وزارت دفاع
فرانس کی مسلح فورسیز کے وزیر کا بھارتی طیارہ برداربحری جہاز آئی این ایس وکرانت کا دورہ
Posted On:
27 NOV 2022 9:00PM by PIB Delhi
فرانس کی مسلح فورسیز کے وزیرجناب سیبستیان لیکورنو کی قیادت میں فرانس کے ایک اعلیٰ سطح کے وفد نے آج ملک میں ہی تیارکردہ طیارہ برداربحری جنگی جہازآئی این ایس وکرانت کادورہ کیا۔ وفدنےآئی این ایس وکرانت میں سوار، جنوبی بحری کمان کے فلیگ آفیسر کمانڈنگ ان چیف ،وائس ایڈمیرل ایم اے ہیمپی ہولی سے تبادلہ ٔخیال کیا۔ فرانس کے وزیرنے بھارت کی ملک میں ہی اشیاء اورسازوسامان تیارکرنے کی صلاحیت اور خود انحصاری اور خود کفالت کا اعتراف کیا۔ بات چیت کے دوران باہمی مفاد کے شعبوں میں اشتراک میں اضافہ کرنے سے لے کر بحرہند خطے آئی اوآر میں بحری امورسے متعلق درپیش چنوتیوں کے بارے میں غوروخوض کیاگیا۔ فرانس کے وزیر کے اس دورے کی بدولت دونوں ملکوں کے درمیان کلیدی نوعیت کے اسٹراٹیجک دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوئے ہیں ۔


***********
(ش ح ۔ع م۔ ع آ)
U -13029
(Release ID: 1879448)