عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

لداخ کے ہینلے میں بھارت کی پہلی نائٹ اسکائی سینکچری پر کام زور و شور سے جاری ہے اور تقریباً ایک ماہ سے کچھ زیادہ وقت میں مکمل ہو جائے گی


لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر آر کے ماتھر نے آج نارتھ بلاک میں مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے ملاقات کی

روزگار میلے کے تحت لداخ انتظامیہ نے  مرکز کے زیر انتظام علاقے کے تقریباً ایک ہزار نوجوانوں کو تقرری نامے دیئے ہیں

Posted On: 25 NOV 2022 5:35PM by PIB Delhi

نئی دہلی،25نومبر، 2022/ لداخ کے ہینلے میں مرکزی وزارت سائنس اور ٹکنالوجی کے تحت سی ایس آئی آر کے ذریعہ قائم کیے جانے والے بھارت کے پہلے نائٹ اسکائی سینکچری پر کام زور و شور سے جاری ہے اور یہ تقریباً ایک ماہ سے کچھ زیادہ وقت میں مکمل ہو جائے گی۔ نائٹ اسکائی سینکچوری دنیا بھر کے سیاحوں کو لداک کے دلکش نظاروں کو دیکھنے کے لیے راغب کرے گی اور خطے میں فلکیاتی سیاحت کو بھی فروغ دے گا۔

یہ بات آج یہاں مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، شمال مشرقی خطے کی ترقی (ڈی او این ای آر)، وزیر اعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت  ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج نارتھ بلاک میں لداخ کےلیفٹیننٹ گورنر جناب آر کے ماتھر کے ساتھ ملاقات کے دوران کہی۔

یہ پیش رفت اس سال ستمبر میں دونوں کے لیڈروں کی ملاقات کے بعد ہوئی ہے جب مرکزی وزیر نے اعلان کیا تھا کہ لداخ میں بھارت کی پہلی "نائٹ اسکائی سینکچوری" قائم کی جائے گی اور  ڈارک اسکائی ریزرو 3 ماہ کے اندر مکمل کر لیا جائے گا۔  دونوں لیڈروں نے مرکز کے زیر انتظام علاقے کی ترقی سے متعلق وسیع معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

جناب آر کے ماتھر نے مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ کو 31 اکتوبر کو لداخ میں منعقد ہونے والے روزگار میلے کے بارے میں مطلع کیا جس میں مرکز کے زیر انتظام علاقے کی انتظامیہ نے ملک میں اہل نوجوانوں کو ملازمت دینے کے وزیر اعظم نریندر مودی کے کی کال پر عمل کرتے ہوئے تقریباً ایک ہزار مقامی نوجوانوں کو تقرری نامے دیئے۔

مختلف پروجیکٹوں پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، وزیر اعظم نریندر مودی نے ہمیشہ لداخ اور دیگر سرحدی خطوں کو ہمیشہ اعلی ترجیح دی ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے لداخ میں مختلف شعبوں میں ترقیاتی کام انجام دینے میں آر کے ماتھر کی قیادت والی لداخ انتظامیہ کی کوششوں کی تعریف کی۔ مرکزی وزیر نے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں مرکز کی ہر ممکن مدد کا یقین دلایا۔

جناب ماتھر  نے مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ کو لداخ میں کئی سرکاری فلاحی اور ترقیاتی پروجیکٹوں کی تازہ صورت حال کے بارے میں مطلع کیا۔

حکومت ہند کے سائنس اور ٹیکنالوجی کے محکمے (ڈی ایس ٹی) نے ایک منفرد پہل میں بھارت کے لداخ میں پہلی "نائٹ اسکائی سینکچوری" قائم کرنے کے اقدامات کیے ہیں۔ مجوزہ ڈارک اسکائی ریزرو لداخ کے ہانلے میں چانگتھانگ وائلڈ لائف سینکچری کے ایک حصے کے طور پر قائم کیا جائے گا۔ اس سے بھارت میں فلکیاتی سیاحت کو فروغ ملے گا اور یہ آپٹیکل، انفرا ریڈ اور گاما رے کے ٹیلی اسکوپس کی دنیا کی سب سے اونچے مقامات پر واقع ایک سائٹ ہوگی۔

 ۔۔۔

ش ح ۔ و ا۔ ع ا ۔                                                

25.11.2022

U 12960



(Release ID: 1878949) Visitor Counter : 100


Read this release in: English , Hindi