وزارت دفاع

ہندوستانی بحریہ کے جہاز شیوالک اور کامورتا نے جنوبی کوریا کا سفر مکمل کیا

Posted On: 25 NOV 2022 5:12PM by PIB Delhi

ہندوستانی بحریہ کے جہاز شیوالک اور کامورتا نے 21 سے 23 نومبر، 2022 تک بوسان میں اپنے  قیام کے دوران آر او کے بحریہ کے ساتھ کئی سرگرمیوں میں حصہ لیا، جن میں سرکاری اور سماجی بات چیت، کراس ڈیک دورے اور کھیل کے پروگرام شامل تھے۔ ہندوستانی بحریہ کے دونوں جہازوں کے کمانڈنگ آفیسر نے رپبلک آف کوریا فلیٹ کے کمانڈر وائس ایڈمرل کانگ ڈونگ ہن سے بھی ملاقات کی، جنہوں نے ہندوستانی بحریہ کے جنگی جہازوں کا استقبال کیا اور ہندوستانی بحریہ اور آر او کے بحریہ کے درمیان بحری تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے طریقوں پر گفتگو کی۔ وائس ایڈمرل کانگ نے آئی این ایس شیوالک کا دورہ کیا اور آر او کے میں ہندوستان کے سفیر جناب امت کمار کے ساتھ بات چیت کی۔

بوسان سے روانگی پر شیوالک اور کامورتا نے آر او کے بحریہ  کے جہاز نو جوک بونگ کے ساتھ ایک سمندری مشترکہ مشق کی۔ اس مشق نے دونوں بحریہ کے درمیان  دوستانہ تعلقات اور بڑھتی ہوئی بین سرگرمی کو نمایاں کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Indian_Naval_personnel_interacting_with_ROK_Navy_personnel8SZZ.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Indian_Naval_Ships_Shivalik_and_Kamorta_undertake_Maritime_Partnership_Exercise_with_ships_of_ROK_Na_218217R7YA.jpeg

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 12959

 

 



(Release ID: 1878931) Visitor Counter : 108


Read this release in: English , Hindi