مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

ٹرائی نے اپریل تا جون 2022 کی سہ ماہی کیلئے ’’انڈین ٹیلی کام سروسز پرفارمنس انڈیکیٹر رپورٹ ‘‘جاری کی

Posted On: 23 NOV 2022 8:12PM by PIB Delhi

ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹرائی) نے آج یہاں 30 جون 2022 کو ختم ہونے والی سہ ماہی کیلئے ’’انڈین ٹیلی کام سروسز پرفارمنس انڈیکیٹر رپورٹ‘‘ جاری کی ہے۔ یہ رپورٹ ہندوستان میں ٹیلی مواصلات خدمات کا ایک وسیع تناظر فراہم کرتی ہے اور یکم اپریل 2022 تا 30 جون 2022 کااحاطہ کرنے والے عرصے کیلئے ہندوستان میں ٹیلی مواصلات خدمات اور ا س کے ساتھ ساتھ کیبل ٹی  وی، ڈی ٹی ایچ اور ریڈیو نشریات کی خدمات کے بنیادی پیمانوں اور ترقی کے رجحانات کو پیش کرتی ہے۔ انہیں خاص طور پر سروس پرووائیڈرز کی طرف سے مہیا کردہ معلومات کی بنیاد پر خاص طور پر مرتب کیا گیا ہے۔

رپورٹ کا ایگزیکٹو خلاصہ منسلک کیا گیا ہے ۔ مکمل رپورٹ ٹرائی کی ویب سائٹ  (www.trai.gov.in http://www. trai.gov.in/release-publication/reports/performance-indicators-reports) پر دستیاب ہے۔ اس رپورٹ کیلئے کسی بھی تجویز یا کسی بھی وضاحت کے سلسلے میں، جناب امت شرما مشیر (ایف اینڈ ای اے)، ٹرائی سے ٹیلی فون نمبر+91-11-23234367  اور  ای۔ میل advfea2@trai.gov.inپر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

ہندوستانی ٹیلی مواصلات خدمات کی کارکردگی کےاشاریے

اپریل- جون 2022

ایگزیکٹو خلاصہ

ہندوستان میں ٹیلی فون کےصارفین کی تعداد مارچ 2022 کے اواخر میں 1166.93 ملین تھی جو کہ جون 2022 کےاواخر میں بڑھ کر 1172.96 تک پہنچ گئی ۔ اس طرح گزشتہ سہ ماہی کےمقابلے میں 0.52 فیصد کی شرح نمو درج کی گئی۔ اس طرح گزشتہ سال کے اسی سہ ماہی کےمقابلے میں 2.46فیصد کی سال بمقابلہ سال (وائی- او- وائی)  شرح تنزلی سامنے آتی ہے۔ ہندوستان میں ٹیلی فون کامجموعی طور پر استعمال مارچ 2022 میں ختم ہونےو الی سہ ماہی کے دوران 84.88فیصد درج کیا گیا تھا جو کہ جون 2022 کی سہ ماہی کے خاتمے پر 85.13فیصد ریکارڈ کیا گیا تھا۔

ہندوستان میں ٹیلی فون کے صارفین اور ٹیلی فون کے استعمال کے رجحانات

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/16DG1.jpg

شہری علاقوں میں ٹیلی فون کے صارفین کی تعداد مارچ 2022 کےاواخر میں 647.11 ملین تھی جوکہ جون 2022 کےاواخر میں بڑھ کر 649.09 تک پہنچ گئی، تاہم اسی مدت کے دوران شہروں میں ٹیلی فون کے استعمال کی تعداد 134.94فیصد سے 134.72 فیصد تک رہ گئی۔

دیہی علاقوں میں ٹیلی فون کے صارفین کی تعداد مارچ 2022 کے آخری حصے میں 519.82 ملین تھی جس میں اضافہ ہوا اور یہ جون 2022 کےاواخر میں 523.27 ملین تک پہنچ گئی۔ اس کےعلاوہ دیہی علاقوں میں ٹیلی فون کااستعمال اسی مدت کے دوران 58.07 فیصد سے بڑھ کر 58.46فیصد تک پہنچ گیا۔

مجموعی صارفیت میں سے، دیہی صارفیت کاحصہ مارچ 2022 کےاواخر میں 44.55فیصد تھا جو کہ جون 2022 کے اواخر میں بڑھ کر 44.66فیصد تک پہنچ گیا۔

ٹیلی فون صارفین کاخاکہ

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2U281.jpg

اس سہ ماہی کے دوران صارفین کی تعداد میں 5.30ملین کے اضافے کے ساتھ، وائر لیس نظام کے صارفین کی مجموعی تعداد مارچ 2022 کے اواخر میں 1142.09 ملین تھی جو کہ جون 2022 کےاواخر میں بڑھ کر 1147.39 تک جاپہنچی۔ اس طرح گزشتہ سہ ماہی کے مقابلے 0.46فیصد کی شرح نمو درج کی گئی۔ سال بمقابلہ سال کی بنیاد پر ، اس سال کے دوران وائر لیس سہولیات کے صارفین کی تعداد میں 2.83فیصد کی شرح کے ساتھ گراوٹ درج کی گئی۔

وائر لیس ٹیلی فون وغیرہ سہولیات کے استعمال  میں، جو کہ مارچ 2022 کےاواخر میں 83.07فیصد تھا جون 2022 کےاواخر میں 0.24فیصد کی سہ ماہی شرح نمو کے ساتھ یہ تعداد 83.27فیصد درج کی گئی۔

وائرلائن سہولیات کے صارفین کی تعداد جو کہ مارچ 2022کےاواخر میں 24.84ملین تھی، جون 2022 کےاواخر میں سہ ماہی شرح نمو 2.92فیصد کے ساتھ 25.57ملین تک جا پہنچی۔

وائر لائن ٹیلی فون استعمال کی تعداد جو کہ مارچ 2022 کے اواخر میں 1.81فیصد تھی، جون 2022 کے اواخر میں 2.69فیصد کی سہ ماہانہ شرح ترقی کے ساتھ 1.86فیصد تک پہنچ گئی۔

مارچ 2022کے اواخر میں انٹرنیٹ صارفین کی مجموعی تعداد 824.89 ملین تھی جوکہ جون 2022 کے اواخر میں بڑھ کر 836.86 ملین تک پہنچ گئی ۔ اس طرح 1.45فیصد کی سہ ماہی شرح نمو درج کی گئی۔ 836.86ملین انٹرنیٹ صارفین میں سے، وائرلائن انٹرنیٹ کے صارفین کی تعداد 28.73ملین ہےاو روائر لیس انٹرنیٹ صارفین کی تعداد 808.13ملین ہے ۔

انٹرنیٹ صارفیت کاخاکہ

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/3EM41.jpg

انٹرنیٹ صارفین کی مجموعی تعداد میں براڈ بینڈ انٹرنیٹ صارفین کی 800.94ملین کی تعداد اور نیروبینڈ  انٹرنیٹ صارفین کی 35.92ملین کی تعداد شامل ہے۔

براڈ بینک انٹرنیٹ صارفین کی تعداد میں 1.60 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا جو کہ مارچ 2022 کےاواخر میں 788.30ملین تھی اور جون 2022 کے اواخر میں بڑھ کر 800.94 ملین تک پہنچ گئی۔ نیرو بینڈ انٹرنیٹ صارفین کی تعداد میں 1.84فیصد کی گراوٹ درج کی گئی جوکہ مارچ 2022 کے اواخر میں 36.59 ملین تھی اور جون 2022 کے اواخر میں گھٹ کر 35.92 ملین رہ گئی۔

وائر لیس سروس کیلئے ماہانہ اوسط محصول فی صارف (اے آر  پی یو) مارچ 2022 کی سہ ماہی کے خاتمے پر 127.17  روپئے تھا جو کہ جون 2022 میں ختم ہونے والی سہ ماہی میں بڑھ کر 133.55 روپئے ہوگیا۔ سال بمقابلہ سال کی بنیاد پر ماہانہ اے آر پی یو برائے وائر لیس سروس اس سہ ماہی میں 27.61فیصد کی شرح کے ساتھ بڑھا۔

ماہانہ ری پیڈ اے آر پی یو جو کہ مارچ 2022 میں ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران 121.91 روپئےتھا، جون 2022 میں ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران بڑھ کر 128.61  روپئے  ہوگیا۔ تاہم ماہانہ  پوسٹ پیڈ اے آر پی یو جو  کہ مارچ 2022 میں ختم ہونےو الی سہ ماہی کے دوران 200.56 روپئے تھا، جون 2022 میں ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران گھٹ کر 197.55 روپئے رہ گیا۔

ایک کُل ہند اوسط پر، فی صارف ماہانہ مجموعی ایم او یو مارچ 2022 میں ختم ہونےو الی سہ ماہی کے دوران 955 تھا  جو کہ جون 2022 میں ختم ہونے  والی سہ ماہی کے دوران گھٹ کر 914 رہ گیا ۔ اس طرح 4.38فیصد کی گراوٹ درج کی گئی ۔

فی صارف ماہانہ پری پیڈ ایم او یو جوکہ مارچ 2022  میں ختم ہونے والی  سہ ماہی کے دوران 972تھا ، جون 2022 میں ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران گھٹ کر 936 رہ گیا۔ فی صارف ماہانہ پوسٹ پیڈ ایم او یو مارچ 2022 میں ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران 721 تھا، یہ بھی جون 2022  میں ختم ہونے والی سہ ماہی  کے دوران گھٹ کر 621 رہ گیا۔

جون 2022  میں ختم ہونے والی سہ ماہی کیلئے ٹیلی مواصلات خدمات شعبے کے مجموعی محصول (جی آر) اور ایڈجسٹڈ گراس ریونیو (اے جی آر) بالترتیب  76408 کروڑ روپئے اور 60530 کروڑ روپئے رہاہے۔ گزشتہ سہ ماہی کے مقابلے میں، جون 2022 میں ختم ہونےو الی سہ ماہی کے دوران جی آر میں 0.01فیصد کی گراوٹ اور اے جی آر میں 2.79فیصد کااضافہ درج کیا گیا۔

جون 2022 میں ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران جی آر اور اے جی آر میں سال بمقابلہ سال شرح نمو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں بالترتیب 17.91فیصد اور 17.91فیصد رہی ہے۔

بہتی محصولات  جو مارچ 2022 میں ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران 13568 کروڑ روپئے تھے ، جون 2022 میں ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران 1.12فیصد کی سہ ماہی شرح تنزلی کے ساتھ گھٹ کر 13415کروڑ روپئے رہ گئے۔

لائسنس کی فیس مارچ 2022 میں ختم ہونےوالی سہ ماہی کیلئے 4712 کروڑ روپئے تھی جو کہ جون 2022 میں ختم ہونےوالی سہ ماہی کے لئے بڑھ کر 4844 کروڑ روپئے ہوگئی۔ لائسنس فیس کی سہ ماہی اور سال بہ سال شرح نمو اس سہ ماہی میں بالترتیب 2.79فیصد اور 18.05فیصد ہیں۔

ایڈجسٹ کئے ہوئے مجموعی محصولات کاخدمات کے لحاظ سے خاکہ

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/4P013.jpg

ٹیلی مواصلاتی خدمات کے  ایڈجسٹ شدہ مجموعی محصولات میں 80.95فیصد تعاون رسائی کی خدمات کا رہا۔ جون 2022 میں ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران رسائی خدمات، مجموعی محصولات (جی آر)، ایڈجسٹ کیے ہوئے مجموعی محصولات (اے جی آر)، لائسنس فیس، اسپیکٹرم استعمال کےمحصولات(ایس یو سی) اور بہتی محصولات بالترتیب 1.67فیصد، 5.55فیصد، 5.53فیصد، 3.82فیصد اور 3.41-فیصد  کااضافہ ہوا۔

گزشتہ سہ ماہی کےمقابلے، اس سہ ماہی کے دوران کیو او ایس کی مد میں وائر لائن سروس پرووائڈرس کی کارکردگی  ذیل میں دیل گئی ہے:-

کیو او ایس میں ترقی کو ظاہر کرنے والے پیمانے

کیو او ایس میں گراوٹ کو ظاہر کرنے والے پیمانے

  1. 90 سیکنڈکے اندر جن کالوں کاآپریٹرس کے ذریعے جواب دیا گیا  ،فیصد     95
  1. جون 2022 میں ختم سہ ماہی کے دوران  کسی  پیمانے میں خرابی کاکوئی معاملہ نہیں

تمام پیرامیٹرز میں سروس کی کارکردگی کے معیار کے لحاظ سے سیلولر موبائل سروس فراہم کرنے والوں کی کارکردگی یکساں ہے یعنی پچھلی سہ ماہی کے مقابلے میں اس سہ ماہی میں نہ تو کارکردگی بہتر ہوئی ہے اور نہ ہی خراب ہوئی ہے۔

اطلاعات و نشریات کی وزارت (ایم آئی بی) کی طرف سے کل تقریباً 892 نجی سیٹلائٹ ٹی وی چینلز کو صرف اپ لنکنگ/ صرف ڈاؤن لنکنگ / اپ لنکنگ اور ڈاؤن لنکنگ دونوں کے لیے اجازت دی گئی ہے۔

3 مارچ 2017 کے ترمیم شدہ ٹیرف آرڈر کی تعمیل میں براڈکاسٹروں کی رپورٹنگ کے مطابق، 879 اجازت یافتہ سیٹلائٹ ٹی وی چینلز جو ہندوستان میں ڈاؤن لنکنگ کے لیے دستیاب ہیں، 30 جون 2022 تک 347 سیٹلائٹ پے ٹی وی چینلز ہیں۔ 347 پے چینلز میں سے  249 ایس ڈی سیٹلائٹ پے ٹی وی چینلز اور 98 ایچ ڈی سیٹلائٹ پے ٹی وی چینلز ہیں۔

سال 2003 میں ڈی ٹی ایچ سیکٹر کے متعارف ہونے کے بعد سے، ہندوستانی ڈی ٹی ایچ (براہ راست گھر سے) خدمات میں غیر معمولی ترقی ہوئی ہے۔ 30 جون 2022  تک ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران، ملک میں 4 پے ڈی ٹی ایچ سروس فراہم کرنے والے ادارے موجود تھے۔

پے ڈی ٹی ایچ نے 30 جون 2022  تک ختم ہونےو الی سہ ماہی میں تقریباً 67.04 ملین کے فعال صارفین کی تعداد حاصل کر لی ہے۔ یہ ڈی ڈی فری ڈش (دوردرشن کی مفت ڈی ٹی ایچ خدمات) کے سبسکرائبرز کے علاوہ ہے۔

آل انڈیا ریڈیو کے ذریعہ چلائے جانے والے ریڈیو چینلز کے علاوہ - پبلک براڈکاسٹر، ایف ایم ریڈیو آپریٹرز کے ذریعہ ٹرائی کو رپورٹ کردہ اعداد و شمار کے مطابق، 30 جون 2022 تک، 36 نجی ایف ایم ریڈیو  آپریٹرز کے ذریعہ 113 شہروں میں 388 آپریشنل نجی ایف ایم ریڈیو چینلز چل رہے ہیں۔

ایف ایم ریڈیو آپریٹرز کے ذریعہ 30 جون 2022 کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران 388 نجی ایف ایم ریڈیو چینلز کے سلسلے میں اشتہارات کی آمدنی 345.12 کروڑ روپے ہے جو کہ پچھلی سہ ماہی یعنی 31 مارچ 2022کو 386 نجی ایف ایم ریڈیو چینلز کے سلسلے میں 362.63 کروڑ روپے تھی۔

30 جون 2022 تک، 366 کمیونٹی ریڈیو اسٹیشن کام کر رہے ہیں۔

 

اسنیپ شٹ

 

(20 جون 2022 کو ختم ہونے والی سہ ماہی پر اعداد وشمار)

ٹیلی مواصلات صارفین (وائرلیس+ وائر لائن)

Total Subscribers

1,172.96 Million

 

% change over the previous quarter

0.52%

 

Urban Subscribers

649.09 Million

 

Rural Subscribers

523.87 Million

 

Market share of Private Operators

89.38%

 

Market share of PSU Operators

10.62%

 

Tele-density

85.13%

 

Urban Tele-density

134.72%

 

Rural Tele-density

58.46%

 

وائر لیس صارفین

Total Wireless Subscribers

1,147.39 Million

 

% change over the previous quarter

0.46%

 

Urban Subscribers

625.49 Million

 

Rural Subscribers

521.90 Million

 

Market share of Private Operators

90%

 

Market share of PSU Operators

10%

 

Tele-density

83.27%

 

Urban Tele-density

129.82%

 

Rural Tele-density

58.24%

 

Total Wireless Data Usage during the quarter

37,626 PB

 

Number of Public Mobile Radio Trunk Services (PMRTS)

66,048

 

Number of Very Small Aperture Terminals (VSAT)

2,76,971

 

وائر لائن صارفین

Total Wireline Subscribers

25.57 Million

 

% change over the previous quarter

2.92%

 

Urban Subscribers

23.60 Million

 

Rural Subscribers

1.97 Million

 

Market share of PSU Operators

38.47%

 

Market share of Private Operators

61.53%

 

Tele-density

1.86%

 

Rural Tele-density

0.22%

 

Urban Tele-density

4.90%

 

No. of Village Public Telephones (VPT)

68,606

 

 

No. of Public Call Office (PCO)

61,427

 

 

 

 

ٹیلی مواصلات مالیاتی اعداد وشمار

Gross Revenue (GR) during the quarter

Rs.76,408 Crore

% change in GR over the previous quarter

-0.01%

Adjusted Gross Revenue (AGR) during the quarter

Rs.60,530 Crore

% change in AGR over the previous quarter

2.79%

Share of Public sector undertakings in Access AGR

4.88%

انٹرنیٹ/ براڈبینڈ صارفین

Total Internet Subscribers

836.86 Million

% change over previous quarter

1.45%

Narrowband subscribers

35.92 Million

Broadband subscribers

 

800.94 Million

Wired Internet Subscribers

28.73 Million

Wireless Internet Subscribers

808.13 Million

Urban Internet Subscribers

497.56 Million

Rural Internet Subscribers

339.30 Million

M

Total Internet Subscribers per 100 population

60.73

Urban Internet Subscribers per 100 population

103.27

Rural Internet Subscribers per 100 population

37.86

No. of Public Wi-Fi Hotspots

1,00,206

Aggregate Data Consumed (GB)

1,42,16,743

نشریاتی اور کیبل خدمات

Number of private satellite TV channels permitted by the Ministry of I&B for uplinking only/downlinking only/both uplinking and downlinking

892

Number of Pay TV Channels as reported by broadcasters

347

Number of private FM Radio Stations (excluding All India Radio)

388

Number of total active subscribers with pay DTH operators

 

67.04 Million

Number of Operational Community Radio Stations

366

Number of pay DTH Operators

4

محصولات اور استعمال  کے پیمانے

Monthly ARPU of Wireless Service

Rs.133.55

Minutes of Usage (MOU) per subscriber per month - Wireless Service

914 Minutes

Total Outgoing Minutes of Usage for Internet Telephony

98.31 Million

وائر لیس ڈاٹا کااستعمال

Average Wireless Data Usage per wireless data subscriber per month

 

 

 

 

 

16.40 GB

Average revenue realization per subscriber per GB wireless data during the quarter

Rs.10.29

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ س ب۔ ع ن۔

U-13085



(Release ID: 1879745) Visitor Counter : 130


Read this release in: English , Hindi