وزارت اطلاعات ونشریات

’کولڈ اِز ماربل‘ متعدد جہات والےرشتوں کی پیچیدگیوں  کی تصویر پیش کرتی ہے

Posted On: 26 NOV 2022 10:14PM by PIB Delhi

اگر زندگی پیچیدہ ہے، جیسا کہ اکثر کہا بھی جاتا ہے، تو معاشرتی اصولوں اور زخم خوردہ  رشتوں کا باہمی تعامل اسے ایک ناقابل تسخیر دلدل بنا سکتا ہے۔ ہندوستان کے بین الاقوامی فلم فیسٹیول (آئی ایف ایف آئی) کے 53 ویں ایڈیشن میں شرکت کرنے والے فیسٹیول کے مندوبین کو ’ کولڈ ایز ماربل‘ کے ذریعہ سخت صورت حال پیش کی گئی ہے۔ یہ فلم ایک ایک ناکام فنکار، اس کی معشوقہ اور اس کے والد کی کہانی ہے۔ فیسٹیول کی بہترین فلم کے لیے  گولڈن  پی کاک ایوارڈ کی دعویدار ، اس فلم کی ہدایت کاری آذربائیجانی فلم ساز آصف رستموف نے کی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/c-1PFI7.jpg

فلم کا مرکزی کردار اکبر یک رنگی زندگی کے بہ نسبت سکون کا تجربہ کر رہا تھا، جب غیر متوقع  نشیب و فراز ، موڑ اور تناؤ کا ایک سلسلہ ا سے  اپنے حصار میں لے لیتا ہے، جس سے اس کی زندگی منتشر ہو جاتی ہے  اور ایک موقع پر یہ صورت حال انتہائی خطرناک اور نا امیدی سے  بھرپور پیچیدہ حالات پیش کرتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/c-2YPV1.jpg  https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/c-35KLM.jpg

اکبر کے والد، جو اپنی والدہ کو قتل کرنے کے جرم میں 10 سال کی سزا بھگتنے کے لیے جیل میں تھے، ایک ناپسندیدہ واپسی کرتے ہیں، جس سے اکبر اپنی تیزی سے تبدیل شدہ زندگی کے پیچیدہ دور کو متوازن کرنے کے لیے جدوجہد کرنا پڑتا ہے۔ ایک طرف وہ یہ جاننا چاہتا ہے کہ اس کے باپ نے اپنی ماں کو ، جس سے اکبر  بے پناہ پیار کرتا تھا، کیوں مارا۔ وہیں دوسری طرف، اس کے والد، انتہائی بنیاد پرست طریقوں سے اپنے بیٹے کی زندگی کو بہتر بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔

سنیماٹوگرافر اوکتے  نمازوف نے آج گوا میں منعقدہ آئی ایف ایف آئی ٹیبل ٹاکس/پریس کانفرنس میں فیسٹیول کے مندوبین کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے فلم پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/c-4PFQ7.jpg

اوکتے نمازوف نے کہا کہ فلم میں ایک قدامت پسند معاشرے میں رشتوں کی پیچیدگیوں کو پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا ’’یہ ایک سادہ فلم ہے لیکن کرداروں کی تہیں گہری ہیں، جو اسے مزید پیچیدہ اور دلچسپ بناتی ہیں۔یہ  فلم ایک مثلث رشتے پر مبنی ہے اور قدامت پسند معاشرے کے غیر صحت مند رویے کی وجہ سے زندگی میں پیچیدگیاں پیدا ہوتی ہے۔

معشوقہ کا کردار ادا کرنے والی اداکار نتاون عباسی بھی اس ملاقات میں موجود تھیں۔

سینماٹوگرافر نے 53 ویں آئی ایف ایف آئی میں  جم غفیر کی موجودگی میں فلم کی اسکریننگ پر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے آذربائیجان کے سینما گھروں میں فلم کی ریلیز کے حوالے سے اپنی تشویش کا اظہار کیا۔ ان کے مطابق فلم میں کچھ مباشرت  والے مناظر ہیں جو ان کے ملک میں بننے والی فلموں میں عام نہیں ہیں۔ "اس طرح ہمیں وہاں اس کی اسکریننگ کے لیے مشکل وقت درپیش ہے، لیکن ہم پر امید ہیں"۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/c-58CD6.jpg

انسانی رشتوں کے پیچیدہ  صورتحال کا تجربہ کرنے کے لیے اپنے آپ کو غیر مندمل زخموں، اعتماد شکنی ، ادھوری خواہشات اور اذیتوں کے اس جذباتی میلو ڈرامہ میں غرق کر دیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/c-76N83.jpg  https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/c-6LK3X.jpg

فلم کے بارے میں

ڈائریکٹر: آصف رستموف

پروڈیوسر: بالاقیشی گاسیموف، اورمان علیئیف، فاریز احمدوف اور گیلوم ڈی سئیل

اسکرین پلے: روئیلوف جان منیبو، آصف رستموف

سینماٹوگرافر: اوکتے نمازوف اور عادل عباسوف

ایڈیٹر: رضا اصغروف

کاسٹ: گربن اسماعیلوف، ایلشان عسگاروف، نتاوان عباسی

ڈائریکٹر آصف رستموف (پیدائش 1975 باکو، آذربائیجان) نے آذربائیجان اسٹیٹ یونیورسٹی آف کلچر اینڈ آرٹ(2000-2004) میں سینما کی تعلیم حاصل کی۔ ان کی فلموگرافی میں مختصر اور دستاویزی فلمیں شامل ہیں، جنہیں کئی بین الاقوامی فیسٹیول میں ایوارڈ دیا گیا ہے۔ انہوں نے اپنی پہلی فیچر فلم ’ڈاؤن دی ریور‘ (2014) بنائی جس کا پریمیئر کارلووی ویری میں ہوا، جس نے متعدد فیسٹیول میں حصہ لیا اور کئی انعامات جیتے۔ وہ فلم میگزین ’فوکس‘ کے ایڈیٹروں میں سے ایک ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

13009



(Release ID: 1879308) Visitor Counter : 117


Read this release in: English , Hindi , Tamil