عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جموں و کشمیر میں بہتر حکمرانی کے ایک نئے دور کا آغاز


جموں و کشمیر کے افسران کے لیے 2 ہفتے طویل چوتھا صلاحیت سازی کا پروگرام

افسران کی از سر نو ترتیب انہیں نتائج پر مبنی حکمرانی فراہم کرنے کے قابل بنائے گی

Posted On: 29 NOV 2022 6:32PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 29 نومبر، 2022/ جموں و کشمیر کے لوگوں کو بہتر حکمرانی، شفافیت اور موثر عوامی خدمات کی فراہمی کو مضبوط بنانے کے لیے، نیشنل سینٹر فار گڈ گورننس (این سی جی جی) نے، جو حکومت ہند کا اعلیٰ سطح کا ایک  خود مختار ادارے ہے جموں و کشمیر انتظامیہ کے سینئر عہدیداروں کے لیے صلاحیت سازی کے پروگرام شروع کیے ہیں۔ اور اس طرح کا 2 ہفتوں طویل چوتھا پروگرام ، این سی جی جی کے مسوری کیمپس میں شروع ہوا ہے۔

جولائی 2021 میں، جموں و کشمیر کے 2,000 سینئر اہلکاروں کو تربیت دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا اور جے اینڈ کے انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ، پبلک ایڈمنسٹریشن اینڈ رورل ڈیولپمنٹ (جے اینڈ کے آئی ایم پی اے آر ڈی) اور نیشنل سینٹر فار گڈ گورننس (این سی جی جی) کے درمیان ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے تھے جس کا مقصد جموں و کشمیر حکومت کے افسران  کی صلاحیت سازی اور دوبارہ تربیت میں شاندار کارکردگی حاسل کیا جا سکے۔ اس مفاہمت نامے پر عمل کرتے ہوئے، این سی جی جی نے اب تک جموں و کشمیر کے افسران کے لیے صلاحیت سازی کے ایسے 3 پروگرام منعقد کیے ہیں۔

اپنے افتتاحی خطاب میں این سی جی جی کے ڈائریکٹر جنرل جناب بھرت لال نے اچھی حکمرانی کے بارے میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن کو ٹھوس کارروائی میں تبدیل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس کا مقصد افسران کو نئے سرے سے تربیت  دینا ہے تاکہ وہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے اور مواقع پیدا کرنے کے لیے یک سوئی کے ساتھ کام کر سکیں۔ جموں و کشمیر میں بہتر حکمرانی، شفافیت اور موثر خدمات کی فراہمی کے ان طریقوں کی تقلید کے لیے افسروں کو ملک بھر سے حکمرانی کے بہترین طریقوں کے بارے میں بتایا جاتا ہے۔

انہوں نے عوامی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنا کر سرمایہ کاری کو راغب کرنے، انٹرپرینیورشپ کو فروغ دینے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے طریقہ کار کو تبدیل کرنے اور سہولت کار کے طور پر کام کرنے کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک انتہائی مسابقتی اور عالمگیریت والی دنیا میں جی رہے ہیں، اس لیے سرمایہ کاری کو راغب کرنے کی خاطر امداد فراہم کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ہر ایک کا وقت قیمتی ہے، انہوں نے کہا کہ خدمات کی ترسیل اور وقت کی قدر پر ساتھ ساتھ دھیان دیا جانا چاہیے۔ انہوں نے چیلنجوں  پر زور دیا اور کہا کہ یہ تنظیم نو کا پروگرام افسران کو لوگوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ٹیکنالوجی پر مبنی حل فراہم کرنے کے قابل بنائے گا۔

چوتھا صلاحیت سازی کا پروگرام 28 نومبر 2022 سے 9 دسمبر 2022 تک مسوری میں این سی جی جی کے  کیمپس میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ تربیتی سیشنز کے ماڈیولز کو پریکٹیشنرز، ماہرین اور ماہرین تعلیم نے عوامی انتظامیہ اور ای حکمرانی سمیت اچھی حکمرانی کے شعبوں میں تیار کیا ہے۔

صلاحیت سازی کا پروگرام سائنسی طور پر جموں و کشمیر کے سرکاری ملازمین کو لوگوں کو مضبوط اور بغیر کسی رکاوٹ کے خدمات فراہم کرنے کی خاطر مرتب کیا گیا ہے۔ اس پروگرام کے دوران حاصل کردہ جدید ترین علم اور نئی ہنر مندی ان سرکاری ملازمین کو عوام کی زندگی کو بہتر بنانے کی خاطر عوامی خدمات کی موثر ترسیل کے قابل بنائے گی ۔

حکومت ہند کے ذریعہ 2014 میں قائم کردہ قومی مرکز برائے اچھی حکمرانی (این سی جی جی) کو بھارت اور دیگر ممالک کے سول ملازمین کو تربیت دینے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ ماضی قریب میں، مرکز نے بنگلہ دیش، کینیا، تنزانیہ، تیونشیا، گیمبیا، مالدیپ، سری لنکا، افغانستان، لاؤس، ویتنام، بھوٹان، میانمار اور کمبوڈیا کے بڑی تعداد میں افسران کو بھی تربیت دی ہے۔

  ۔۔۔

ش ح ۔ و ا۔ ا م ۔                                                 

U 13102


(Release ID: 1879889) Visitor Counter : 311


Read this release in: English , Hindi , Punjabi