کامرس اور صنعت کی وزارتہ

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان تحریری نوٹیفکیشنس کا تبادلہ کیا گیاانڈیا-آسٹریلیا ای سی ٹی اے 29 دسمبر 2022 کا نافذ العمل ہوگا


ای سی ٹی اے  سمجھوتہ پہلے سے قائم قریبی تعلقات کو مضبوط کرے گا، بھارت اور آسٹریلیا  میں اہم روزگارتشکیل دے گا، مارکیٹ تک رسائی میں اضافہ کرے گا اور سرمایہ کاری کو فروغ دے گا

ای سی ٹی اے کے تحت آسٹریلیا کی جانب سے 100 فیصد محصولات پر ڈیوٹی ختم کی جائے گی

ای سی ٹی اے کے تحت ہندوستان میں  روزگار کے 10 لاکھ اضافی مواقع تشکیل دئے جائیں گے

یوگا کے ہندوستانی اساتذہ  اور خانساماؤں کو  سالانہ ویزا کوٹہ  کے ساتھ فائدہ حاصل ہوگا

ایک لاکھ سے زیادہ ہندوستانی طلباء پوسٹ اسٹڈی ورک ویزا سے فیضیاب ہوں گے

Posted On: 30 NOV 2022 7:51PM by PIB Delhi

 دو اپریل 2022 کو بھارت-آسٹریلیا اقتصادی تعاون اور تجارتی معاہدے (انڈیا-آسٹریلیا ای سی ٹی اے) پر دستخط کرنے اور توثیق کے عمل اور داخلی قانونی کارروائیوں سے متعلق ضروریات سمیت بھارت اور آسٹریلیا نے تحریری اطلاعات کا تبادلہ کیا ہے۔ معاہدے کے آرٹیکل 14.7 کے مطابق ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان تحریری اطلاع نامے کے اس تبادلے کے 30 دن بعد  اس معاہدہ پر عمل ہوگا  اور اس کے مطابق، یہ معاہدہ 29 دسمبر 2022 سے  لاگو ہوگا۔

انڈیا-آسٹریلیا ای سی ٹی اے اور اس کی دفعات جو تمام متعلقہ  فریقوں کے ساتھ وسیع تر مشاورت کے بعد طے کی گئی ہیں، اس سے دونوں ممالک کے درمیان پہلے سے قائم  گہرے، قریبی اور اہمیت کے حامل تعلقات کو مزید مستحکم ہوں  گے اور اشیا اور خدمات میں دو طرفہ تجارت کو نمایاں طور پراضافہ کیا جاسکےگا، روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، معیار زندگی کو بڑھایا جاسکے گا ، اور دونوں ملکوں کے عوام کی عام فلاح و کو بہتر بنایا جاسکے گا ۔

دونوں ممالک کی صنعتیں، کاروبار، طلباء، پیشہ ور افراد وغیرہ اس معاہدے کے ذریعہ پیدا ہونے والے مواقع سے فائدہ اٹھانے کے متمنی ہیں ۔ یہ دونوں جمہوریتوں کے درمیان عوام سے عوام کے رابطے کو بھی فروغ دے گا۔معاہدے کے تحت آسٹریلیا کی جانب سے 100 فیصد محصولات پر ڈیوٹی کو ختم کیا جائے گا۔ایسا امکان ہے کہ  اس معاہدے کے ساتھ،5 سالوں میں  کُل دوطرفہ تجارت 45-50 بلین امریکی ڈالر سے تجاوز کر جائے گی موجودہ تجارت فی الحال 31 بلین امریکی ڈالر ہے۔دونوں ممالک اس تجارتی مواقع میں ایک دوسرے کے معاون ہیں ۔ لہٰذااس سے لچکدار سپلائی چین میں مدد ملے گی جس  کے تحت آسٹریلیا سے سستا خام مال اور انٹرمیڈیٹ مصنوعات ہماری تیار شدہ مصنوعات کو مسابقتی بنانے کے لیے دستیاب ہوں گی۔

ایسا اندازہ لگایا گیا ہے کہ ای سی ٹی اے کے تحت ہندوستان میں 10 لاکھ مزید روزگار پیدا ہوں گے۔ یوگا کے ہندوستانی اساتذہ  اور خانساماؤں کو  سالانہ ویزا کوٹہ  کے ساتھ فائدہ حاصل ہوگا۔ای سی ٹی اے کے تحت 1 لاکھ سے زیادہ ہندوستانی طلباء پوسٹ اسٹڈی ورک ویزا (1.5-4سال) سے فیضیاب ہوں گے۔ اس معاہدے سے سرمایہ کاری کے مواقع میں اضافہ ہوگا، برآمدات کو فروغ  حاصل ہوگا، نمایاں اضافی روزگار پیدا ہوگا اور دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کو آسان بنایا جاسکے گا۔

آسٹریلیا ہندوستان کا ایک  کلیدی شراکتدار ہے ۔ وہ چار ممالک  کیو یو اے ڈی، سہ فریقی سپلائی چین پہل اوربھارت بحرالکاہل  اقتصادی فورم   (آئی پی ای ایف) کا بھی حصہ ہے۔ای سی ٹی اے سے  دونوں درخشاں معیشتوں کے درمیان بھارت آسٹریلیاں جامع اقتصادی شراکتداری کے ایک نئے باب کا آغاز ہوگا اوردونوں ممالک مفادات اور کاروبار مشترک کریں گے ۔مذکورہ معاہدے میں دونوں دوست ممالک کے درمیان دوطرفہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کے تمام تر پہلوؤں میں تعاون کیا جانا بھی شامل ہے۔

***********

ش ح ۔ ش ر ۔ م ش

U. No.13158



(Release ID: 1880179) Visitor Counter : 172


Read this release in: English , Hindi