نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
نائب صدر جمہوریہ ہند نے بھارت اور افریقہ کو بحر ہند کے پار پڑوسی قرار دیا
ٹکنالوجی نے نظام میں شفافیت اور جوابدہی کا آغاز کرکے حکمرانی کو صحیح معنوں میں جمہوری بنایا ہے: نائب صدر جمہوریہ
نائب صدر جمہوریہ کا یونیسکو - بھارت - افریقہ ہیکاتھون کے اختتامی اجلاس سے خطاب
Posted On:
25 NOV 2022 5:17PM by PIB Delhi
نائب صدر جمہوریہ ہند جناب جگدیپ دھنکر نے آج بھارت اور افریقہ کے درمیان تہذیبی ربط اور مشترکہ تاریخی تعلق کو اجاگر کیا اور کہا کہ "ہم بحر ہند کے پار پڑوسی ہیں۔"
آج گریٹر نوئیڈا میں یونیسکو انڈیا افریقہ (یو آئی اے) ہیکاتھون کے اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ یہ پروگرام بھارت اور اس کے افریقی ہم منصبوں کے درمیان قریبی تعلقات کی عکاسی کرتا ہے اور باہمی تعاون کے جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ "یہ عالمی ہیکاتھون پیغام دیتا ہے کہ نوجوان ایک بہتر دنیا بنانے کے لیے ایک ساتھ آسکتے ہیں۔"
گوتم بدھ یونیورسٹی، گریٹر نوئیڈا میں وزارت تعلیم (حکومت ہند)، اے آئی سی ٹی ای اور یونیسکو کے انوویشن سیل کے ذریعہ بھارت اور 22 افریقی ممالک کے نوجوان کاروباریوں کو شامل کرتے ہوئے 36 گھنٹے کے ہیکاتھون کا انعقاد کیا گیا تھا۔ تقریب کے دوران تقریباً 600 نوجوان جدت طراز سماجی، ماحولیاتی اور تکنیکی مسائل کا حل تلاش کرنے کے لیے اکٹھا ہوئے۔
اپنے خطاب میں جناب دھنکر نے افریقہ کے ساتھ مہاتما گاندھی جی کے قریبی تعلقات کا حوالہ دیا اور کہا کہ "وسودھیو کٹمبکم" کی ہماری صدیوں پرانی تہذیبی اقدار دنیا کے ساتھ بھارت کے تعلقات کی رہنمائی کرتی ہیں۔
بھارت کو مواقع اور سرمایہ کاری کے لیے پسندیدہ عالمی منزل قرار دیتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ جدت طرازی پر مبنی انٹرپرینیورشپ کا ایک نیا کلچر بھارت میں جڑیں پکڑ رہا ہے۔ اسٹارٹ اپ انڈیا، ڈیجیٹل انڈیا، بھارت نیٹ، پی ایم گتی شکتی مشن جیسے مختلف اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے انٹرپرینیورشپ اور جدت طرازی کو فروغ دینے کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کے لیے حکومت کی ستائش کی۔
اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ٹکنالوجی نے نظام میں شفافیت اور جوابدہی کا آغاز کرکے حکمرانی کو صحیح معنوں میں جمہوری بنایا ہے، جناب دھنکر نے کہا کہ اس سے ہمیں جامع اور پائیدار ترقی کے آئیڈیل کو حاصل کرنے میں مدد ملتی ہے۔
نائب صدر جمہوریہ نے ہیکاتھون کے فاتحین میں انعامات تقسیم کیے اور نوجوان اختراع کاروں سے کہا کہ وہ اس سیارے پر اتنے ہی امین ہیں جتنے ان سے بڑی عمر کے لوگ ہیں۔ انھوں نے مزید کہا، "آپ کا فعال موقف ہر ایک کے ایک بہتر مستقبل کی حفاظت کرے گا۔"
اترپردیش کی گورنر محترمہ آنندی بین پٹیل، حکومت ہند کے وزیر تعلیم جناب دھرمیندر پردھان، یوپی کے وزیر زراعت جناب سوریہ پرتاپ شاہی، یونیسکو میں بھارت کے سفیر اور مستقل مندوب جناب وشال شرما، یونیسکو کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل (پی اے ایکس) جناب فرمین ایڈورڈ ماتوکو، چیف انوویشن آفیسر ڈاکٹر ابھے جیرے، 13 افریقی ممالک کے وزرا، طلبہ اور دیگر معززین موجود تھے۔
***
(ش ح-ع ا-ع ر)
U. No. 12956
(Release ID: 1878908)