شہری ہوابازی کی وزارت
شہری ہوا بازی کے وزیر جیوترآدتیہ ایم سندھیا نے شمال مشرقی خطے کی کنیکٹی ویٹی کو فروغ دینے کے لئے کئی پروازوں کا افتتاح کیا
Posted On:
29 NOV 2022 8:23PM by PIB Delhi
- نئے روٹس سے دو اہم میٹرو شہروں کے ساتھ شمال مشرقی خطے کی کنیکٹی ویٹی میں اضافہ ہوگا۔
- نئےروٹس کو شمال مشرقی ہندستان میں مزید فروغ ملے گا۔
شہری ہوا بازی اور اسٹیل کے وزیر جناب جیوتر آدتیہ ایم سندھیانے شہری ہوا بازی اور سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کےوزیر مملکت جنرل (ڈاکٹر) وی کے سنگھ (ریٹائرڈ) کے ساتھ شمال مشرقی خطے کی کنیکٹی ویٹی کو مزید وسعت دینے کے لئےکئی پروازوں کا افتتاح کیا۔
ہندستان کے شمال مشرقی خطے میں کنیکٹی ویٹی میں اضافہ سے خطے میں سیاحت اور تجارت کو فروغ دینے میں مدد ملےگی اور یہ خطے کی ریاستوں کی اقتصادی ترقی میں معاون ثابت ہوگی۔ پروازیں درج ذیل جدول میں چلائی جائیں گی۔
(اے)ایٹانگر –ممبئی (براستہ کولکتہ):28 نومبر 2022(انڈیگو کے ذریعہ چلائی جائیں گی)
کہاں سے
|
کہاں تک
|
تعدد
|
روانگی کا وقت
|
آمد کا وقت
|
ایئرکرافٹ ٹائپ
|
ممبئی
|
ایٹا نگر (براستہ کولکتہ)
|
12.4567
|
0740
|
1235
|
ایئربس
|
ایٹا نگر (براستہ کولکتہ)
|
ممبئی
|
12.4567
|
1305
|
1845
|
ایئربس
|
(بی)ڈبروگڑھ –ایٹانگر –زیرو-29 نومبر 2022 (الائینس ایئرکے ذریعہ چلائی جائیں گی)
کہاں سے
|
کہاں تک
|
تعدد
|
روانگی کا وقت
|
آمد کا وقت
|
ایئرکرافٹ ٹائپ
|
ڈٖبروگڑھ
|
ایٹا نگر
|
ہفتہ میں دو بار
|
1020
|
1110
|
ڈورنیئر ڈو -228
|
ایٹا نگر
|
زیرو
|
ہفتہ میں دو بار
|
1130
|
1205
|
ڈورنیئر ڈو -228
|
زیرو
|
ایٹا نگر
|
ہفتہ میں دو بار
|
1225
|
1300
|
ڈورنیئر ڈو -228
|
ایٹا نگر
|
بروگڑھ
|
ہفتہ میں دو بار
|
1320
|
1405
|
ڈورنیئر ڈو -228
|
(سی)ڈبروگڑھ-ایٹانگر –پاسی گھاٹ(30نومبر2022ایلائنس ایئر کے ذریعہ چلائی جائیں گی)
کہاں سے
|
کہاں تک
|
تعدد
|
روانگی کا وقت
|
آمد کا وقت
|
ایئر کرافٹ ٹائپ
|
ڈبرو گڑھ
|
ایٹانگر
|
ہفتہ میں دو بار
|
1020
|
1110
|
ڈورنیئر ڈو -228
|
ایٹانگر
|
پاسی گھاٹ
|
ہفتہ میں دو بار
|
1130
|
1230
|
ڈورنیئر ڈو -228
|
پاسی گھاٹ
|
ایٹانگر
|
ہفتہ میں دو بار
|
1250
|
1350
|
ڈورنیئر ڈو -228
|
ایٹانگر
|
ڈبرو گڑھ
|
ہفتہ میں دو بار
|
1410
|
1455
|
ڈورنیئر ڈو -228
|
اپنے افتتاحی خطاب میں شہری ہوا بازی کے وزیر جناب جیوترآدتیہ سندھیا نے کہا کہ سابقہ حکومیں امید پیدا کرتی تھیں لیکن اس کو عملی جامہ پہنانے کے لئےکچھ نہیں کرتی تھیں ۔ گزشتہ 8 برسوں میں مودی حکومت نے شمال مشرقی ریاستوں کو غیر معمولی ترجیح دی ہے۔ وزیراعظم کا ویژن ہے کہ ملک کے ہر ایک کونے میں فضائی کنیکٹی ویٹی فراہم کی جائےاور ہم ہر ایک ریاست کے تعاون سے اس کو حقیقت کی شکل دینے کے لئے کام کررہے ہیں۔ اس سے نہ صرف بڑے شہروں بلکہ ٹیئر 2اور ٹیئر 3شہروں میں دور دراز علاقوں کے ایڈوانسڈ لینڈنگ مقامات کو بھی جوڑا جائے گا۔
جناب جیوتر آدتیہ سندھیا نے ویٹ اور اےٹی ایف میں تخفیف کے لئے اروناچل پردیش کی حکومت کی بھی تعریف اور کہا کہ اس کے نتیجے میں فضائی رابطہ میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ صرف بڑے شہروں کو ہی نہیں بلکہ دور دراز علاقوں میں ایڈوانسڈ لینڈنگ مقامات کو بھی جوڑا جائے گا ۔ انہوں نے یہ بھی یقین دلایا کہ وجےنگر، میچوکا اور ٹیوٹنگ کو تیار کیاجارہا ہے اور انہیں بھی جلد ہی جوڑا جائے گا۔
ڈونیئی پولو ایئرپورٹ سے 15 کلو میٹر دور واقع ایٹانگر سٹی کا مقام ایڈوینچر کی سرگرمیوں کے لئے بہترین ہے۔ اس شہر میں مچھلی پکڑنے اور رافٹنگ کے علاوہ ٹریکنگ کو بھی بہت پسند کیا جاتا ہے۔ اروناچل پردیش میں فورٹ ایٹانگر ایک معروف سیاحتی مقام ہے ۔ شہر میں جواہر لال نہرو اسٹیٹ میوزیم ، بدھ ٹیمپل ، گنگا لیک اور کئی دیگر سیاحتی مقامات ہیں جو سیاحوں کو بہت پسند آتے ہیں۔
افتتاح کے موقع پر قانون اور انصاف کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو ، پیٹرولیم ، قدرتی گیس اور محنت اور روزگار کے وزیر مملکت جناب رامیشور تیلی، اروناچل پردیش کے وزیراعلی جناب چاؤنا میئن، اروناچل پردیش کے شہری ہوا بازی ، سیاحت اور ٹرانسپورٹ کے وزیر جناب ناکب نالو، لوک سبھا کے رکن جناب تاپر گاؤ راجیہ سبھا کے رکن محترمہ ڈولا سین ،لوک سبھا کے رکن پروفیسر سوگت رائے ، اروناچل پردیش کے قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر جناب پاسنگ دورجی سونا ،رکن اسمبلی جناب چاؤ زگنو نامچوم، رکن اسمبلی محترمہ جمم ایتی دیوری، دیومکھ کے رکن اسمبلی جناب تانا ہالی تارا،پاسی گھاٹ ایسٹ کے رکن اسمبلی جناب کالنگ مویونگ ،میئر جناب ٹیم پھاسنگ بھی موجود تھے۔ ان کے علاوہ شہری ہوا بازی کے سکریٹری جناب راجیو بنسل اے آئی اےایچ ایل کے سی ایم ڈی جناب وکرم دیو دت ، شہری ہوا بازی کی وزارت کے ڈپٹی سکریٹری جناب مرتیون جیے شرما ، انڈیگو کےمنیجنگ ڈائریکٹر پرنسپل ایڈوائزر جناب آر کے سنگھ ، ایلائنس ایئر کےسی ای او جناب ونیت سود اورشہری ہوابازی کی وزارت انڈیگو ،ایلائنس ایئر اور اروناچل پردیش، آسام، ممبئی اور کولکتہ کے دیگر معززین بھی موجود تھے۔
*****
ش ح۔ ا گ- ج
Uno-13109
(Release ID: 1879908)
Visitor Counter : 129