وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

مشق نسیم البحر - 2022 سمندری مرحلہ

Posted On: 24 NOV 2022 10:15PM by PIB Delhi

ہندوستانی بحریہ کے گائیڈڈ میزائل اسٹیلتھ فریگیٹ، آئی این ایس  تری کانڈ، آف شور گشتی جہاز،  آئی این ایس  سمترا، اور میری ٹائم پٹرول ایئر کرافٹ، (ایم پی اے)  ڈورنیئر نے ہندوستانی بحریہ (آئی این) -  رائل نیوی آف عمان (آر این او) کے درمیان دو طرفہ مشق  'نسیم البحر' (سمندری ہوا)کے 13ویں ایڈیشن میں حصہ لیا۔

یہ مشق 19 سے 24 نومبر 2022  تک عمان کے ساحل پر کی گئی اور اس کے تین مراحل تھے: بندرگاہ کا مرحلہ، سمندری مرحلہ اور ڈیبریف۔ بندرگاہ کے مرحلے کے دوران انجام دی  جانے والی سرگرمیوں میں آئی این  اور آر این او  آپریشنز ٹیموں کے درمیان پیشہ ورانہ تعاملات اور دونوں بحری افواج کے درمیان دوستانہ کھیلوں کے مقابلے شامل تھے۔  آئی این بحری جہاز  تریکند اور سمترا، آر این او بحری جہاز ال شناس اور السیب کے ساتھ، سمندری مرحلے کے لیے روانہ ہوئے۔آئی این – ایم پی اے ڈونیئر، آر این او ایم پی اے اور ساحل پر مبنی  آر اے ایف او  لڑاکا طیارے ہاکس نے سمندر میں مشق میں شامل  ہوئے ۔

        سمندری مرحلے میں ٹیکٹیکل میری ٹائم مشق شامل تھی، جس میں سطحی کارروائی، فضائی دفاع، سمندری نگرانی اور روکنا/ وی بی ایس ایس  شامل تھے۔ ان کارروائیوں نے باہمی تعاون کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ ایک دوسرے کے طریقہ کار کو سمجھنے میں بھی مدد کی۔ مشق کا آخری مرحلہ، ڈیبریف، 23 نومبر 2022 کو دُقم میں آر این او نیول بیس میں منعقد ہوا۔

     ہندوستان اور عمان کے درمیان روایتی طور پر گرمجوشی اور دوستانہ تعلقات رہے ہیں، جو مشترکہ ثقافتی اقدار کا اشتراک ہے۔ بحری مشقوں نے ان دوطرفہ تعلقات میں طاقت اور قوت  کا اضافہ کیا ہے۔ پہلی آئی این – آر او  مشق 1993 میں کی گئی تھی۔ اس سال آئی این –آر این او  دو طرفہ مشقوں کے 30 سال مکمل ہو رہے ہیں۔

آئی این ایس تری  کانڈ، ایک فرنٹ لائن فریگیٹ، جو ہتھیاروں اور سینسروں کی  مستحکم رینج سے لیس ہے۔ یہ جہاز بھارتی بحریہ کے مغربی بیڑے کا ایک حصہ ہے، جو ممبئی میں واقع ہے۔ آئی این ایس سمترا،  ایک ملٹی رول آف شور گشتی جہاز وشاکھاپٹنم میں واقع ہندوستانی بحریہ کے مشرقی بیڑے کا حصہ ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/EXERCISENASEEMALBAHR-2022SEAPHASE(4)9XR7.JPG https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/EXERCISENASEEMALBAHR-2022SEAPHASE(2)O990.JPG

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح- اک- ق ر)

U-12929


(Release ID: 1878761) Visitor Counter : 169


Read this release in: English , Hindi