مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

ٹرائی نے ‘مواصلاتی نیٹ ورک میں کالنگ نیم پریزنٹیشن کا تعارف’ پر مشاورتی مقالہ جاری کیا

Posted On: 30 NOV 2022 12:44PM by PIB Delhi

ٹیلی کام ریگولیٹری  اتھارٹی آف انڈیا (ٹرائی) نے  آج  ‘مواصلاتی نیٹ ورک میں کالنگ نیم پریزنٹیشن کا تعارف’ (سی این اے پی) پر مشاورتی مقالہ جاری کیا۔

محکمہ مواصلات  ( ڈی او ٹی) بتاریخ  21 مارچ 2022  کے تعلق سے  اتھارٹی سے  ٹرائی ایکٹ  1997 (ترمیم شدہ)  کی دفعہ  11 (1) (اے) کے تحت کالنگ نیم پریزنٹیشن (سی این اے پی) پر  ہندوستانی مواصلاتی نیٹ ورک سے  اپنی سفارشات  فراہم کرنے کی  درخواست کی تھی۔

اس سلسلے میں  ‘ٹیلی کمیونی کیشن نیٹ ورک میں کالنگ نیم پریزنٹیشن (سی این اے پی) کا تعارف’ پر  ایک مشاورتی مقالہ اسٹیک ہولڈر  سے اِن پٹ  حاصل کرنے کی غرض سے  ٹرائی کی ویب سائٹ  : (www.trai.gov.in) پر رکھا گیا ہے۔ مشاورتی مقابلے میں  اٹھائے گئے ایشوز پر 27  دسمبر  2022  تک  اسٹیک ہولڈر سے  تحریری  رد عمل  اور 10 جنوری 2023  تک  رد عمل پر جواب  مدعو کیا ہے۔

رد عمل /  رد عمل پر  جواب  الیکٹرانک طور سے   advmn@trai.gov.in.  پر بھیجے جاسکتے ہیں۔ کسی بھی وضاحت / معلومات  کے لئے جناب اکھلیش کمار ترویدی ،  ایڈوائزر  (نیٹ ورکس، اسپیکٹرم اور  لائسنسنگ) ٹرائی سے  ٹیلی فون نمبر : +91-11-23210481  پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح- ق ج- ق ر)

U-13124



(Release ID: 1879932) Visitor Counter : 84


Read this release in: English , Hindi , Telugu