الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر نے کرناٹک   میں داونگیرے کے ایس ٹی پی آئی میں ڈیجیٹل انڈیا اسٹارٹ اپ ہب کا افتتاح کیا


وزیر اعظم کا وژن یہ یقینی بنانا ہے کہ ہر نوجوان ہندوستانی کو ہندوستان کے متحرک اسٹارٹ اپ اور اختراعی ماحولیاتی نظام میں حصہ لینے کا موقع ملے: جناب راجیو چندر شیکھر

Posted On: 25 NOV 2022 5:49PM by PIB Delhi

الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹکنالوجی و ہنرمندی کے فروغ اور انترپرینیورشپ کے وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر نے آج کرناٹک  میں داونگیرے کے سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارکس آف انڈیا (ایس ٹی پی آئی) مرکز میں ڈیجیٹل انڈیا اسٹارٹ اپ ہب کا افتتاح کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001A69A.jpg

وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر ڈیجیٹل انڈیا اسٹارٹ اپ ہب کا افتتاح کررہے ہیں ۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے، جناب راجیو چندر شیکھر نے کہا،  ’’ایس ٹی پی آئی، داونگیرے جلد ہی اس علاقے میں لوگوں کے لیے ملازمتوں اور کاروباری افراد کے لیے نئے مواقع فراہم کرے گا۔ یہ ہمارے وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کا وژن ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ہر نوجوان ہندوستانی کو حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے انڈیا ٹیکیڈ اقدامات میں حصہ لینے کا موقع ملے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002BKHR.jpg

 

انہوں نے کہا کہ حکومت کا زور نئے شہروں میں آئی ٹی/آئی ٹی ای ایس/ ای ایس ڈی ایم صنعت کی ترقی پر ہے، اور اسے میٹروپولیٹن مراکز تک محدود نہیں رہنا چاہیے۔

یہ ملک کا 63 واں ایس ٹی پی آئی مرکز ہے اور کرناٹک کا پانچواں مرکز ہے۔

یہ بتاتے ہوئے کہ ہندوستان میں 80,000 سے زیادہ اسٹارٹ اپ اور 107 سے زیادہ یونیکورنز کے ساتھ سب سے تیزی سے ترقی کرنے والا اختراعی نظام ہے، وزیر موصوف نے کہا کہ آج دنیا ہندوستان کو عزت اور احترام کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ ’’ ہم نے جی20 کی صدارت سنبھال لی ہے، جو دنیا کی سب سے بڑی معیشتوں کی لیگ ہے اور جی پی اے آئی  مصنوعی ذہانت پر ایک بین الاقوامی پہل ہے۔ یہ سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی بڑی معیشت ہے جو برطانیہ کو پیچھے چھوڑ کر پانچویں سب سے بڑی معیشت کے طور پر ابھری ہے، جس نے اب تک کی سب سے زیادہ 83  ارب ڈالر ایف ڈی آئی  حاصل کی ہے۔‘‘

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003B0M0.jpg

افتتاحی  تقریب میں موجود معززین

افتتاحی پروگرام میں داونگیرے کے ڈسٹرکٹ انچارج  وزیر جناب بی اے بسوراجہ، داونگیرے کے رکن پارلیمان جناب جی ایم سدھیشور، ایس ٹی پی آئی کے  ڈائرکٹر جنرل جناب اروند کمار اور دیگرسرکردہ شخصیات موجود تھیں۔

ریاستی حکومت نے اس ایس ٹی پی آئی  سنٹر کے قیام کے لیے کرناٹک اسٹیٹ اوپن یونیورسٹی (کے ایس او یو)  کےریجنل سینٹر، داونگیرے میں 10,000 مربع فٹ جگہ فراہم کی ہے۔

دیگر سہولیات میں  مرکز کے پاس پلگ-این-پلے 102 سیٹر انکیوبیشن سہولت، نیٹ ورک آپریشن سینٹر (این او سی)، 16 نشستوں والا کانفرنس روم، اور 32 نشستوں والا کیفے ٹیریا اور تیز رفتار ڈیٹا کمیونیکیشن کی سہولیات اور دیگر سہولیات اور خدمات فراہم کرنے کا انتظام ہے جوکہ سافٹ ویئر اور خدمات کی برآمد کے لیے ضروری ہے۔

 

************

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U: 12963)



(Release ID: 1879009) Visitor Counter : 116


Read this release in: English , Hindi