وزارت اطلاعات ونشریات

ازبیکستان نے بھارتی فلمسازوں کو وسطی ایشیا کی جمہوریہ میں فلموں کی عکس بندی یعنی شوٹنگ کی خصوصی دعوت دی


‘‘ہم چاہتے ہیں کہ بھارت –ازبیکستان دوستی مضبوطی کے ساتھ ہمیشہ قائم ودائم رہے ’’

Posted On: 27 NOV 2022 9:37PM by PIB Delhi

ازبیکستان اپنے ملک میں فلم سازی کے لئے بھارت کے فلمسازوں  کے ساتھ اشتراک  کرنے کا خواہشمندہے ۔ مشرقی ایشیائی جمہوریہ ، اپنے ملک میں فلموں کی شوٹنگ  کے لئے بھارت کی قومی اورعلاقائی زبانوں کی فلم صنعت سے وابستہ فلم انڈسٹری کے متعلقہ فریقوں اورشراکت داروں کی میزبانی کرنے کی خواہشمندہے ۔ہاں بھارتی فلمسازوں کو گرم جوشی کے ساتھ دعوت دی گئی ہے کہ وہ ازبیکستان کی مسجدوں ، مقبروں اوردیگر کلیدی مقامات  سمیت ، وہاں کے فن تعمیر ، ، مذہبی اہمیت کے حامل اورقدرتی مقامات کا فلم سازی کے لئے استعمال کرکے ، اپنی فلموں  کی معنویت، افادیت ، گوناگونیت اورقدرمیں  اضافہ کریں ۔

ازبیکستان کے سنیماٹوگرافی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کی مشیر، ڈاکٹر بارنواُنگ بووانے گوا میں جاری بھارت کے 53ویں بین الاقوامی فلم فیسٹول –اُفی کے دوران آج ، اپنے ملک میں فلموں کی عکس بندی سے متعلق یہ دعوت دی ۔ ان کے ہمراہ ازبیکستان کے معروف فلم ہدایت کارخیلال نسیم اوف اورلزیدبیگ تیمورف اورفلمساز عطا بیگ خوجیئف بھی اس فلم فیسٹول میں شرکت کررہے ہیں ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/uz-14IYJ.jpg

محترمہ بارنو اُنگ بووا نے کہاکہ‘‘ ہمارے ملک میں تاشقندفلم فیسٹول میں بالی ووڈ کی فلموں کی نمائش کی گئی تھی ۔ ہم نے تمل ، تیلگو اوربنگالی فلم صنعت  جیسی بھارت کی دیگرفلم صنعتوں کو بھی اپنے ملک میں فلموں کی عکس بندی کے لئے مدعو کیاہے ۔’’

انھوں نے مطلع کیاکہ ‘‘مغربی بنگال کے طلباء کو ، تاشقند بین الاقوامی فلم فیسٹول میں فلمسازی سے متعلق ایک پانچ روزہ مقابلے میں شرکت کرنے کی دعوت  دی گئی تھی ۔ ہم نے الّوارجن اوررشمیکا مندانا کو بھی دعوت دی ہے کہ وہ تاشقند بین الاقوامی فلم فیسٹول کے اگلے ایڈیشن میں شرکت کریں اور اپنی فلموں کی نمائش کریں ۔ ان دونوں شخصیات نے ہماری دعوت قبول کرلی ہے ۔’’

ازبیکستان کے معروف ڈائریکٹرخیلال نسیم اوف نے بتایاکہ ان کے ملک میں بالی ووڈ  کی فلمیں اور ہندی فلموں کے گانے بہت مقبول ہیں ۔ ہم بھارتی موسیقی سن کر اور بھارتی فلمیں دیکھ کے ہی بڑے ہوئے ہیں ۔ ان میں دیگر کے علاوہ راج کپوراورہیمامالنی اورشاہ رخ خان کی فلمیں شامل ہیں ۔ ہم ان سبھی سے محبت کرتے ہیں اوروہ ہماری زندگیوں کا ایک خاص جذباتی حصہ ہیں ۔’’

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/uz-2N76E.jpg

فلمساز عطابیگ خوجیئف نے بھارتی فلم سازوں کو دعوت دی کہ  وہ ازبیکستان  کے فلم انسٹی ٹیوٹ کادورہ کریں اورازبیکستان  میں اپنی فلموں  کی شوٹنگ اور عکس بندی کے لئے اشتراک کریں ۔ ‘‘ہم چاہتے ہیں کہ بھارت –ازبیکستان دوستی ہمیشہ ہمیشہ مضبوطی کے ساتھ  قائم ودائم رہے ۔’’

این ایف ڈی سی کے ایم ڈی رویندربھاکرکی قیادت میں بھارت کے ایک فلمی وفد نے اس سال چودھویں تاشقند  بین الاقوامی فلم فیسٹول میں شرکت کی تھی۔ ازبیکستان کے ساتھ اشتراک اورمشترکہ فلم سازی کے لئے نئے مفاہمت ناموں پر دستخط کئے گئے ہیں ۔

***********

(ش ح ۔ع م۔ ع آ)

U -13031



(Release ID: 1879462) Visitor Counter : 125


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil