نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

نائب صدر جمہوریہ نے تریپورہ کی شاندار تاریخ اور ثروت مند ثقافتی ورثے کی ستائش کی


تریپورہ اور دیگر شمال مشرقی ریاستیں بھارت کی ’ایکٹ ایسٹ پالیسی‘ کے ستون ہیں : نائب صدر

نائب صدر جناب دھنکر نے تریپورہ کے ادے پورمیں ماتا تریپوریشوری مندر کا دورہ کیا اور پوجا کی

نائب صدر جمہوریہ کا تریپورہ کا پہلا دورہ اختتام پذیر ہوا، موصوف نے کہا کہ وہ وہاں کے عوام کی گرم جوشی اور پیار سے متاثر ہوئے

Posted On: 29 NOV 2022 6:58PM by PIB Delhi

نائب صدر جمہوریہ جناب جگدیپ دھنکر نے آج تریپورہ اور مغربی بنگال کا دورہ کیا ۔  نیا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ موصوف کا ان ریاستوں کا پہلا دورہ تھا۔

اپنے ایک روزہ دورے کے دوران نائب صدر جمہوریہ نے اگرتلہ کے مہاراجہ بیر بکرم کالج میں "تریپورہ کے تاریخی اور ثقافتی ورثے" کے موضوع پر نمائش کا افتتاح کیا اور "تریپورہ میں تعلیمی ترقی کے نئے افق" کے موضوع پر ایک سیمینار کی صدارت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب دھنکر نے تعلیم کے میدان میں ریاست کی متعدد کامیابیوں بشمول نئی تعلیمی پالیسی 2020 کے نفاذ کی سمت میں اٹھائے گئے اقدامات کی ستائش کی۔ انھوں نے کہا کہ یہ ایک منصوبہ بند پالیسی ہے جس کا مقصد ہمارے تعلیمی شعبے میں تبدیلی لانا اور بھارت کو ایک بار پھر وشو گرو بنانا ہے۔

شمال مشرقی ریاست کے اپنے پہلے دورے کو یادگار قرار دیتے ہوئے جناب دھنکر نے کہا کہ تریپورہ کے لوگوں کی گرم جوشی اور پیار سے وہ بہت متاثر ہوئے ہیں۔ انھوں نے ان سے کہا ، "میں آپ کی امنگوں اور خوابوں میں شریک ہوں۔"

ریاست کی شاندار تاریخ اور ثروت مند ثقافتی ورثے کی ستائش کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ تریپورہ اور دیگر شمال مشرقی ریاستیں بھارت کی ’ایکٹ ایسٹ پالیسی‘ کے ستون ہیں۔

جناب دھنکر نے طلبہ سے بنیادی فرائض پر عمل کرنے کی بھی اپیل کی کیونکہ ان سے انھیں ملک کے بہتر شہری بننے میں مدد ملے گی۔

اس سے قبل نائب صدر جمہوریہ نے اپنی اہلیہ ڈاکٹر سدیش دھنکر کے ساتھ تریپورہ کے ادے پور میں واقع ماتا تریپوریشوری مندر کا دورہ کیا اور پوجا کی۔ دورے کے دوران انھیں مشہور شکتی پیٹھ میں کیے جارہے ترقیاتی کاموں کے بارے میں جانکاری دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ "مقدس شکتی پیٹھ انسانیت کے لیے محدودیت اور فلاح و بہبود کا اظہار کرتا ہے۔ یہ جان کر اطمینان ہوتا ہے کہ اس قابل احترام قدیم مندر میں منصوبہ بند اور بڑے پیمانے پر ترقی ہو رہی ہے۔"

جناب دھنکر نے اگرتلہ کے راج بھون میں گورنر جناب ستیہ دیو نارائن آریہ اور دیگر معززین سے بھی گفت و شنید کی۔ تریپورہ کے وزیر اعلیٰ جناب مانک ساہا ان پروگراموں کے دوران نائب صدر جمہوریہ کے ساتھ تھے۔

تریپورہ کے دورے کے بعد نائب صدر جمہوریہ اگرتلہ ہوائی اڈے سے کولکتہ کے لیے روانہ ہوئے جہاں تریپورہ کے گورنر جناب ستیہ دیو نارائن آریہ، وزیر اعلیٰ پروفیسر (ڈاکٹر) مانک ساہا اور دیگر معززین نے انھیں رخصت کیا۔

***

(ش ح-ع ا-ع ر)

U. No. 13104

 



(Release ID: 1879855) Visitor Counter : 94


Read this release in: English , Hindi , Tamil