وزارت دفاع
پاسنگ آؤٹ پریڈ – موسم سرما کی مدت کار 2022
ہندوستانی بحریہ اکادمی – 26 نومبر 2022
Posted On:
26 NOV 2022 6:28PM by PIB Delhi
ہندوستانی بحریہ اکادمی، ایجھی مالا میں سنیچر 26 نومبر 2022 کو منعقد ایک شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ (پی او پی) میں 252 تربیت یافتگان، جن میں 103 ہندوستانی بحریہ اکادمی کورس کے مڈ شپ مین، 36 نیول اورئنٹیشن کورس (ریگولر) کے کیڈٹ، 36 نیول اورئنٹیشن کورس (کوسٹ گارڈ) کے کیڈٹ، 36 نیول اورئنٹیشن کورس (غیر ملکی) کے کیڈٹ، 32، 33 اور 34 نیول اورئنٹیشن کورس (ایکسٹنڈیڈ) کے کیڈٹ شامل تھے، اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاس آؤٹ ہوئے جو ان کی ابتدائی ٹریننگ کے مکمل ہونے کو ظاہر کرتا ہے۔ پاس آؤٹ ہوئے تربیت یافتگان میں 07 ممالک کے 16 غیر ملکی کیڈٹ اور 35 خواتین تربیت یافتگان شامل ہیں۔
پریڈ کا جائزہ ایئر مارشل بل بھدر رادھا کرشن، چیف آف انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف ٹو دی چیئرمین آف دی چیفس آف اسٹاف کمیٹی (سی آئی ایس سی) کے ذریعے لیا گیا، جنہوں نے روایتی جائزہ کے مکمل ہونے پر با صلاحیت مڈ شپ مین اور کیڈٹس کو میڈل سونپے۔ ہندوستانی بحریہ اکادمی کے کمانڈنٹ وائس ایڈمرل پنیت کے بہل کنڈکٹنگ آفیسر تھے۔
ہندوستانی بحریہ اکادمی بی ٹیک کورس کے لیے ’پریزیڈنٹس گولڈ میڈل‘ مڈ شپ مین انیویش سنگھ پریہار کو دیا گیا۔ دیگر میڈل حاصل کرنے والے اس طرح ہیں:
- آئی این اے سی بی ٹیک کورس کے لیے سی این ایس سلور میڈل – مڈ شپ مین منوج کمار
- آئی این سی بی ٹیک کورس کے لیے ایف او سی-ان-سی ساؤتھ برونز میڈل – مڈشپ مین وشو جیت وجے پاٹل
- این او سی کے لیے سی این ایس گولڈ میڈل (33 ای ایکس ٹی) – کیڈٹ گورو راؤ
- این او سی کے لیے ایف او سی-ان-سی ساؤتھ سلور میڈل (33 ای ایکس ٹی) – کیڈٹ راگھو سری
- کمانڈنٹ، این او سی (33 ای ایکس ٹی) کے لیے آئی این اے برونز میڈل – کیڈٹ آرون اجیت جان
- این او سی (ریگولر) کے لیے سی این ایس گولڈ میڈل – کیڈٹ پی یاسمیتھا این
- کمانڈنٹ، این او سی (ریگولر) کے لیے آئی این اے سلور میڈل – کیڈٹ کے آر پدماوتی
- بہترین آل راؤنڈ خواتین کیڈٹ کے لیے زمورن ٹرافی – کیڈٹ یاسمیتھا این
- این او سی کے لیے سی این ایس گولڈ میڈل (34 ای ایکس ٹی) – کیڈٹ ہرش اشوک شرما
- کمانڈنٹ، این او سی کے لیے آئی این اے سلور میڈل (34 ای ایکس ٹی) – کیڈٹ پون کمار گانڈی
- کمانڈنٹ، آئی این اے این او سی (34 ای ایکس ٹی) کے لیے برونز میڈل – کیڈٹ تیجس انوپ شریواستو
کامیاب تربیت یافتگان نے اپنی چمچماتی تلواروں اور رائفلوں کے ساتھ سیلوٹ کی حالت میں مارچ کیا، وہ سلو مارچ کرتے ہوئے ’اولڈ لینگ سینے‘ کے روایتی نعروں کے ساتھ، جو دنیا بھر میں مسلح افواج کے ذریعے بجائی جانے والی دلکش وداعی دھن ہے جب ساتھیوں اور کامریڈز کو وداعی دی جاتی ہے، ہندوستانی بحریہ اکادمی میں ان کے ’انتم پگ‘ یا آخری مرحلہ کے لیے اکادمی کے کوارٹر ڈیک کے پار نکلے۔
ایئر مارشل بل بھدر رادھا کرشن نے پریڈ میں تربیت یافتگان کو ان کی شاندار موجودگی، اسمارٹ ڈرل اور پریڈ میں موومنٹ کے لیے مبارکباد دی۔ جائزہ لینے والے افسر نے ذمہ داری، عزت اور شجاعت کے بنیادی اصولوں پر زور دیا۔ جائزہ لینے والے افسر اور دیگر نامور شخصیات نے پاسنگ آؤٹ تربیت یافتگان کو اسٹرپس لگائیں اور سخت ٹریننگ کے کامیاب اختتام کے لیے انہیں مبارکباد دی۔ یہ افسران خصوصی شعبوں میں اپنی ٹریننگ کو مزید بہتر بنانے کے لیے بحریہ کے مختلف جہازوں اور اداروں میں جائیں گے۔
LW3L.JPG)
JPA0.JPG)
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U: 13004
(Release ID: 1879333)