صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
مرکزی وزیر مملکت برائے صحت، ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے تیسری عالمی اعلیٰ سطحی وزارتی کانفرنس میں اینٹی مائکروبیل ریزسٹنس (اے ایم آر) سے نمٹنے سے متعلق ہندوستان کا قومی بیان پیش کیا
’’ ہندوستان تمام شعبوں میں اے ایم آر کی روک تھام کے لیےاسٹیٹ ایکشن پلان کی ترقی اور نفاذ کو ترجیح دیتا ہے جو کہ ایک بہترین عمل ہے ،جس کی تقلید دوسرے ممالک کر سکتے ہیں‘‘
’’ اے ایم آر کی روک تھام کے لئے ہندوستان کا قومی ایکشن پلان ایک مربوط ون ہیلتھ کے نظریہ پر توجہ دیتا ہے اور اس میں ریاستی، قومی اور بین الاقوامی سطح پر ہم آہنگی شامل ہے ‘‘
Posted On:
25 NOV 2022 5:40PM by PIB Delhi
’’ حکومت ہند نے اپنی قومی صحت پالیسی، 2017 میں اینٹی مائکروبیل ریزسٹنس (اے ایم آر) کو ایک اہم ترجیح کے طور پر شناخت کیا ہے۔ ہم نے کئی اقدامات اٹھائے ہیں جو اے ایم آر کا مجموعی طور پر مقابلہ کرنے کے لیے نظام وضع کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ‘‘ یہ بات صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے مسقط، عمان میں اینٹی مائکروبیل ریزسٹنس پر تیسری عالمی اعلی سطحی وزارتی کانفرنس میں اینٹی مائکروبیل ریزسٹنس سے نمٹنے سے متعلق ہندوستان کے قومی بیان میں کہی ہے۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے،وزیرمملکت برائے صحت نے واضح کیا کہ جدید سطح پر تمام شعبوں میں اے ایم آر کی مؤثر روک تھام کو یقینی بنانے کے لیے اینٹی مائکروبیل ریزسٹنس پر قابو پانے کی غرض سے اسٹیٹ ایکشن پلان کی ترقی اور نفاذ کو ترجیح دینے کی ہندوستان کی مثال، ایک بہترین عمل ہے جس پر مزید بحث کی جا سکتی ہے۔ اور دوسرے ممالک اس کی تقلید کرسکتے ہیں۔
ڈاکٹر پوار نے وضاحت کی کہ اے ایم آر کی روک تھام کے لئے ہندوستان کا قومی ایکشن پلان (این اے پی- اے ایم آر) باضابطہ طور پر 19 اپریل 2017 کو جاری کیا گیا تھا۔ اے ایم آر پر دہلی اعلامیہ، جو کہ ایک بین وزارتی اتفاق رائے ہے، این اے پی – اے ایم آر کے آغاز کے موقع پر متعلقہ وزارتوں کے وزراء کے ذریعہ دستخط کیا گیا جس میں انہوں نے اے ایم آر کی روک تھام میں مخلصانہ طریقے سے تعاون کا عہد کیا۔
وزیرمملکت برائے صحت نے اس بات پر زور دیا کہ ’’ اے ایم آر کی روک تھام کے لئے ہندوستان کا قومی ایکشن پلان ایک مربوط ون ہیلتھ کے نظریہ پر توجہ دیتا ہے اور اس میں ریاستی، قومی اور بین الاقوامی سطح پر ہم آہنگی شامل ہے ‘‘۔
مزید برآں، وزیرمملکت برائے صحت نے کہا کہ اے ایم آر کی روک تھام کے لیے نیشنل ایکشن پلان مختلف اداروں جیسے نیشنل سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول، انڈین کونسل میڈیکل ریسرچ کو اے ایم آر سرویلنس لیب نیٹ ورکس کو مربوط کرنے ، صحت کی سہولیات میں جراثم کش ادویات کی کھپت کی نگرانی، اینٹی مائکروبیل کے استعمال کو بہتربنانے کے لئے انفیکشن کی روک تھام اور کنٹرول کو مضبوط بنانا ۔فوڈ سیفٹی کی نگرانی فوڈ سیفٹی اسٹینڈرڈز اتھارٹی آف انڈیا کرتی ہے۔ اسی طرح جانوروں کے سیکٹر میں انڈین نیٹ ورک فار فشریز اینڈ اینیمل اینٹی مائکروبیل ریزسٹنس اے ایم آر کی نگرانی کرتا ہے۔
وزیرموصوف نے اپنی تقریر کے اختتام پر تمام حکومتوں اور شراکت داروں پر زور دیا کہ وہ ہندوستان کی آئندہ جی -20 صدارت کے وسودھیو کٹمبکم ’ ایک زمین، ایک خاندان ، ایک مستقبل ‘ کے اصول کے ساتھ ہم آہنگی میں ایک فیملی کے طور پر اے ایم آر سے لاحق ٹیلنٹ سے نمٹنے کے لئے بین الاقوامی، قومی اور سب نیشنل سطح پر تعاون کریں۔
************
ش ح ۔ ف ا ۔ م ص
(U: 12958)
(Release ID: 1879010)