وزارت خزانہ
چیف سکریٹریز کی دوسری کانفرنس سے پہلے شہری بنیادی ڈھانچہ، شہری نقل و حمل، سڑک اور لاجسٹک، بجلی، اور صنعتی بنیادی ڈھانچہ پر ورکشاپ
Posted On:
26 NOV 2022 7:46PM by PIB Delhi
چیف سکریٹریز کی دوسری کانفرنس سے پہلےآج یہاں ٹریک لیڈ ریاست مدھیہ پردیش اور مرکزی نوڈل محکمہ یعنی محکمہ اقتصادی امور (ڈی ای اے)، وزارت خزانہ، حکومت ہند کے ذریعے ستون 1 – ترقی اور ملازمت کی تخلیق کے تحت ذیلی تھیم 2 – بنیادی ڈھانچہ اور سرمایہ کاری کے ٹریک 1 – شہری بنیادی ڈھانچہ، شہری نقل و حمل، سڑک اور لاجسٹک، بجلی، اور صنعتی بنیادی ڈھانچہ پر ذاتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں 16 ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے شرکت کی۔ ورکشاپ میں ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 60 سے زیادہ سینئر عہدیداروں اور صنعت اور اکیڈمی کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔
ورکشاپ کا افتتاح جناب اقبال سنگھ بینس، چیف سکریٹری، حکومت مدھیہ پردیش، اور جناب اجے سیٹھ، سیکریٹری، محکمہ اقتصادی امور، وزارت خزانہ، حکومت ہند نے کیا۔ انہوں نے اس موقع کو استعمال کرنے کی تجویز پیش کی تاکہ خیالات، ممکنہ حل اور سیکھنے کے تبادلے اور بہترین طریقوں پر مرکز-ریاست اور بین ریاستی بحث کو ممکن بنایا جا سکے۔ انہوں نے عملی سفارشات کو سامنے لانے کی ضرورت پر بھی زور دیا جو ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لئے کافی اہم ہیں اور اس سال کی کانفرنس کے موضوع – ’وکست بھارت - آخری میل تک پہنچنا‘ سے منسلک ہیں۔
اپنے خطاب میں، جناب نیرج منڈلوئی، پرنسپل سکریٹری، محکمہ شہری ترقی اور مکان، حکومت مدھیہ پردیش، نے ان پس منظر اور اقدامات کے بارے میں بتایا جو آج کی ذاتی ورکشاپ کی طرف لے جا رہے ہیں، جیسے کہ اس مہینے کے شروع میں تصوراتی نوٹوں کی تیاری، پس منظر کے کاغذ اور ویڈیو کانفرنس میٹنگ۔
اجلاس کے دوران پی پی پی پروجیکٹس کے پروجیکٹ ڈیولپمنٹ اخراجات کی مالی اعانت کے لیے اسکیم کے رہنما خطوط – انڈیا انفراسٹرکچر پروجیکٹ ڈیولپمنٹ فنڈ (آئی آئی پی ڈی ایف) اسکیم (اس اسکیم کو 3 نومبر 2022 کو نوٹیفائی کیا گیا تھا) کا اجرا بھی ہوا۔
ورکشاپ کے دوران، صنعت اور تعلیمی اداروں اور ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے نمائندوں کی طرف سے پریزنٹیشنز پیش کی گئیں جس کے بعد پروجیکٹوں، اسکیموں اور آگے بڑھنے کے راستے پر عمل آوری کے بڑے ماڈل، خیالات اور تجربات پر کھلی بحث ہوئی۔
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U: 13005
(Release ID: 1879320)
Visitor Counter : 144