وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

جناب دھرمیندر پردھان نے آئی سی ایچ آر کی جانب سے تیار اور شائع  کی گئی کتاب ‘انڈیا:دی مدر آف ڈیموکریسی’ کا اجرا کیا

Posted On: 24 NOV 2022 9:40PM by PIB Delhi

تعلیم اور ہنرمندی کی ترقی کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان  نے  آج نئی دہلی میں تاریخی تحقیق سے متعلق  بھارتی کونسل (آئی سی ایچ آر) کےذریعہ  تیار اور شائع  کی گئی کتاب ‘انڈیا:دی مدر آف ڈیموکریسی ’ کا اجرا کیا۔اس تقریب میں آئی سی ایچ آر،کے چیئرپرسن ،پروفیسر رگھوویندر تنور اور آئی سی ایچ آر کے ممبر سکریٹری پروفیسر اومیش اشوک کدم  نے بھی شرکت کی۔اس کتاب میں تہذیب کے آغاز سے ہی ہندوستان میں جمہوریت کی  کو پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

FiUzwynVEAA8Q6j.jpgFiUzwxLVEAIIJZI.jpg

اس موقع پر بات کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ  بھارت میں جمہوریت  کی جڑیں چوتھی صدی کے اوائل سے ہی پائی جاتی  ہیں۔تھنجاور میں پتھر پر کھدی ہوئی عبارتیں  اسی سلسلے کی  زندہ مثال  ہیں۔کلنگا اور لیچھاری دور میں سماجی نظام کے شواہد بھی بھارت میں جمہوریت  کے ہونے کی بات کرتے ہیں۔انہوں  نے اقوام متحدہ کی 76ویں جنرل اسمبلی  سےاپنے خطاب کے دوران   وزیر اعظم نریندر مودی کے ان الفاظ کی نشاندہی کی کہ بھارت نہ صرف سب سے پرانی جمہوریت ہے بلکہ یہ جمہوریت کی ماں بھی ہے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ ایسا کوئی بھی معاشرہ جسے اپنی تہذیبی قوت پر فخر نہیں ہوتا وہ نہ سوچ سکتا ہے اور نہ ہی کچھ بڑا حاصل کر سکتا ہے۔ انہوں نے آئی سی ایچ آر اور اسکالرز کی تعریف کی جنہوں نے مغربی بیانیہ کو چیلنج کرنے کے لیے ہندوستانی جمہوریت کے ماخذ اور نظریات کے  ثبوت پر مبنی سلسلے کو  پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔انہوں نے  اعتماد کا اظہار کیا کہ کتاب ‘انڈیا:دی مدر آف ڈیموکریسی’بھارتی جمہوری میراث   پر ایک صحت مند مباحثے کی حوصلہ افزائی  کرے گی اورمزید کہا کہ  یہ آئندہ  نسل کو ہماری لازوال روایات  کو یاد رکھنے  کی ترغیب فراہم کرے گی۔

*************

ش ح۔ ا م ۔

U. No.12930


(Release ID: 1878767) Visitor Counter : 234


Read this release in: English , Hindi