ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
نیشنل زولوجیکل پارک میں تیندوے کا بین الاقوامی دن منایا گیا
Posted On:
29 NOV 2022 7:32PM by PIB Delhi
نیشنل زولوجیکل پارک، نئی دہلی (دہلی چڑیا گھر) نے آج تیندوے کا بین الاقوامی دن منایا۔ اس موقع پر نیشنل زولوجیکل پارک نے چڑیاگھرکی سیر اور ’ شیروں اور تیندووں ‘ پر ماہرین کی گفتگو جیسی سرگرمیوں کا اہتمام کیا۔ ان تقریبات میں لٹل اسٹار پبلک ا سکول کے طلباء نے شرکت کی۔ شرکت کے سرٹیفکیٹ، جنگلی حیات کے تحفظ سے متعلق لٹریچر اور سوینئرطلباء کو دیے گئے تاکہ ان کی حوصلہ افزائی کی جا سکے اور فطرت اور جنگلی حیات کے تحفظ کی اہمیت کو سمجھنے میں ان کے تجسس کوابھارا جا سکے۔
تیندوے کے بین الاقوامی دن کے موقع پر دہلی کے چڑیا گھر میں لٹل اسٹار پبلک اسکول کے طلباء
تیندوے کے بین الاقوامی دن کے بارے میں:
تیندوے کے بین الاقوامی دن کا قیام تیندوے کو درپیش بڑھتے ہوئے خطرات اور اس کی بقا کو یقینی بنانے کے لیے تحفظ کی اہم کوششوں کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے عمل میں آیا تھا۔ ہر سال 29 نومبر کو منایا جانے والا تیندوے کا بین الاقوامی دن امریکہ کے حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور پائیدار ترقی اور وسطی اور جنوبی امریکہ کے صدیوں پرانے ثقافتی ورثے کے لیے ایک امبریلا نوع کے طور پر منایاجاتا ہے۔ یہ دنیا کا تیسرا سب سے بڑا شکارخور اور ایمیزون کے برساتی جنگل کی ایک اہم نوع ہے۔
تیندوا جنگل میں
تیندوے کابین الاقوامی دن قومی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر تیندوے کی رینج والے ممالک کی اجتماعی آواز کی بھی نمائندگی کرتا ہے، تاکہ اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے وسیع تر کوششوں کے حصے کے طور پر تیندوے کے کوریڈورز اور ان کے مسکن کے تحفظ کی ضرورت کی طرف توجہ مبذول کرائی جا سکے۔ تیندوا کو اکثر چیتا سمجھ لیا جاتا ہے، لیکن ان کے بال پر بنے نشان کی وجہ سے ان میں فرق کیا جا سکتا ہے۔ اگرچہ اس نسل کے بہت سے جانورپانی سے پرہیز کرتے ہیں لیکن تیندوے بہترین تیراک ہوتے ہیں ، اور یہاں تک کہ انھیں پاناما نہر میں تیرنے کے لیے بھی جانا جاتا ہے۔
************
ش ح ۔ ف ا ۔ م ص
(U: 13103)
(Release ID: 1879891)
Visitor Counter : 156