ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھارت نے کچھوے کی لیتھس سوفٹ شیل نسل کےلئے سی آئی ٹی ای ایس  تحفظ کو مضبوط کیا

Posted On: 24 NOV 2022 9:27PM by PIB Delhi

بھارت کی جانب سے  کچھوے کی  نسل  لیتھس سوفٹ شیل (نیلسونیا لیتھی)  کو جنگلی جانوروں کی معدوم ہونے والے نسلوں کی  بین الاقوامی تجارت  پر کنوینشن(سی آئی ٹی ای ایس )   کے ضمیمہ دوئم سے ضمیمہ ایک میں منتقل کرنے  کےلئے  پیش کی گئی ایک تجویز کوپناما میں سی آئی ٹی ای ایس کےلئے  کانفرنس آف پارٹیز (سی او پی ) کی 19ویں میٹنگ  میں منظورکرلیا گیا ہے۔

یہ  تجویز جنگلارت کے ڈائریکٹر جنرل اور ایم او ای ایف سی سی کے خصوصی سکریٹری  جناب چندر پرکاش گوئل  نے 23نومبر 2022کو پیش کی تھی جب سی او پی کی آئی کمیٹی  نے اس تجویز کا غور و خوض کے لئے اٹھایا تھا۔

لیتھس سوفٹ شیل نسل کا  کچھوا تازے پانی میں رہنے والا  نرم خول والا کچھوا ہے جو جزیرہ نما بھارت میں  دریاؤں اور آبی ذخائر میں رہتا ہے اور معدوم ہونے کے دہانے پر ہے ۔گزشتہ 30برسوں میں اس نسل کا بے حد استحصال ہوا ہے۔بھارت میں غیر قانونی طورپر شکار کیا جاتا ہے اور کھایا جاتا ہے۔اس کے گوشت  اور اس کی کیلیپی کےلئے بھی اس کی غیر قانونی طورپر تجارت کی جاتی رہی ہے۔اس نسل کے کچھوے  کی آبادی گزشتہ 30برس میں تقریباً  90فیصد تک گھٹ چکی ہےیہاں تک کہ اب یہ نسل ڈھونڈنے سے بھی نہیں پائی جاتی۔آئی یو سی این نے اس کی درجہ بندی ‘بے حد خطرے سے دوچار نسل ’کے طورپر کی ہے۔

یہ نسل وائلڈ لائف(تحفظ )ایکٹ ،1972 کے شیڈیول چار میں درج ہے،جو اسے  شکار اور تجارت کرنے سے  تحفظ دیتا ہے۔تاہم زیر تحفظ کچھووں کی نسل کا  غیر قانونی طورپر  شکار اور  تجارت بھارت میں  ایک بڑا چیلنج  ہے جس میں ہر سال ہزاروں  کی تعداد میں  ان کے نمونے  ضبط کئے جاتے ہیں۔ضبط شدہ نمونوں کی نسل کی سطح کی شناخت کرنا بھی ایک چیلنج ہے۔ کچھوؤں اور میٹھے پانی کے کچھوؤں کو بین الاقوامی پالتو جانوروں، گوشت اور کیلیپی کی تجارت کے ساتھ ساتھ کچھ علاقوں میں غیر قانونی گھریلو استعمال کے لیے بھی نشانہ بنایا جاتا ہے۔

سی آئی ٹی ای ایس کے ضمیمہ ایک میں اس بات کو یقینی بنائے گی کہ ان نسلوں  میں قانونی بین الاقوامی تجارت ،کاروباری  مقاصد کے لیے نہ ہو۔ یہ اس بات کو بھی یقینی بنائے گی  کہ اس  نسل کے نمونوں کی بین الاقوامی تجارت صرف رجسٹرڈ سہولیات سے ہو اور مزید یہ کہ ان نسلوں  کی غیر قانونی تجارت کے لیے زیادہ اور متناسب جرمانے فراہم کیے جائیں۔

اس طرح سی آئی ٹی ای ایس  لیتھ کے نرم خول والے کچھوے کی فہرست کے تحفظ کی حیثیت کو مضبوط کرتی ہے تاکہ پرجاتیوں کی بہتر بقا کو یقینی بنایا جا سکے۔

سی آئی ٹی ای ایس  کےلئے سی او پی  کا 19 واں اجلاس 14 سے 25 نومبر 2022 کو پناما  میں منعقد ہو ا ۔جےپور ہل جیکو(سیرٹوڈکٹائلس جےپورینسس)  کو ضمیمہ دوئم میں شامل کرنے اور سرخ تاج والے کچھوے(بٹاگر کچھوگا) کو سی آئی ٹی ای ایس  کے ضمیمہ دوئم سے ضمیمہ ایک میں منتقلی کی ہندوستان کی تجویز کو  سی او پی کی اس میٹنگ میں منظور کرلیا گیا ہے۔

*************

ش ح۔ ا م ۔

U. No.12931


(Release ID: 1878777) Visitor Counter : 155


Read this release in: English , Hindi