وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

یونیسکو انڈیاافریقہ ہیکاتھن کاافتتاح کیاگیا

Posted On: 22 NOV 2022 8:00PM by PIB Delhi

یونیسکوانڈیا افریقہ ہیکاتھن کا گوتم بدھ یونیورسٹی میں ایک عظیم  افتتاحی تقریب کے ساتھ افتتاح کیاگیا۔ اس پروگرام  کے تحت بھارت کی طلباء برادریوں  کے افریقی ملکوں کی طلباءبرادریوں کے ساتھ رابطوں اورتعاون کوفروغ دینے پرخاص طورپر توجہ مرکوز کی گئی ہے، تاکہ بنی نوع انسان کو درپیش مسائل سے نمٹنے کی غرض سے اختراعی اورغیرمعمولی حکمت عملیاں وضع کی جاسکیں ۔

p-3.jpg

p-4.jpg

افتتاحی  تقریب کے آغاز میں ہیکاتھن میں شرکت کرنے والے سبھی ملکوں کے دستوں نے اپنے اپنے ملکوں کے قومی پرچم کے ساتھ پریڈمیں حصہ لیا۔ ہرملک کے دستے کو تقریب کے ماسٹر نے سامعین سے متعارف کرایا اورمتعلقہ ملک کے بارے میں معلومات فراہم کیں ۔ تقریب میں موجود حاضرین نے معزز شخصیات کے سامنے مارچ پاسٹ کرنے والے  دستوں کی تالیاں بجاکر حوصلہ افزائی کی ۔

 

p-5.jpg

اس موقع پرتقریب سے خطاب کرتے ہوئے ، اترپردیش کے وزیر اعلیٰ جناب یوگی آدتیہ ناتھ  نے بھارت  اورافریقی ملکوں کے درمیان مضبوط تاریخی رشتوں کا ذکر کیا۔ انھوں نے دنیا میں اپنی نوعیت کی اس اولین پہل قدمی کے لئے مقام کے طورپر اترپردیش کاانتخاب کرنے کے لئے وزیراعظم جناب نریندرمودی کاشکریہ اداکیا۔ انھوں نے مزید کہاکہ  اس تقریب  کی بدولت  بھارت اورافریقی  ملکوں کے درمیان تعلقات ایک نئی سطح تک پہنچیں گے۔انھوں نے  بتایاکہ ہم اسٹارٹ اپس کی دنیا میں سرکردہ ملکوں میں سے ایک ہیں ۔ انھوں نے وفود کو اترپردیش  کے اہمیت کے حامل ثقافتی اورتاریخی مقامات  دیکھنے کی بھی دعوت دی ۔ افریقی طلباء کا خیرمقدم کرتے ہوئے ، وزیراعلیٰ جناب یوگی آدتیہ ناتھ نے طلباءکی توجہ ، بھارت میں اسٹارٹ اپس اورجدت طرازی کے کلچر اوررواج کی جانب مبذول کرائی۔ انھوں نے طلباء کوبھارت میں تعلیم حاصل کرنے اور بھارت کے اختراعی ساجھیدار بننے کی بھی دعوت دی ۔ انھوں نے یونیسکو بھارت افریقہ ہیکاتھن کے کامیاب انعقاد کے لئے اپنی نیک خواہشات  پیش کرکے اپنے خطاب کو مکمل کیا۔

تقریب میں موجود  مندوبین اورشرکاء سے اے آئی سی ٹی ای کے چیئرمین پروفیسر ایم جگدیش کمار اورتعلیم کی وزارت کے جدت طرازی سے معلق شعبہ کے چیف اِنوویشن افسرڈاکٹر ابھے جیرے نے بھی خطاب کیا۔

شاندار اوررنگارنگ ثقافتی پروگرام کے بعد لیمپ روشن کیاگیا اورسرسوتی کی وندناکی گئی۔ اس تقریب  کی نمایاں بات ، افریقی  طلباء کے ذریعہ گایاگیا ‘‘وندے ماترم ’’ رہی ۔ جس نے سبھی لوگوں کے دل جیت لئے ۔ گوتم بدھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر آرکے سنہا کے کلمات تشکر کے ساتھ تقریب اختتام پذیرہوئی۔

***********

(ش ح ۔ع م۔ ع آ)

U -13119


(Release ID: 1879922)
Read this release in: Hindi , English