وزارت اطلاعات ونشریات
’کورنگو پیڈل‘ سائیکل کے ساتھ ایک نسل کے جذباتی رشتہ کو دکھاتی ہے
’کورنگو پیڈل‘ بچپن کی معصومیت اور باپ بیٹے کے رشتے کے جذبات کو ظاہر کرتی ہے: کملا کنن، ہدایت کار
’کورنگو پیڈل‘ سائیکل چلانا سیکھنے میں ایک بچے کی دلچسپی کو دکھاتی ہے جب کہ اس کے والد کو سائیکل چلانا نہیں آتا ہے۔ فلم کے ہدایت کار کملا کنن نے بتایا کہ ’’یہ کہانی میرے دماغ میں گھومتی رہی کیوں کہ سائیکل میرے بچپن کی سب سے زیادہ مرغوب چیزوں میں سے ایک تھی۔ سائیکل چلانا سیکھنے سے خود اعتمادی حاصل ہوتی ہے، اسی نے مجھے یہ فلم بنانے کے لیے آمادہ کیا۔‘‘
گوا میں 53ویں ہندوستانی بین الاقوامی فلم فیسٹیول کے دوران پی آئی بی کے ذریعے منعقد کیے جا رہے ’ٹیبل ٹاکس‘ اجلاس میں سے ایک میں میڈیا اور اس فیسٹیول کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کملا کنن نے کہا کہ ’کورنگو پیڈل‘ سائیکل کے ساتھ ایک نسل کے جذباتی رشتوں کو دکھاتی ہے۔
جب پوچھا گیا کہ سائیکل کے بارے میں فلم بنانے میں ان کی دلچسپی کیسے ہوئی تو کملاکنن نے کہا، ’’سائیکل ہمارے بچپن کی یاد دلاتی ہے اور اس فلم کے ذریعے ناظرین کو بھی ان کے بچپن کی یاد دلائی جاتی ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ طفل اداکاروں کی معصومیت جب ان کی شرارت، دوستی کے رشتے اور جذبات کے ساتھ پیش کی جاتی ہے تو یہ ناظرین کو ان کے ناسٹلجیا سے بھر جاتی ہے۔
جب بڑے بجٹ کی فلموں سے ان کی اس فلم کو ملنے والے مقابلے کے بارے میں پوچھا گیا تو ہدایت کار نے کہا کہ بڑے پیمانے پر ناظرین تک پہنچنے کے لیے جو چیز ضروری ہے وہ ہے فلم کی کہانی، پوری طرح مربوط اسکرپٹ اور اداکاروں کی کارکردگی۔
فلم میں اپنے تجربات کے بارے میں بولتے ہوئے اداکار کالی وینکٹ نے مانا کہ تمل میں 90 سے زیادہ فلموں میں اداکاری کرنے کے باوجود انہوں نے اس فلم میں ڈیبیو کرنے والے طفل اداکاروں سے بہت کچھ سیکھا۔ اسی میں اپنی بات جوڑتے ہوئے فلم کی کہانی لکھنے والی راستی الگپن نے خوشی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہدایت کار نے کہانی میں جذبات کو ایمانداری سے قید کرتے ہوئے اسے خوبصورتی سے پردے پر اتارا ہے۔
راسی الگپن کی مختصر کہانی ’سائیکل‘ پر مبنی یہ فلم بین الاقوامی مقابلے کے زمرہ میں 53ویں آئی ایف ایف آئی کے گولڈن پیکاک ایوارڈ اور یونیسیف – آئی سی ایف ٹی گاندھی میڈل کی دعویدار ہے۔ وژوئل طور پر یادگار اور ناسٹلجیا سے بھری اس فلم کی موسیقی گبران کے ذریعے تیار کی گئی ہے، جس میں طفل اداکار سنتوش ’’ماری‘‘ کا مرکزی کردار نبھا رہے ہیں اور اداکار کالی وینکٹ ان کے والد ’’کنڈا سامی‘‘ کا رول نبھا رہے ہیں۔
فلم کے بارے میں –
ہدایت کار: کملا کنن ایس
فلم ساز: #مونٹاج، یو وی ڈبلیو بزنس پرائیویٹ لمیٹڈ
اسکرپٹ رائٹر: پربھاکر، کملا کنن
سنیماٹوگرافر: سومی بھاسکرن
ایڈیٹر: شیونندیشورن
اداکار: کالی وینکٹ، سنتوش، راگھون، گیان سیکر، رتیش، اے ای سائیں گنیش
2022 | تمل | رنگین | 119 منٹ
تلخیص:
1980 کی دہائی میں واقع یہ فلم، طفل اداکار مریپن (ماری) اور سائیکل چلانا سیکھنے کی اس کی تلاش کے بارےمیں ہے۔ گاؤں میں پہلی کرایے پر سائیکل کی دکان کھلی ہے۔ جب کرایے پر سائیکل لینے کے لیے پیسے دینے سے ماری کو منع کر دیا جاتا ہے تو وہ چوری چھپے اپنی پیار جتانے والی ماں سے کرایے پر سائیکل لینےکے لیے پیسہ لیتا ہے اور اب اس کے سائیکل چلانا سیکھنے کے ادوارمیں دلچسپ واقعات رونما ہوتے ہیں اور اجنبیوں کے ساتھ ملاقاتیں ہوتی ہیں۔
ہدایت کار: کملا کنن ایس تمل فلم صنعت میں فلم ہدایت کار اور فلم ساز ہیں۔ ان کی ہدایت کاری کی پہلی فلم مدھوبان کڈئی (2012) تھی، اس کے بعد وٹم اور کورنگو پیڈل (2022) آئی۔
فلم ساز: مونٹاج ایک فلم پروڈکشن کمپنی ہے جو فیچر فلموں کے پروڈکشن، ڈیزائن، اشتہار، بجٹ اور ریلیز کے کاموں سے جڑی ہوئی ہے۔ اس کمپنی نے مدھوبان کڈئی (2012)، کادل کان کٹوتھے (2017) اور کورنگو پیڈل (2022) بنائی ہے۔
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U: 12914
(Release ID: 1878722)
Visitor Counter : 167