وزارات ثقافت

ثقافت کی وزارت نے لوگوں کے بیچ داستان گوئی کے لیے آزادی کے امرت مہوتسو کے تحت کتھاکر کے ساتھ شراکت کی

Posted On: 25 NOV 2022 5:10PM by PIB Delhi

نئی دلی،25 نومبر، 2022/

خاص باتیں

  • اس سال کتھاکر نے آزادی کے امرت مہوتسو کے تحت ثقافت کی وزارت کے ساتھ شراکت داری کی۔
  • تقریب کا اہتمام انڈیا گیٹ کے ایمفی تھیئٹر سینٹرل وسٹا میں 26 نومبر کو سہ پہر 4 بجے سے شام 7:30 بجے تک کلانجلی کےطور پر  کیا جائے گا۔
  • اس فیسٹیول میں سات ملکوں کے کے بھارتی اور بین الاقوامی داستان گو حیرت انگیز داستانیں سنائیں گے اور اور موسیقی سے محزوز کریں گے۔
  • کٹھ پتلی، رقص اور موسیقی کے آلات دستان گوئی کو مزید دلچسپ بنانے میں داستان گو کی مدد کریں گے۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

پندرہویں کتھاکر کا افتتاح، قانون و انصاف کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو اور خارجی امور و ثقافت کی وزیر مملکت محترمہ میناکشی لیکھی کریں گی۔ اس سال کتھاکر نے آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت ثقافت کی وزارت کے ساتھ شراکت داری کی ہے اور 26 نومبر کو یہ پروگرام ایمفی تھیٹر سنٹرل وسٹا انڈیا گیٹ پر سہ پہر 4 بجے سے شام 7:30 بجے تک کلانجلی کے طور پر ہوگا۔ داستان گوئی کا اجلاس دلی کے خوبصورت نرسری، ہیریٹیج پارک اور سینٹرل وسٹا، انڈیا گیٹ میں منعقد ہوں گے۔ یہ میلہ اپنی روایتی شکل میں سات ممالک کے بھارتی اور بین الاقوامی داستان گویوں کی حیرت انگیز کہانیوں اور موسیقی کی کارکردگی پیش کرے گا – برطانیہ، آسٹریلیا، منگولیا، اسرائیل ، سیرا لیون، کوریا اور بھارت۔

بھارت میں داستان گوئی کے فن کی کئی شکلیں ہیں جس میں بہت سے ذرائع استعمال کیے جاتے ہیں۔ ترتیبات، انواع یا ثقافتوں میں فرق کے باوجود، تمام کہانیوں کا مقصد بالآخر کچھ آفاقی بات کو پہنچانا ہے۔ وہ سامعین کے لیے تعلیمی اور تفریحی دونوں مقصد پورے کرتے ہیں۔ یہ واضح ہے کہ بھارت کی ثقافت کے مختلف حصوں کا داستان گوئی کے لیے اپنا الگ نقطہ نظر ہے۔ کٹھ پتلیاں، رقص یا یہاں تک کہ موسیقی کے آلات کو داستان گوئی کو مزید مؤثر بنانے میں راوی کی مدد کرنے کے لیے سہارے کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ لہٰذا، کتھاکر، بھارت کی بھرپور زبانی داستان گوئی کی روایت کا واحد جشن، جس کا آغاز گھم کڈ نارائن ٹریولنگ لٹریچر فیسٹیول کی بینر تلے 2010 میں کیا گیا تھا۔

اس سال کے کتھاکر 2022 کا مقصد دوہرا ہے: زبانی داستان گوئی کی روایت کے تحفظ کو یقینی بنانا اور اس کی مقبولیت میں اضافہ کرنا۔ اس سال کا کتھاکر بڑے ناموں اور واقعات پر مشتمل ہے:

  • پہلی بار، پاور ہاؤس پرفارمر، نوازالدین صدیقی (بالی ووڈ اداکار) داستانیں سنائیں گے اور موہت چوہان کے ساتھ بات چیت کریں گے، جو مشہور میوزک کمپوزر اور گلوکار ہیں اور فیسٹیول کے سرپرست بھی ہیں۔
  • پدم شری پیارے لال وڈالی کے بیٹے ستپال وڈالی کی صوفی میوزیکل نائٹ؛
  • اس سال فیسٹیول میں قصے، کہانی اور سنیما کے عنوان سے ایک پروگرام ہو گا، جس میں پرتھنا گہلوتے انڈیا گیٹ پر سینٹرل وسٹا میں اداکار سنجے مشرا کے ساتھ بات چیت کریں گی۔
  • ایک اور طے شدہ پروگرام قصے، کہانی اور گفتگو ہے، جس میں موہت چوہان بالی ووڈ کے شاندار فلم ساز امتیاز علی کے ساتھ بات چیت کریں گے۔
  • کبیر وانی از پرہلاد سنگھ ٹپنیا
  • رام چندر پلواور اور ٹیم کے ذریعہ کیرالہ سے رامائن کا شیڈو پپٹ پلے

اس سال بین الاقوامی فنکاروں میں، کتھاکر میں نیل مورجانی (برطانیہ)، لیلین روڈریگس پینگ (آسٹریلیا)، باترجاو ایرڈینیٹسوگٹ (منگولیا)، علیم کمارا (سیرا لیون)، سارہ رونڈل (برطانیہ)، سیونگ آہ کم (جنوبی کوریا) اور یوسی الفی (اسرائیل) شامل ہوں گے۔

کتھاکر 2022—ہائی ٹیک گیزموس اور گیجٹس کے زیر تسلط دنیا میں کہانی سنانے کے روایتی انداز کو بحال کرنے کے لیے ایک شاندار ایونٹ — اس طرح ملک اور بیرون ملک کے پیشہ ور اور پرجوش کہانی کاروں کو پیش کریں گے جو اس حقیقت کو اجاگر کرنے کے لیے اپنے سحر انگیز ہنر کا مظاہرہ کریں گے۔

"دیہی علاقوں سے سے نکلنے والی داستانیں بہت موثر ہوتی ہیں کیونکہ وہاں زندگی بالکل مختلف ہوتی ہے، وہاں لوک گیتوں اور کہانیوں کو پسند کیا جاتا ہے جو ہماری زندگیوں سے وابستہ ہوتی ہیں۔ جب بھی میں فلم سازوں سے ملتا ہوں، میں ان سے گائوں کی کہانیوں پر مبنی فلمیں بنانے کی ترغیب دیتا ہوں،" معروف فلم ساز، مصنف اور پروڈیوسر امتیاز علی کہتے ہیں، جو 27 نومبر کو سندر نرسری، نظام الدین میں ہونے والے ایونٹ قصے، کہانی اور گفتگو کا حصہ ہوں گے۔

اس کے آغاز سے لے کر اب تک اس تہوار سے ممتاز شخصیات نے خطاب کیا ہے جن میں بھارت کے سابق صدر ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام، سدھ گرو واسودیو جگی، ڈاکٹر ششی تھرور، منوج باجپائی، وشال بھردواج، پنکج ترپاٹھی، شانتنو موئترا، امتیاز علی، مارگریٹ الوا، سنیل شاستری، نندیتا داس، سشما سیٹھ وغیرہ شامل ہیں۔

  ۔۔۔

                 

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                              

U 12961



(Release ID: 1879008) Visitor Counter : 104


Read this release in: English , Hindi