دیہی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر برائے دیہی ترقی جناب گری راج سنگھ کا کہنا ہے کہ خواتین کے خلاف کسی بھی طرح کے تشدد کو مذہب کی نظر سے نہیں دیکھا جانا چاہیے اور بغیر کسی تعصب کے سبھی کو اس کی کھلی مذمت کرنی چاہیے


وزیر موصوف نے صنفی بنیاد پر امتیاز کے خلاف کمیونٹی کی زیر قیادت قومی مہم ’’نئی چیتنا-پہل بدلاؤ کی‘‘ کے عنوان سے ایک ماہ تک چلنے والی مہم کا آغاز کیا

جناب سنگھ نے تشدد سے متاثرہ خواتین کی مدد کے لیے 13 ریاستوں میں 160 صنفی وسائل کے مراکز کا بھی افتتاح کیا

Posted On: 25 NOV 2022 5:24PM by PIB Delhi

دیہی ترقی اور پنچایتی راج کے مرکزی وزیر جناب گری راج سنگھ نے آج کہا کہ خواتین کے خلاف کسی بھی طرح کے تشدد کو مذہب کی نظر سے نہیں دیکھا جانا چاہئے اور بغیر کسی تعصب کے سبھی کو اس کی کھلی مذمت کرنی چاہئے۔

نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو (این سی آر بی) کی ’کرائم ان انڈیا 2021‘ رپورٹ کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے جناب سنگھ نے اس بات پر شدید تشویش کا اظہار کیا کہ بھارت میں 2021 میں عصمت دری کے 31,677 کیسز درج کیے گئے - اوسطاً 86 روزانہ - جب کہ خواتین کے خلاف جرائم کے تقریباً 49 مقدمات ہر ایک گھنٹے میں درج کیے گئے۔ 2020 میں عصمت دری کے واقعات کی تعداد 28,046 تھی جب کہ 2019 میں یہ تعداد 32,033 تھی۔

جناب سنگھ نئی دہلی میں دین دیال انتیودیہ یوجنا-قومی دیہی ذریعہ معاش مشن کی ’’جنسی بنیاد پر امتیاز کے خلاف کمیونٹی کی زیر قیادت قومی مہم‘‘ کے آغاز کے بعد بات کر رہے تھے۔

1.jpg

’جنسی بنیاد پر تشدد کے خاتمے‘ کے موضوع کے ساتھ’’نئی چیتنا-پہل بدلاؤ کی‘‘ کے عنوان سے ایک ماہ تک چلنے والی مہم ملک کی تمام ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ’جن آندولن‘ (عوامی تحریک) کے طور پر 25 نومبر سے 23 دسمبر 2022 تک چلائی جائے گی۔

یہ ایک سالانہ مہم ہوگی جو ہر سال مخصوص صنفی مسائل پر مرکوز ہوگی۔ اس سال مہم کا فوکس ایریا صنفی بنیاد پر تشدد ہے۔ اس مہم کو تمام ریاستوں کے ذریعے سی ایس او کے شراکت داروں کے ساتھ مل کر نافذ کیا جائے گا اور ریاست، ضلع، بلاک سمیت تمام سطحوں کے ذریعے فعال طور پر عمل میں لایا جائے گا جس میں توسیع شدہ کمیونٹی کے ساتھ کمیونٹی اداروں کو شامل کیا جائے گا۔ مہم تمام لائن ڈپارٹمنٹس اور متعلقین کو بھی اکٹھا کرے گی تاکہ تشدد کے مسائل کو تسلیم کرنے، ان کی شناخت اور ان سے نمٹنے کے لیے ایک ٹھوس کوشش کی جا سکے۔ کئی سالوں کے دوران یہ مہم جنس کی تفہیم کو گہرا کرنے اور تمام محکموں اور عمودی علاقوں میں کثیر شعبوں کے نقطہ نظر کے ساتھ مطابقت اور ملکیت پیدا کرنے کے لیے ایک باہمی نقطہ نظر کو شامل کرے گی۔ مہم کے ایک حصے کے طور پر، علمی ورکشاپس، قیادت کی تربیت، جنسی تشدد اور ازالے کے طریقہ کار پر سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا۔

جناب سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے اس سال یوم آزادی کی تقریر میں صنفی مساوات اور روزمرہ کی زندگی میں خواتین کو عزت دینے کی اہمیت کے بارے میں بات کی۔ جناب مودی نے کہا، ’’ہمارے طرز عمل میں بگاڑ پیدا ہو گیا ہے اور ہم کبھی کبھار خواتین کی توہین کرتے ہیں۔ ہر اس تقریر اور طرز عمل سے چھٹکارا حاصل کرنا ضروری ہے جو خواتین کی عزت کو کم کرتا ہے۔

2.jpg

جناب سنگھ نے کہا، وزیر اعظم خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے تمام اقدامات کر رہے ہیں اور کہا کہ صرف آتم نربھر خواتین ہی آتم نربھر بھارت بنانے میں مدد کریں گی۔ ڈی اے وائی- این آر ایل ایم مشن کی پیش رفت کی تعریف کرتے ہوئے، کمان سنگھ نے کہا، 2014 میں، 2.35 کروڑ ایس ایچ جی ممبر تھے، لیکن پچھلے 8 برسوں میں مودی کی فعال حمایت کے بعد، ایس ایچ جی کے اراکین کی تعداد اب بڑھ کر تقریباً 9 کروڑ ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2024 تک 10 کروڑ ممبران کو حاصل کرنے کا ہدف ہے۔ وزیر نے یہ بھی بتایا کہ 2014 سے پہلے ایس ایچ جیز کے لیے مجموعی قرض تقریباً 80.000 کروڑ روپے تھا اور اب گزشتہ 8 سالوں میں صرف 2.1فیصد کے این پی اے کے ساتھ بینک لنکیج 5.7 لاکھ کروڑ سے زیادہ ہو گیا ہے۔

جناب گری راج سنگھ نے کہا، فائدہ اٹھانے والی ہر ایک خاتون کو مقامی مصنوعات کی فروخت کے ذریعے کم از کم ایک لاکھ روپے سالانہ کی بچت کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا، وہ دن دور نہیں جب لکھ پتی دیدیوں میں سے کچھ 10 لاکھ روپے سالانہ کمائیں گی۔

جناب سنگھ نے 13 ریاستوں میں 160 صنفی وسائل کے مراکز کا بھی افتتاح کیا، جنہیں انہوں نے ’’ناری چیتنا کیندرز‘‘ کے طور پر بیان کیا۔ یہ ڈبلیو سی ڈی منسٹری کے ون اسٹاپ سینٹرز (او ایس سیز) کے ساتھ کام کرے گا جس کا مقصد نجی اور عوامی مقامات، خاندان، کمیونٹی اور کام کی جگہ پر تشدد سے متاثرہ خواتین کی مدد کرنا ہے۔ ملک بھر میں 1,251 صنفی وسائل کے مراکز قائم ہیں جہاں سے صنفی تشدد کا سامنا کرنے والی خواتین مدد لے سکتی ہیں۔

دیہی ترقی کی مرکزی وزیر مملکت سادھوی نرنجن جیوتی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اپنشد دور میں صنفی امتیاز کا کوئی تصور نہیں تھا اور کہا کہ گارگی اور میتریہ جیسے زبردست آزاد فلسفی ہندوستان کی خواتین کی طاقت کی مثال تھے۔ انہوں نے کہا، پی ایم مودی کی ’’بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ‘‘ مہم کے نتیجے میں صنفی تعصب کے پھیلاؤ اور اس کے خاتمے میں کمیونٹی کے کردار کے بارے میں عوام میں بیداری اور حساسیت میں اضافہ ہوا ہے۔ پچھلے 8 سالوں کے دوران ہریانہ سمیت کئی ریاستوں میں پیدائش کے وقت جنسی تناسب (ایس آر بی) میں بہتری آئی ہے۔

3.jpg

سادھوی نرنجن جیوتی نے کہا کہ ہندوستان کو عالمی ترقی کے لیڈر کے طور پر اپنی پوزیشن کو برقرار رکھنے کے لیے، خواتین کو مردوں کے ساتھ برابری پر لانے کے لیے مقامی، ریاستی اور قومی سطحوں پر مزید ٹھوس کوششوں کی ضرورت ہے، جس میں پوری حکومت- پورے معاشرے کا نقطہ نظر اختیار کیا جائے۔ انہوں نے کہا، اگرچہ عوامی شعبوں میں خواتین کی نمائندگی میں اضافہ اہم ہے اور مثبت اقدامات کے ذریعے ممکنہ طور پر حاصل کیا جا سکتا ہے، خواتین کے لیے اپنے گھروں اور وسیع تر معاشرے میں مساوی تصور کیے جانے کے لیے رویہ میں تبدیلی ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ مہم تمام متعلقہ افراد کے ذہنوں میں اس طرح کے رویے میں تبدیلی لانے کی کوشش ہے۔

دیہی ترقی اور فولاد کے مرکزی وزیر مملکت جناب فگن سنگھ کلستے نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ایک خطاب میں کہا کہ ملک میں یہ ایک افسوسناک منظر ہے کہ مرد اور خواتین کی ایک بڑی تعداد اب بھی صنفی بنیاد پر تشدد کو معمول سمجھتی ہے اور اس تناظر کا تبدیل ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا، خواتین کو آگے آنا چاہیے اور کسی بھی قسم کے امتیاز کے خلاف آواز اٹھانا چاہیے اور اس سے نمٹنے کے لیے کافی قانونی چارہ جوئی موجود ہے۔ وزیر  موصوف نے کہا یہ مہم دیہی خواتین کو ہدف بنا رہی ہے اور اسے حکومت کے ساتھ رجسٹرڈ سیلف ہیلپ گروپس کے ذریعے انجام دیا جائے گا۔

4.jpg

دیہی ترقی کی وزارت کے سکریٹری جناب ناگیندر ناتھ سنہا نے کہا کہ یہ بات بالکل ناقابل قبول ہے کہ 15 سے 49 سال کی عمر کی تمام شادی شدہ خواتین میں سے 30 فیصد کو کسی نہ کسی طرح کے تشدد کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور 45 فیصد لوگ اسے معمول کے طور پر دیکھتے ہیں۔ این ایف ایچ ایس-5 کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے، جناب سنہا نے کہا، تقریباً 77 فیصد خواتین نے اپنے اوپر ہونے والے تشدد کے بارے میں کبھی کسی سے مدد نہیں مانگی اور اس رجحان کا بھرپور طریقے سے مقابلہ کیا جانا  چاہئے۔

جناب سنہا نے کہا، نئی چیتنا ایک عوامی مہم ہے، جسے مرکزی حکومت نے فعال اور متحرک کیا ہے اور 30 ​​ریاستی مشن اس میں شامل ہوں گے۔ انہوں نے کہا، خیال یہ ہے کہ صنفی بنیاد پر تشدد کے مسئلے کو توجہ میں لایا جائے اور خواتین کو ان کے حقوق اور ان کی شکایات کے ازالے میں مدد کے لیے دستیاب طریقہ کار سے آگاہ کیا جائے۔

جناب چرنجیت سنگھ، ایڈیشنل سکریٹری نے کہا کہ یہ مہم اسی دن شروع کی جا رہی ہے جس دن اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 25 نومبر کو خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کا عالمی دن قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مہم کسی بھی بین الاقوامی مہم سے زیادہ طویل ہوگی۔

دیہی ترقی کی وزارت میں او ایس ڈی جناب شیلیش کمار سنگھ، جوائنٹ سکریٹری محترمہ نیتا کیجریوال اور وزارت کے دیگر سینئر افسران آج کے پروگرام میں شامل ہوئے۔

یاد رہے کہ صنفی بنیاد پر تشدد (جی بی وی) ایک عالمی وبا ہے جو ہر 3 میں سے 1 خواتین کو اپنی زندگی میں متاثر کرتی ہے۔ ڈی اے وائی- این آر ایل ایم اس سماجی برائی کو انفرادی اور سماجی ترقی کے حصول میں ایک بڑی رکاوٹ کے طور پر تسلیم کرتا ہے اور اس لیے صنفی بنیاد پر تشدد کے خاتمے کے لیے ضروری اقدامات کرتا ہے۔ پسماندہ کمیونٹیز اور خواتین کے مسائل کو متحرک کرنے اور ان کو حل کرنے کی اپنی جاری کوششوں کے ایک حصے کے طور پر ڈی اے وائی- این آر ایل ایم صنف سے متعلق مسائل کا جواب دینے کے لیے ادارہ جاتی میکانزم بنانے کی ضرورت پر زور دیتا ہے، ساتھ ہی وسیع تناظر کی تبدیلی کے لیے تمام عمود میں صنف کے انضمام پر زور دیتا ہے۔

ڈی اے وائی- این آر ایل ایم نے اپنی نئی چیتنا مہم کے ابتدائی تھیم کے طور پر صنفی بنیاد پر تشدد کی نشاندہی کی ہے اور 25 نومبر سے خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن سے ایک ماہ طویل مہم کا آغاز کر رہا ہے۔ اس مہم کا مقصد خواتین اور پسماندہ افراد کی صلاحیتوں کو بڑھانا ہے تاکہ وہ تشدد کی مختلف شکلوں کو پہچانیں اور ان کو تسلیم کر سکیں، ساتھ ہی ساتھ، بات کرنے، دوسروں کے ساتھ اشتراک کرنے کے ذریعہ اپنا رد عمل پیش کریں  اور ہونے والی ناانصافی کے خلاف کارروائی کے لیے  حمایت طلب کریں۔

5.jpg

اپنی ادارہ جاتی مضبوطی کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر ڈی اے وائی- این آر ایل ایم کمیونٹی کے زیر انتظام پلیٹ فارم فراہم کرنے کے لیے بلاک سطح پر صنفی وسائل کے مراکز (جی آر سی) قائم کر رہا ہے جہاں سے صنف کی بنیاد پر عدم مساوات اور امتیازی سلوک کے خلاف احتجاج کیا جا سکتا ہے اور جہاں متاثرین یا متاثرہ افراد ان مسائل پر کام کرنے والے دیگر محکموں اور ایجنسیوں کے تعاون سے چارہ جوئی تلاش کر سکتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا ک ۔ن ا۔

U- 13082


(Release ID: 1879722) Visitor Counter : 212
Read this release in: English , Hindi