پنچایتی راج کی وزارت
پنچایتی راج کی وزارت کے ای گرام سوراج اور آڈٹ آن لائن کو ای گورننس کے قومی ایوارڈ کے تحت گولڈ ایوارڈ
Posted On:
26 NOV 2022 6:12PM by PIB Delhi
ای-گورننس کے لیے قومی ایوارڈ کے تحت ’’ایکسی لینس اِن گورنمنٹ پروسیس ری-انجینئرنگ فار ڈیجیٹل ٹراسفورمیشن ‘‘ کے زمرے میں پنچایتی راج کی وزارت کے ای-پنچایت مشن موڈ پروجیکٹ (ای گرام سوراج اور آڈٹ آن لائن) کو گولڈ ایوارڈ حاصل ہوا ۔
اس ایوارڈ کے توسط سے ای –گورننس ٹیم کی عمدہ کارکردگی اور مثالی کام کا اعتراف کیا گیا ہے، جسے این آئی سی-ایم او پی آر ٹیم نے اپنا تعاون پیش کیا ہے۔
مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج جموں میں ای-گورننس پرمنعقدہ 25ویں قومی کانفرنس میں وزارت پنچایتی راج میں جوائنٹ سکریٹری جناب آلوک پریم ناگر کو یہ باوقار قومی ایوارڈ دیا۔
مختلف شراکت داروں ، خاص طور پر پنچایتی راج اداروں نے پنچایتی راج نظام کو مستحکم کرتے ہوئے اور اسے موثر، شفاف اور کارگر بنا کر ای-پنچایت مشن موڈ پروجیکٹ کو کامیاب بنانے میں ای-پنچایت کے ایپلی کیشنز کو بہت تیزی سے اپنایا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ج ا (
12992
(Release ID: 1879268)
Visitor Counter : 151