وزارت اطلاعات ونشریات
خوشحال زندگی گزارنے کے لئے ہر شخص کو سہارے کی ضرورت ہوتی ہے: اِفّی 53 فلم ‘ٹانک’
‘ٹانک’ فلم بزرگوں کے خوابوں کو تعبیر آشنا کرنے میں اُن کی مدد کرنے کا عہد لیتی ہے : ہدایت کار اویجیت سین اور اداکار دیو
‘‘فلم بہت زیادہ حفاظت اور بہت زیادہ تشویش کرنے والی آج کی نسل کو دکھاتی ہے ‘جو اپنے والدین کی ضرورتوں کو نظر انداز کرتی ہے’’
‘‘ہرفلم ساز کی یہ دلی خواہش ہوتی ہے کہ اُس کی فلم خواہ ایک ہی دن کے لئے ‘بڑے پردے پر دکھائی جائے’’
بہت زیادہ اختیار جتانے والا اور بہت زیادہ روک ٹوک کرنے والا ایک بیٹا اپنے بزرگ باپ پر پابندی لگانے کی کوشش کرتا ہے۔ اس کا ماننا ہے کہ وہ جوبھی کر رہا ہے، اس کے باپ کے لئے وہی سب سے اچھا ہے۔ اُدھر اس کے باپ اپنے ادھورے خوابوں کو پورا کرنا چاہتے ہیں، جس کے لئے انہیں ‘ٹانک’ یعنی خوشحال زندگی جینے کے سہارے کے طور پر ایک دوا کی ضرورت ہوتی ہے۔ بزرگ باپ کہتے ہیں کہ ‘اگر زندگی میں ٹانک ہو تو آپ دنیا کو فتح کرسکتے ہیں’’۔
53ویں ہند بین الاقوامی فلمی فیسٹول (اِفّی) کے ہندوستانی پیناروما باب میں دکھائی گئی بنگالی فیچر فلم ‘ٹانک’ میں ہیرو کو علامتی طور پر ‘ٹانک’ نام دیا گیا ہے، کیونکہ وہ بزرگ شخص کو ان کی مرضی کے مطابق لطف سے بھر پور زندگی گزارنے کے لئے مدد اور اعتماد فراہم کرتا ہے۔
گوا میں آج افی ٹیبل سیشن کو خطاب کرتے ہوئے ایف ٹی آئی آئی کے سابق اکیڈمک انچارج ، ایس آر ایف ٹی آئی گریجویٹ اور ہدایت کار اویجیت سین نے کہا کہ فلم کا بنیادی موضوع ہے کہ خوش حال زندگی گزارنے کے لئے ہر شخص کو سہارے کی ضرورت ہوتی ہے اور وہ اسے ایک دلکش عنوان دینا چاہتا ہے، جو واضح لفظوں میں موضوع کو ظاہر کرتا ہے۔ اس لئے انہوں نے فلم کے لئے ‘ٹانک’ عنوان کا انتخاب کیا۔
ٹانک کا اہم رول ادا کرنے والے ادا کار دیو جی افی ٹیبل ٹاک انٹریکشن میں شا مل ہوئے۔ دیو کا ماننا ہے کہ یہ فلم انسانی رشتوں پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا ‘‘یہ فلم بہت زیادہ تحفظ اور بہت زیادہ تشویش کرنے والی آج کی نسل کو دکھاتی ہے، جو اپنے والدین کی خواہشات ، خوابوں اور تصورات کو نظر انداز کرتی ہے’’۔
ادا کار دیو نے مطلع کیا کہ پچھلے سال وبا کے بعد کی مدت میں سنیما گھروں میں اپنی فلم مسلسل 111 دن دکھائی گئی - وبا کے بعد کے دنوں میں یہ کمال بہت کم فلموں نے دکھایا ہے۔
‘ٹانک’ ٹیم نے کہا کہ وہ افی میں اپنی فلم کی نمائش پر خود کو خوش قسمت محسوس کر رہے ہیں، کیونکہ اس پلیٹ فارم پر متعدد عظیم لوگوں کی فلمیں دکھائی جاتی ہیں۔
فلم میڈیا کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے دیو نے کہا کہ حالانکہ او ٹی ٹی ہندوستانی علاقائی سنیما کو بین الاقوامی ناظرین تک لے گیا ہے۔ لیکن ہر فلم ساز کی یہ دلی خواہش ہوتی ہے کہ اس کی فلم بڑے پردے پر دکھائی جائے، بھلے ہی ایک دن کے لئے ہی ۔ ‘‘سنیما 72 ایم ایم کے لئے بنا ہے، سنیما بڑے پردے کے لئے بنا ہے’’۔
فیچر فلم ‘ٹانک’ کے بارے میں
جلدھر سین سبکدوش ہو چکے ہیں اور اپنی زندگی کی 70 ویں دہائی میں پہنچ چکے ہیں۔ وہ اپنی بیوی ، بیٹے ، بہو اور پوتی کے ساتھ رہتے ہیں۔ ان کے بیٹے کا بہت زیادہ اختیار جمانے اور بہت زیادہ روک ٹوک کرنے کا رویہ ہے۔ ان کے خاندان میں ٹکراؤ پیدا کرتا ہے۔ جلدھر بین الاقوامی سفر پر جانے کا منصوبہ بناتے ہیں اور ان کی ملاقات ٹانک نام کے ایک ٹریول ایجنٹ سے ہوتی ہے۔ جو آگے چل کر ان کی زندگی میں معجزہ لانے کا سبب بنتا ہے۔ اپنا غیر ملکی سفر رد ہوجانے پر بزرگ جوڑا اپنے بیٹے کو بتائے بغیر دارجلنگ جانے کا منصوبہ بناتا ہے۔ لیکن وہاں جلدھر بیمار ہوجاتے ہیں۔
۰۰۰۰۰۰۰۰
(ش ح- ق ج- ق ر)
U-13030
(Release ID: 1879450)
Visitor Counter : 269