1. جے این وی  بنگلور میں ٹی آئی ڈی ای نامی تنظیم کے تعاون سے گندے پانی کی صفائی
  2. این سی ٹی ای کے ذریعہ آن لائن معائنہ کا آغاز
  • iii. این آئی او ایس نے باغ کے پتوں، گھاس، ٹہنیوں، پھولوں اور کچن میں استعمال ہونے والی سبزیوں کے فضلے سے کھاد بنائی۔

 

**********

ش ح ۔ح ا۔ف ر

U.No:13165


(Release ID: 1880191)
Read this release in: Hindi , English