وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

آگرہ کے ائر فورس اسٹیشن پر مشترکہ ایچ اے ڈی آر مشقیں ’سمنوے 2022‘ اختتام پذیر

Posted On: 30 NOV 2022 4:25PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،30نومبر، 2022/ 28 سے 30 نومبر 2022 تک آگرہ میں بھارتی فضایہ کے ایئر فورس اسٹیشن پر سالانہ مشترکہ ایچ اے ڈی آر مشقوں 'سمنوے 2022' کا منعقد کیا گیا۔ ان مشقوں میں آسیان کے رکن ممالکوں اور ملک کے مختلف فریقوں نے شرکت کی۔

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ صلاحیتوں کے مظاہرے کے لیے مخصوص کثیر ایجنسی مشق کے دوسرے دن مہمان خصوصی تھے۔ اپنے خطاب میں وزیر دفاع نے قومی اور علاقائی سطح پر باہمی تعاون کو بہتر بنانے اور بحرانی حالات میں تیز تر ردعمل فراہم کرنے کے لیے باہمی تعاون پر مبنی ایچ اے ڈی آر مینجمنٹ کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے قیمتی جانوں اور املاک کو بچانے کے لیے آفات سے بچاؤ کے نظام میں رفتار، پیمانے اور یکجہتی کی ضرورت کی وکالت کی۔ آسیان ممالک کے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، انہوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ اب بھارت کی توجہ  بحران میں ’راحت پر مرکوز‘ ہونے کی بجائے ’کثیر جہتی‘ طریقۂ کر کی طرف منتقل ہو گئی ہے جس میں روک تھام، تخفیف، تیاری، کارروائی، راحت رسانی اور باز آبادکاری شامل ہیں۔ انہوں نے ایچ اے ڈی آر کے دائرہ کار میں تمام فریقوں کےادا کے گئےرول کی تعریف کی اور بحران کی صورت میں 'سب سے پہلے کارروائی کرنے والوں ‘کے طور پر مسلح افواج کی موثر کردار کو اجاگر کیا۔

سمنوے 2022 نے تمام دستیاب ایچ اے ڈی آر وسائل کی افادیت کی جانچ کی۔ یہ مشقیں مختلف فریقوں کے درمیان ہم آہنگی کے حصول کی طرف ایک اہم قدم کے طور پر ابھری ہیں اور انہوں نے آسیان کے رکن ممالک کی نمائندگی کرنے والوں سمیت شرکاء کے درمیان علم، تجربے اور بہترین طریقۂ کار کے تبادلے میں سہولت فراہم کی ہے۔

 ۔۔۔

ش ح ۔ و ا۔ ع ا ۔                                                

U 13135


(Release ID: 1880095)
Read this release in: English , Hindi , Tamil