بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این ٹی پی سی نے این ٹی پی سی تلائی پلّی سے کوئلہ ریک کی پہلی کھیپ کو این ٹی پی سی لارا سپرتھرمل پاور پروجیکٹ کے لئے جھنڈ ی دکھا کرروانہ کیا

Posted On: 22 NOV 2022 7:55PM by PIB Delhi

p-6.jpg

p-7.jpg

این ٹی پی سی کے مندوبین ، کوئلہ ریک کی پہلی کھیپ کو این ٹی پی سی تلائی پلّی  سے این ٹی پی سی لاراسپر تھرمل پاور پروجیکٹ کے لئے جھنڈی دکھا کرروانہ کرتے ہوئے

بھارت  کی توانائی کی سب سے بڑی مربوط کمپنی این ٹی پی سی  لمیٹڈ ، نے این ٹی پی سی تلائی پلّی کوئلہ کان سے پہلی کوئلہ ریک کو چھتیس گڑھ میں این ٹی پی سی  لاراسپرتھرمل پاور پروجیکٹ کے لئے  روانہ کیا۔

تلائی پلّی سے لارا تک ایم جی آرریلوے لائنوں  کی لمبائی 65کلومیٹرہے ۔ ریک میں کوئلہ لدائی کے کام کے آغاز سے تلائی پلّی کان سے ماحولیات کے لئے سازگار طریقے اورخوش اسلوبی سے کوئلہ کی کھیپ  بھیجنے کے لئے راہ ہموار ہوگئی ہے ۔ تاکہ این ٹی پی سی لارا کی 1600ایم ڈبلیو کی حقیقی ضروریات کو پوراکیاجاسکے ۔

این ٹی پی سی کے سی ایم ڈی جناب گردیپ سنگھ اور ڈائریکٹر (کمرشیل) جناب چندن کمار مونڈول نے آرای ڈی (کوئلہ کان کنی ) اورآرای ڈی (ڈبلیو  آرII اینڈ اوایس ) کےہمراہ این ٹی پی سی تلائی پلی سے کوئلہ ایک کی پہلی کھیپ کو این ٹی پی سی لاراشپرتھرمل پاور پروجیکٹ  جھنڈی دکھاکرروانہ کیا۔

***********

(ش ح ۔ع م۔ ع آ)

U -13121


(Release ID: 1879928) Visitor Counter : 112


Read this release in: English , Hindi