مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سی-ڈی او ٹی نے کرپٹولوجی ریسرچ سوسائٹی آف انڈیا اور آئی ای ای ای کمیونیکیشن سوسائٹی - دہلی چیپٹر کے اشتراک سے تین روزہ ’کرپٹولوجی پر قومی ورکشاپ‘ کا انعقاد کیا


ورکشاپ کا انعقاد ’آزادی کا امرت مہوتسو‘ کے ایک حصے کے طور پر کیا گیا تھا جس کا موضوع’مواصلاتی نیٹ ورکس میں سیکیورٹی اور رازداری کو بڑھانے کے لیے کرپٹولوجی میں ترقی‘تھا

ورکشاپ نے محفوظ اور مضبوط نیٹ ورکس کی تعمیر پر کلیدی توجہ کے ساتھ اعلی درجے کی کرپٹولوجی کے نئے جہتوں پر ممتاز ماہرین اور فیلڈ تجربہ کاروں کی بات چیت کا مشاہدہ کیا

Posted On: 24 NOV 2022 8:42PM by PIB Delhi

سنٹر فار ڈیولپمنٹ آف ٹیلی میٹکس (سی-ڈی او ٹی)، حکومت ہند  کی  وزارت مواصلات  کے مواصلاتی  محکمے کا  اہم ٹیلی کام آر اینڈ ڈی مرکز نے آج یہاں کرپٹولوجی ریسرچ سوسائٹی آف انڈیا (سی آر ایس آئی) اور آئی ای ای ای کمیونیکیشن سوسائٹی - دہلی چیپٹر کے ساتھ مل کر کرپٹولوجی- این ڈبلیو سی2022 پر ایک سہ روزہ قومی ورکشاپ  کا انعقاد کیا۔

1.jpg

نئی دہلی کے سی – ڈی او ٹی  کے کیمپس میں  این ڈبلیو 2022 کا افتتاحی اجلاس

ورکشاپ کا موضوع  ’’مواصلاتی نیٹ ورکس میں سیکورٹی اور رازداری کو بڑھانے کے لیے کرپٹولوجی میں ترقی‘‘ تھا۔ ورکشاپ نے شرکا کو حکومت، تعلیمی اور صنعت کے نامور ماہرین اور فیلڈ تجربہ کاروں کی بھرپور گفتگو کے درمیان اعلی درجے کی کرپٹولوجی کے متعدد جہتوں سے آگاہ کیا۔

 

این ڈبلیو سی2022 کا مقصد تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر لانا ہے تاکہ سائبر سیکیورٹی، کوانٹم کمپیوٹنگ، پوسٹ کوانٹم کرپٹوگرافی، بلاک چین ٹیکنالوجی، ہومومورفک انکرپشن، کلیدی انتظام اور وائرلیس اور سیٹلائٹ مواصلات پر توجہ  کے  ساتھ مواصلاتی نیٹ ورکس میں کرپٹوگرافی کے میدان میں مختلف عصری موضوعات پر غور کیا جا سکے۔

سی-ڈی او ٹی نے اس باوقار ’’کرپٹولوجی پر قومی ورکشاپ‘‘ کی میزبانی کی تاکہ ملک کے بہترین کرپٹوگرافرز اور سیکورٹی ماہرین تک رسائی حاصل کی جا سکے جنہوں نے اپنے اہم تحقیقی اقدامات کے ساتھ کرپٹولوجی کے مختلف شعبوں میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ کرپٹولوجی اور ڈیٹا سیکیورٹی کے شعبوں میں اپنی تحقیقی کوششوں کو آگے بڑھانے کے لیے مختلف اداروں اور تنظیموں کے ساتھ بامقصد اور نتیجہ خیز اتحاد کی تعمیر کے لئے سی- ڈی او ٹی پر امید ہے۔

سی-ڈی او ٹی ، 1984 میں اپنے قیام کے بعد سے، ہمیشہ جدید تحقیق اور اختراعات میں سب سے آگے رہا ہے جس کا بنیادی مقصد محفوظ، مضبوط اور لچکدار نیٹ ورکس بنا کر قوم کے ہر طبقے کی خدمت کرنا ہے۔

سی-ڈی او ٹی نے پوسٹ کوانٹم کرپٹوگرافی، سائبر تھریٹ اینالیٹکس اور کوانٹم کی ڈسٹری بیوشن جیسے نئے شعبوں میں گھریلو حفاظتی حل کے ساتھ ٹیلی کام نیٹ ورکس کو مضبوط بنانے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں۔ این ڈبلیو سی2022  سی – ڈی او ٹی کی اہم شراکت کے ساتھ مقامی کرپٹولوجی ماحولیاتی نظام کے ارتقاء میں مدد کرے گا۔

2.jpg

ڈیجیٹل کمیونیکیشن کمیشن کے رکن (ایس) ڈاکٹر مہیش شکلا، این ڈبلیو سی2022 میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے

حکومت ہند  کےڈیجیٹل کمیونیکیشن کمیشن کے  رکن (سروسز) ڈاکٹر مہیش شکلا نے  ورکشاپ کا افتتاح کیا۔ اپنے افتتاحی خطاب میں، انہوں نے مختلف تکنیکی اقدامات کے ساتھ ٹیلی کام کے منظر نامے کو مقامی بنانے میں سی-ڈی او ٹی کی طرف سے ادا کیے گئے شاندار کردار کولوگوں کے سامنے پیش کیا۔

’’آتم نر بھر بھارت‘‘ کے وژن کا حوالہ دیتے ہوئے، انہوں نے اسٹریٹجک مواصلات کے لیے محفوظ نیٹ ورکس کی تعمیر کے لیے جامع حل تیار کرنے پر نئے سرے سے توجہ مرکوز کرتے ہوئے آر اینڈ ڈی، اکیڈمی اور صنعت کے درمیان قریبی تعاون پر زور دیا۔ انہوں نے سی-ڈی او ٹی، سی آر ایس آئی  اور آئی ای ای ای کمیونیکیشن سوسائٹی - دہلی چیپٹر کو اس ورکشاپ کے انعقاد کے لیے مبارکباد پیش کی جو کرپٹولوجی کے مسلسل ترقی پذیر ڈومین میں تحقیق اور تعاون کی نئی راہیں کھولے گا۔

3.jpg

سی آر ایس آئی کے بانی اور جنرل سکریٹری پروفیسر بمل رائے،  این ڈبلیو سی2022  میں کلیدی خطبہ دیتے ہوئے

سی آر ایس آئی  کے بانی اور جنرل سکریٹری پروفیسر بمل رائے نے اپنے کلیدی خطاب میں کرپٹولوجی اور ڈیٹا سیکورٹی کے شعبوں میں تحقیق کے وسیع دائرہ کار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کرپٹوگرافی اور سائبر سیکیورٹی کے مختلف ڈومینز میں مہارت پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا جو متنوع ایپلی کیشنز کے لیے عالمی معیار کے اختراعی حل کی تخلیق کا باعث بنے گا۔ انہوں نے تعلیمی شعبے اور صنعت کے ساتھ مل کر سیکورٹی کے شعبے میں آر اینڈ ڈی کو فروغ دینے کے لیے سی آر ایس آئی کی جانب سے کیے گئے مختلف اقدامات کے بارے میں بھی بات کی۔

سی-ڈی او ٹی  کے  چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈاکٹر راج کمار اپادھیائے نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے، ابھرتے ہوئے خطرے کے منظر نامے، جس سے کہ قومی سلامتی کو سنگین خطرات لاحق ہو سکتے ہیں، کے خلاف قومی نیٹ ورکس کو مضبوط بنانے میں ایڈوانس کرپٹوگرافی اور سائبر سیکورٹی کے اہم کردار پر زور دیا۔ انہوں نے ورکشاپ کے مقررین، مندوبین اور شرکاء پر زور دیا کہ وہ مختلف حالات میں وسیع تر استعمال کے لیے مقامی طور پر جدید ترین حفاظتی حل تیار کرنے میں سی-ڈی او ٹی کے ساتھ فعال طور پر تعاون کریں۔

4.jpg

سی-ڈی او ٹی  کے  چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر راجکمار اپادھیائے،  این ڈبلیو سی2022 کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے

حصہ لینے والے اداروں اور تنظیموں نے کرپٹولوجی کے شعبے میں اپنے جدید ترین اقدامات کو اجاگر کرنے والے پوسٹرز بھی آویزاں کیے تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ اک ۔ن ا۔

U- 13087


(Release ID: 1879742) Visitor Counter : 126


Read this release in: English , Hindi