نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

مقننہ، عدلیہ اور عاملہ کا ہم آہنگی سے کام کرنا جمہوریت کے لیے ضروری ہے – نائب صدر جمہوریہ


نائب صدر جمہوریہ نے ہندوستانی آئین کو دنیا کے بہترین آئینوں میں سے ایک قرار دیا

ہندوستانی پارلیمانی جمہوریت دنیا کی دیگر جمہوریتوں کے لیے رہنمائی کرنے والی روشنی ہے – جناب دھنکر

نائب صدر جمہوریہ نے آئی آئی سی میں یوم آئین – 2022 کے موقع پر خطاب کیا

Posted On: 26 NOV 2022 8:34PM by PIB Delhi

نائب صدر، جناب جگدیپ دھنکر نے آج اس بات پر زور دیا کہ حکمرانی کے تین ستونوں یعنی مقننہ، عدلیہ اور عاملہ کا ہم آہنگی سے کام کرنا جمہوریت کے لیے بہت ضروری ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اختیارات کی علیحدگی کے نظریے کی عظمت کا احساس اس وقت ہوتا ہے جب مقننہ، عدلیہ اور عاملہ بہترین طور پر مل جل کر کام کرتے ہیں، احتیاط کے ساتھ متعلقہ دائرہ اختیار کے دائرہ کار کی سختی سے پابندی کو یقینی بناتے ہیں۔ انہوں نے ان تمام معزز اداروں کے سربراہوں پر زور دیا کہ وہ سنجیدگی سے غور و فکر کریں تاکہ آئین کی روح اور جذبے کے مطابق ایک صحت مند ماحولیاتی نظام کا ارتقا ہو سکے۔

نائب صدر جمہوریہ نے یہ باتیں آج نئی دہلی کے انڈیا انٹرنیشنل سینٹر میں یوم آئین – 2022 کے موقع پر ’’ہندوستان کا آئین اور ہندوستانی جمہوریت: کیا مقننہ، عدلیہ اور عاملہ اپنے آئینی مینڈیٹ پر ایمانداری سے قائم ہیں؟‘‘ کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہیں۔ ۔

ہندوستانی آئین کو دنیا کے بہترین آئینوں میں سے ایک قرار دیتے ہوئے، جناب دھنکر نے کہا کہ آئین ساز اسمبلی کے ارکان بے مثال اسناد اور بے پناہ تجربہ کے ساتھ بہت زیادہ باصلاحیت تھے۔ انہوں نے مزید کہا، ’’ہر الیکشن کے ساتھ نمائندگی کے میلان میں بتدریج مستند اضافہ ہوا ہے۔ اس وقت پارلیمنٹ عوام کی مرضی، خواہشات اور نفاذ حکم کی صداقت کے ساتھ عکاسی کر رہی ہے، ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا۔‘‘

آئین کے دیباچے سے ’’ہم، ہندوستان کے لوگ‘‘الفاظ کا حوالہ دیتے ہوئے، نائب صدر جمہوریہ نے زور دیا کہ مقننہ میں عوام کے منتخب نمائندوں کے ذریعہ مقدس طریقہ کار کے ذریعہ لوگوں کی پاسداری اعلیٰ ترین ہے اور یہ ہمارے آئین کی ایک ناقابل تنسیخ خصوصیت ہے۔

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ترمیم کی دفعات کی شکل میں تبدیلی کے آلات آئین کو ایک مسلسل ارتقا پذیر عہد نامہ بناتے ہیں، نائب صدر جمہوریہ نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ آئین سازوں نے تصور کیا تھا کہ ایسے حالات پیدا ہوں گے جو مقننہ کے لیے اس بات کو لازم بنائیں گے کہ وہ وقت کی ضرورت کے مطابق آئین میں ترمیم کریں۔ اس سلسلے میں، انہوں نے ترامیم کے ذریعے حصہ IX، IX A اور IX B کو شامل کرنے کی مثال پیش کی جس کے ذریعے پنچایتی راج، میونسپلٹیز اور کوآپریٹو سوسائٹیز کے لیے ایک تبدیلی کا طریقہ کار متعارف کرایا گیا تھا۔

ہندوستانی پارلیمانی جمہوریت کو دنیا کی دیگر جمہوریتوں کے لیے رہنمائی کرنے والی روشنی بتاتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے ہر ایک سے مطالبہ کیا کہ وہ ہمارے آئین میں درج اقدار کو فروغ دینے کا عہد کریں اور ایک ایسے بھارت کی تعمیر کے لیے جدوجہد کریں جس کا تصور ہمارے بانیوں نے کیا تھا۔

اس موقع پر جناب شیام سرن، صدر، آئی آئی سی؛ جناب کے این شریواستو، ڈائرکٹر، آئی آئی سی کے ٹرسٹیز اور دیگر معززین موجود تھے۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 13003


(Release ID: 1879348) Visitor Counter : 244


Read this release in: English , Hindi