وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
مویشی پروری کے محکمے نے دودھ کے قومی دن تقریبات کے حصے کے طور پر بنگلورو میں اینمل کورنٹائن سرٹیفکیشن سروسز اسٹیشن کا افتتاح کیا
Posted On:
26 NOV 2022 7:18PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر سنجیو کمار بالیان نے بنگلورو کے ہسر گھاٹا میں اینیمل کورنٹائن سرٹیفکیشن سروسز اسٹیشن کا افتتاح کیا
ماہی پروری ، مویشی پروری اور ڈیری کی وزارت کے محکمہ مویشی پروری نے آج 26 نومبر 2022 کو بنگلورو میں قومی دودھ کا دن منایا۔ محکمہ نے ایک تقریب حصے کی شکل میں اینیمل کورنٹائن سرٹیفکیشن سروسز اسٹیشن کا افتتاح بھی کیا۔ یہ اسٹیشن حال ہی میں بن کر تیار ہوا ہے۔ اور ماہی پروری ، مویشی پروری اور ڈیری کے وزیر مملکت ڈاکٹر سنجیو کمار بالیان کے ذریعہ مویشی پروری اور ڈیری کے محکمے، حکومت ہند کے سکریٹری کی موجودگی میں کیا گیا۔
اے کیو سی ایس بنگلورو کو اگست 2009 میں شروع کیا گیا تھا اور یہ اسٹیشن الفا -3 کینپے گوڑا بین الاقوامی ہوائی اڈے ، بنگلورو، کرناٹک میں ہوائی اڈے کے سٹیلائٹ دفتر سے کام کر رہا ہے۔ اپنے قیام کے بعد سے اس اسٹیشن نے اپنے کام دباؤ میں کافی اضافہ دیکھا ہے اور یہاں مویشی اثاثہ اور مویشی اثاثہ مصنوعات کی آمد ورفت میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔ حالانکہ کورنٹائن سہولت کی غیر موجودگی میں زندہ جانوروں جیسے گھوڑے، مویشی ، بھیڑ، بکری وغیرہ کی در آمدات کو بنگلور میں در آمد کرنے کی اجازت نہیں تھی۔
جنانچہ ہسر گھاٹا بنگلورو میں 10 ایکٹر رقبے میں مویشی پروری ، ماہی پروری اور ڈیری کی وزارت ، حکومت ہند کی مالی امداد کے ساتھ تعمیری کام شروع ہوا۔ اس کام کو سی پی ڈبلیو ڈی بنگلورو کے ذریعہ مکمل کیا گیا۔ یہ اسٹیشن انتہائی جدید عمارت اور بنیادی ڈھانچے کے ساتھ بن کر تیار ہوا ہے۔
بنگلورو کی شمولیاتی موسمیاتی صورت حال کے ساتھ یہ تصور کیا گیا ہے، کہ موسمیاتی حالات زیادہ تر زندہ جانوروں کی درآمد کے لئے موافق رہیں گے اور تب ایسے در آمد شدہ جانوروں کو ہسر گھاٹا میں کورنٹائن اسٹیشن پر بہتر طریقے سے رکھا جاسکے۔
یہ اسٹیشن ملک میں اور خاص طور سے جنوبی ہندوستان کی ریاستوں کو مویشی اثاثہ اور مویشی اثاثہ مصنوعات کی در آمد و برآمد کی سہولت فراہم کرنے کے ساتھ ہی تجارت کو بڑھاوا دے گا۔ اے کیو سی ایس اسٹیشن مقررہ وقت میں مویشی مصنوعات اور مویشیوں کی در آمد کے لئے آن لائن منظوری نظام سے لیس ہوگا اور مقامی معیشت کے لئے انتہائی سود مند ثابت ہوگا۔
۰۰۰۰۰۰۰۰
(ش ح- ق ج- ق ر)
U-13047
(Release ID: 1879501)
Visitor Counter : 128