وزارتِ تعلیم

نائب صدر جمہوریہ ہند جناب جگدیپ دھنکھڑ یونیسکو انڈیا افریقہ ہیکاتھون کے اختتامی اجلاس سے خطاب کریں گے

Posted On: 24 NOV 2022 5:24PM by PIB Delhi

ہندوستان کے نائب صدر جناب جگدیپ دھنکھڑ کل صبح 11 بجے گوتم بدھ یونیورسٹی، اتر پردیش میں یونیسکو انڈیا افریقہ ہیکاتھون کے اختتامی اجلاس سے بطور مہمان خصوصی خطاب کریں گے۔ اتر پردیش کی گورنر محترمہ آنندی بین پٹیل؛ اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ جناب یوگی آدتیہ ناتھ؛ اے ایس ٹی ڈائریکٹر جنرل (پی اے ایکس)، یونیسکو، جناب فرمن ایڈورڈ ماٹوکو اور 13 افریقی ممالک کے وزراء اس تقریب میں شرکت کریں گے۔

یونیسکو انڈیا افریقہ ہیکاتھون کا افتتاح گوتم بدھ یونیورسٹی میں 22 نومبر 2022 کو ایک شاندار افتتاحی تقریب کے ساتھ کیا گیا تھا۔ یونیسکو انڈیا - افریقہ ہیکاتھون ایک سالانہ 36 گھنٹے کا پروگرام ہے جو طلباء، ایجوکیٹرس، اساتذہ، اور ہندوستان کی ریسرچ کمیونٹی کو ایک ساتھ لاتا ہے۔ افریقی شراکت دار اپنے ممالک کو درپیش مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے اور ثقافتی امتزاج کے لیے ایک سہولت کار کے طور پر کام کرتے ہیں۔

یونیسکو انڈیا - افریقہ ہیکاتھون ایک مناسب پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے جو نوجوان اختراع کاروں کو اکٹھے ہونے اور تعاون کرنے والے ممالک کو درپیش سماجی، ماحولیاتی اور تکنیکی مسائل کے حل تلاش کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ یہ دنیا کو تبدیل کرنے کی صلاحیت کے ساتھ ممکنہ اسٹارٹ اپس بنانے کی بنیاد کے طور پر کام کرتا ہے۔ یہ حصہ لینے والے طلباء کو اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور ماہرین کی رہنمائی میں حقیقی دنیا کے مسائل کو حل کرنے کے لیے نئی ٹیکنالوجیز تلاش کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے - اس طرح سے یہ  جدید دنیا میں کاروباری جدت کو آگے بڑھاتا ہے۔

ہیکاتھون ہندوستان اور اس کے افریقی ہم منصبوں کے قریبی تعلقات کی علامت کے طور پر بھی کام کرتا ہے اور تعاون کے جذبے کو ابھارتا ہے - انسانیت کی بہتری کے لیے مسائل کو حل کرنے کے لیے انھیں اکٹھا کرتا ہے۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 12910

 



(Release ID: 1878623) Visitor Counter : 84


Read this release in: English , Hindi , Kannada