مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا نے ’سیٹلائٹ ارتھ گیٹ وے (ایس ای ایس جی) کے قیام اور آپریشن کے لیے لائسنسنگ  فریم ورک‘ کے حوالے سے سفارشات جاری کیں

Posted On: 29 NOV 2022 4:35PM by PIB Delhi

ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹرائی) نے آج ’سیٹلائٹ ارتھ اسٹیشن گیٹ وے (ایس ای ایس جی) کے قیام اور آپریشن کے لیے لائسنسنگ فریم ورک‘ سے متعلق سفارشات جاری کی ہیں۔

قبل ازیں محکمہ  مواصلات(ڈی او ٹی)  نے مؤرخہ 10ستمبر 2021 کو اپنے خط کے ذریعے سیٹلائٹ گیٹ وے قائم کرنے کے لیے لائسنسنگ فریم ورک کے بارے میں ٹرائی کی سفارشات طلب کی تھیں۔

اس سلسلے میں 15نومبر 2021 کو ’لائسنسنگ فریم ورک فار اسٹیبلشمنٹ آف سیٹلائٹ ارتھ سٹیشن گیٹ وے‘ پر ایک مشاورتی پیپر جاری کیا گیا۔ 23 اسٹیک ہولڈرز سے تبصرے اور 7 اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے منفی تبصرے موصول ہوئے۔25 فروری 2022 کو اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ایک اوپن ہاؤس ڈسکشن (او ایچ ڈی) منعقد ہوا۔

اسٹیک ہولڈرز سے موصول ہونے والے تبصروں/مشوروں اور اس کے اپنے تجزیے کی بنیاد پر، ٹرائی نے حکومت کو ’لائسنسنگ فریم ورک فار اسٹیبلشمنٹ اینڈ آپریٹنگ آف سیٹلائٹ ارتھ اسٹیشن گیٹ وے‘ (ایس ای ایس جی) پر اپنی سفارشات کو حتمی شکل دی ہے۔

ان سفارشات کی نمایاں خصوصیات درج ذیل ہیں:

  1. انڈین ٹیلی گراف ایکٹ کے سیکشن 4 کے تحت  ایک الگ سیٹلائٹ ارتھ اسٹیشن گیٹ وے (ایس ای ایس جی) لائسنس ہوگا۔ایس ای ایس جی لائسنس یونیفائیڈ لائسنس (یو ایل) کا حصہ نہیں بنے گا۔ایس ای ایس جی لائسنس کے لیے سروس ایریا قومی سطح پر ہوگا۔
  2. ایس ای ایس جی لائسنس دہندہ حکومت کی طرف سے اجازت یافتہ سیٹلائٹ سسٹم کی تمام اقسام کے لیے ہندوستان کی سرزمین میں کہیں بھی ایس ای ایس جی قائم کر سکتا ہے، برقرار رکھ سکتا ہے اور چلا سکتا ہے۔
  3. ایس ای ایس جی لائسنس یافتہ کسی بھی ادارے کو سیٹلائٹ پر مبنی وسائل فراہم کر سکتا ہے جس کے پاس محکمہ مواصلات یا وزارت اطلاعات و نشریات (ایم آئی بی) کی طرف سے لائسنس/اجازت ہے اور جس کو اپنے لائسنس/اجازت کے تحت خدمات کی فراہمی کے لیے سیٹلائٹ میڈیا کے استعمال کرنے کی اجازت ہے۔
  4. ایس ای ایس جی لائسنس یافتہ حکومت کی طرف سے منظور شدہ ایک یا زیادہ سیٹلائٹ سسٹمز کے سلسلے میں ایس ای ایس جیزقائم کر سکتا ہے۔
  5. ایس ای ایس جی لائسنس یافتہ کو کسی بھی قسم کی ٹیلی کمیونیکیشن سروس یا براڈکاسٹنگ سروس براہ راست صارفین کو فراہم کرنے کی اجازت نہیں ہوگی جس کی فراہمی کے لیے حکومت سے علیحدہ لائسنس/ مجاز/ اجازت درکار ہو۔
  6. ایس ای ایس جی  لائسنس لائسنس کی مؤثر تاریخ سے 20 سال کی مدت کے لیے کارآمد ہو گا جس میں 10 سال کے لیے تجدید کا انتظام ہے۔
  7. لائسنس حاصل کرنے والا اپنے نیٹ ورک میں قابل اعتماد مصنوعات کے اضافے کے بارے میں حکومت کی طرف سے جاری کردہ ہدایات/رہنمائی خطوط پر عمل کرے گا۔
  8. ایس ای ایس جی لائسنس دہندہ قومی سلامتی کے مفاد میں وقتاً فوقتاً جاری کردہ لائسنس دہندگان (یعنی ڈی اوٹی) کی ہدایات/ توجیہات پر عمل کرے گا۔
  9. صرف ہندوستان کے کمپنیز ایکٹ، 2013 کے تحت رجسٹرڈ کمپنیاں ایس ای ایس جی لائسنس دینے کے لیے درخواست دینے کی اہل ہوں گی۔
  10. ایس ای ایس جی لائسنس دینے کے لیے دس لاکھ روپے (10,00,000 روپے) کی ناقابل واپسی ایک بار داخلے کی فیس عائد کی جائے گی۔
  11. چونکہ ایس ای ایس جی  لائسنس یافتہ آخری صارفین کو براہ راست کوئی سروس فراہم نہیں کرے گا، اس لیے ایس ای ایس جی لائسنس پر صرف 1 روپے سالانہ کی ٹوکن لائسنس فیس عائد کی جائے گی۔
  12. ایس ای ایس جی لائسنس کی منظوری کے لیے درخواست کے سلسلے میں، پانچ ہزار روپے کی پروسیسنگ فیس وصول کی جائے گی۔ اس کے علاوہ، اضافی ایس ای ایس جی قائم کرنے کی اجازت دینے کے لیے ہر درخواست پر پانچ ہزار روپے کی پروسیسنگ فیس وصول کی جائے گی۔
  13. محکمہ ٹیلی کام اور وزارت اطلاعات و نشریات کی طرف سے دیے گئے متعلقہ لائسنسوں/ اجازتوں میں لینڈ ارتھ سٹیشن گیٹ وے/ہب سٹیشن/ اپ لنک ارتھ سٹیشن کے قیام کو لازمی قرار دینے والے حکم کو ہٹا دیا جائے گا۔
  14. ٹیلی کام اور براڈکاسٹنگ سروس کے لائسنس یافتگان، جو ہندوستان میں سیٹلائٹ پر مبنی مواصلاتی خدمات فراہم کرنے کے اہل ہیں، ان کے پاس اپنے سیٹلائٹ ارتھ اسٹیشن گیٹ ویز قائم کرنے کا اختیار ہوگا، اگر ان کے لائسنس/اجازت کے تحت اجازت ہو، یا ایس ای ایس جی کو استعمال کرنے کی اجازت ہو۔ ایس ای ایس جی لائسنس دہندگان کے ذریعہ ایس ای ایس جی لائسنس دہندگان کے ذریعہ تجویز کردہ شرائط و ضوابط پر ایس ای ایس جی کے ساتھ اپنے بیس بینڈ آلات کو جوڑ کر ترتیب دیا گیا ہے۔
  15. ایس ای ایس جی لائسنس دہندہ کے ذریعہ خدمت کا لائسنس یافتہ/اجازت رکھنے والا ایس ای ایس جی لائسنس دہندہ کے ذریعہ قائم کردہ ایس ای ایس جی میں اپنا بیس بینڈ آلات نصب کرے گا۔
  16. فریکوئنسی سپیکٹرم (گیٹ وے سائیڈ سپیکٹرم، نیز یوزر ٹرمینل سائیڈ سپیکٹرم) متعلقہ سیٹلائٹ سسٹم میں ٹرانسپونڈر بینڈوڈتھ کے مختص کے مطابق اہل سروس لائسنس یافتگان کو تفویض کیا جانا چاہیے۔ ایس ای ایس جی لائسنس دہندگان کو کوئی فریکوئنسی سپیکٹرم نہیں دیا جائے گا۔

سفارشات ٹرائی کی ویب سائٹ www.trai.gov.in پر رکھی گئی ہیں۔کسی  وضاحت/معلومات کے لیےٹرائی کے (نیٹ ورک سپیکٹرم اور لائسنسنگ)کے مشیر جناب اکھلیش کمار ترویدی،  سے ٹیلیفون نمبر +91-11-23210481  پر رابطہ کیا جا سکتا ہے یا ای میل advmn@trai.gov.in پررابطہ کیا جا سکتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ اک۔ ع ن۔

U-13115



(Release ID: 1879915) Visitor Counter : 113


Read this release in: English , Hindi , Telugu