وزارت اطلاعات ونشریات

آئی ایف ایف آئی 53 میں ’آرٹ فار دی ورلڈ‘ کے ذریعے بنائی گئی فلم ’’انٹریکشن‘‘ کا ایشیائی پریمیئر ہوا


بارہ بین الاقوامی فلم ساز،  انسان اور مویشیوں کی زندگی، آب و ہوا، ماحولیاتی تحفظ، حیاتیاتی نظام،  ماحولیات اور پانی کے درمیان گہرے تعلقات کا پتہ لگانے کی کوشش کرتے ہیں

Posted On: 26 NOV 2022 9:23PM by PIB Delhi

آرٹ فار دی ورلڈ کی تازہ ترین اینتھولوجی فلم پروڈکشن ہے – ’’انٹریکشن‘‘۔ 6 سے 8 منٹ کی مدت  کی 12 بنیادی مختصر فلموں سے لیس، اس فلم کو ایشیا میں پہلی بار گوا میں چل رہے 53ویں ہندوستانی بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں دکھایا گیا۔

فلم میں مختلف زبانوں میں بنی 12 مختصر کہانیاں ہیں۔ مراقش، اٹلی، فرانس، برازیل، آرمینیا، سوئٹزرلینڈ، برکینا فاسو، میکسیکو، امریکہ، یونان اور ہندوستان کے فلم ساز اس پروجیکٹ سے جڑے ہوئے ہیں۔

فلم کے بنیادی شراکت داروں میں سے ایک گیل (انڈیا) لمیٹڈ کے نمائندے روپیش کمار نے کہا کہ 12 فلمیں متعدد موضوعات کو تلاش کرتی ہیں، جیسے کہ جانوروں کے ساتھ برا سلوک، جنگلات کی کٹائی، آب و ہوا پر بہت زیادہ اثرات، جانوروں کی پناہ گاہ کی بربادی، انواع کا غائب ہونا، اور سمندری آلودگی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/elephant-1WT1X.jpg

فلم سازوں میں سے ایک، من بیندو رتھ نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی پر ایک واضح پیغام دینے کی کوشش کی گئی ہے، تاکہ یہ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچے۔

12 مختصر کہانیوں میں ہندوستان کی نمائندگی، نیلا مادھب پانڈا کے ’ایلی فینٹ ان دی روم‘ کے ذریعے کی گئی ہے۔ فلم ساز انسانیت سے جنگل اور حیاتیاتی تنوع کو محفوظ کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔

فلم کے پروڈکشن کنسلٹنٹ پروتیک مجومدار نے کہا، ’’دی ایلی فینٹ ان دی روم‘‘ میں جنوبی ہندوستان میں ریاست کیرالہ کے وائناڈ کے جنگلوں میں آباد ایک چھوٹے سے گاؤں کے چھوٹے بچوں کی نظر سے  انسانوں اور جانوروں  کی باہمی سرگرمیوں کی کہانی بیان کی گئی ہے۔ ان ہاتھیوں کے ساتھ بڑے ہوتے ہوئے بچے ہاتھیوں کے ساتھ ایک مخصوص رشتہ قائم کر لیتے ہیں اور جنگل اور حیاتیاتی تنوع کو محفوظ کرتے ہوئے، انسانوں، جانوروں اور جنگل کے درمیان تصادم کو حل کرنے کے طریقے سے متعلق ایک انوکھی اپیل کرتے ہیں۔

’’آرٹ آف دی ورلڈ‘‘ ایک غیر سرکاری تنظیم (این جی او) ہے، جو اقوام متحدہ کے  محکمہ اطلاعات عامہ (یو این ڈی پی آئی) سے وابستہ ہے۔ جنیوا، سوئٹزر لینڈ میں واقع یہ تنظیم فن و ثقافت اور ایکو سسٹم کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے، جو انسانی حقوق کے آفاقی منشور کی دفعہ 27 سے متاثر ہے – ’’ہر ایک شخص کو برادری سے ثقافتی زندگی میں آزادانہ طور پر حصہ لینے، فن  سے لطف اندوز ہونے اور سائنسی پیش رفت اور اس کے فوائد میں شیئر کرنے کا اختیار ہے۔‘‘

’ٹیبل ٹاکس‘ کا پورا اجلاس یہاں دیکھیں:

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 13006



(Release ID: 1879317) Visitor Counter : 240


Read this release in: English , Hindi , Tamil