وزارتِ تعلیم

تمل تجارتی وفد کا پانچواں بیچ 'کاشی تامل سنگمم' میں شرکت کے لیے وارانسی پہنچا

Posted On: 29 NOV 2022 8:41PM by PIB Delhi

تمل ناڈو سے تجارتی وفد کا پانچواں بیچ ایک ماہ تک جاری رہنے والے 'کاشی تمل سنگمم' میں شرکت کے لیے وارانسی پہنچا۔ وارانسی کینٹ ریلوے اسٹیشن پر کل رات دیر گئے 216 افراد پر مشتمل وفد کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ مہمان پرسکون تھے اور 'ڈمرو' بجانے اور پھولوں کی بارش کے درمیان شاندار استقبال پر خوش تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0012YEN.jpg

وفد میں تمل ناڈو کے لوگوں کے علاوہ پڈوچیری اور دیگر ملحقہ علاقوں کے لوگ بھی شامل تھے۔ 'کاشی وشوناتھ' پہنچنے پر وفد کے ارکان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002JMIL.jpg

درشن کے بعد مہمانوں کو مندر کے احاطے کی سیر پر لے جایا گیا اور 'ماں اناپورنا رسوئی' میں کھانا پیش کیا گیا۔ بعد میں انھوں نے مندر کے علاقے میں اور اس کے آس پاس بنارس کے دیگر ورثہ مقامات اور آس پاس کے بازاروں کا بھی دورہ کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003KH27.jpg

اپنے دورے کے پروگرام کے ایک حصے کے طور پر بزنس مندوبین بعد میں دوپہر میں کروز پر 'سنت روی داس گھاٹ' کا بھی دورہ کریں گے اور 'گنگا آرتی' میں شرکت کریں گے اور اس کے بعد دیگر ملحقہ گھاٹوں کا دورہ کریں گے۔

'گنگا آرتی' دیکھنے کے بعد، شام کو وہ بی ایچ یو ایمفی تھیٹر میں مہمانوں اور مقامی زائرین کے لیے منعقدہ ثقافتی پروگرام میں شرکت کریں گے۔

***

(ش ح-ع ا-ع ر)

U. No. 13106



(Release ID: 1879884) Visitor Counter : 85


Read this release in: English , Hindi