وزارت دفاع

وزیردفاع نے  نئی دہلی میں فرانس کی مسلح فورسزکے وزیر کے ساتھ چوتھے ہندوستان-فرانس سالانہ دفاعی  مذاکرات کئے


’میک ان انڈیا  ‘ پر توجہ  کے ساتھ  دفاعی صنعتی تعاون کو تقویت  پہنچانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا

بحری تعاون کو مضبوط بنانے  اور امکانات میں اضافہ کرنے   کے ذرائع نیز دوطرفہ مشقوں  کی پیچیدگیوں پر بھی  غور وخوض کیا گیا

Posted On: 28 NOV 2022 6:21PM by PIB Delhi

وزیردفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے آج نئی دہلی میں فرانس جمہوریہ کی مسلح فورسز کے وزیر   جناب سیبسٹیئن لیکورنو کے ساتھ چوتھے ہندوستان-فرانس سالانہ دفاعی  مذاکرات کئے۔  یہ میٹنگ انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی۔ مذاکرات  میں دوطرفہ، علاقائی، دفاعی اور دفاعی صنعتی تعاون   کے وسیع ترموضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں وزیروں نے دونوں فوجوں کے درمیان جاری تعاون کا جائزہ لیا  جس میں حالیہ برسوں میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے بحری تعاون کو مضبوط بنانے  اور امکانات میں اضافہ کرنے   کے ذرائع نیز دوطرفہ مشقوں  کی پیچیدگیوں پر بھی  غور وخوض کیا ۔ انہوں نےاس بات پر   اطمینان  ظاہر کیا کہ  ہندوستان اور فرانس نے حال ہی میں ایئر فورس اسٹیشن، جودھ پور میں اپنی دو طرفہ فضائی مشق  ’’ گروڑ‘‘ کا کامیاب انعقاد کیا تھا۔

مذاکرات کے دوران’میک ان انڈیا ‘ پر توجہ  کے ساتھ  دفاعی صنعتی تعاون  بات چیت  کےاہم شعبوں میں سے ایک تھا۔ مستقبل کے تعاون اور ممکنہ مشترکہ پروڈکشن کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزراء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دونوں ممالک کے تکنیکی گروپوں کو اگلے سال کے اوائل میں ملاقات کرنی چاہئے اور تعاون کے اہم امور کو آگے بڑھانا چاہئے۔

وزراء نے متعدد اسٹریٹجک اور دفاعی امور پر اپنی ہم آہنگی کو تسلیم کیا اور ہند-بحرالکاہل خطے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئےعلاقائی اور کثیر جہتی فورموں پر  دوطرفہ تعاون کو بڑھانے  کے لئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ فرانس  بحر ہند کمیشن (آئی او سی ) اور انڈین اسکین نیول سمپوزیم (آئی او این ایس) کا موجودہ صدر ہے اور دونوں ممالک ان فورموں میں قریبی تعاون کرتے ہیں۔

ہندوستان کے اپنے دورے کے ایک حصے کے طور پر، جناب سیبسٹین لیکورنو نے کل جنوبی بحری کمان کا ایک دن  دورہ کیا اور ہندوستان کے پہلے ملک میں تیار کئے گئے  طیارہ بردار جہاز  آئی این ایس وکرانت کا دورہ کیا۔ مسلح فورسز فرانس کے وزیر نے کہا کہ وہ آئی این ایس وکرانت سے بے حد متاثر ہیں۔ فرانس ہندوستان کے سب سے قابل اعتماد اسٹریٹجک شراکت داروں میں سے ایک ہے اور دونوں ممالک 2023 میں اپنی اسٹریٹجک شراکت داری کے 25 سال منانے کے منتظر ہیں۔

************

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U: 13065)



(Release ID: 1879619) Visitor Counter : 102


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Punjabi