وزارت دفاع

ائیرفورس اسٹیشن آگرہ میں   مشترکہ ایچ اے ڈی  آر مشق سمَنوَے – 2022 شروع ہوگا

Posted On: 24 NOV 2022 1:12PM by PIB Delhi

ہندوستانی فضائیہ 28 نومبر 2022 سے 30 نومبر 2022 تک ایئر فورس اسٹیشن آگرہ  میں سالانہ مشترکہ انسانی امداد اور قدرتی آفات سے بچاؤ  (ایچ اے ڈی آر) مشق 'سمنوے 2022' کا انعقاد کر رہی ہے۔  ادارہ جاتی ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے ڈھانچے اور ہنگامی اقدامات کی افادیت کا جائزہ لینے کے مقصد کے ساتھ، یہ مشق ڈیزاسٹر مینجمنٹ پر ایک سیمینار، ایک 'ملٹی ایجنسی ایکسرسائز' پر مشتمل ہوگی، جس میں ایچ اے ڈی آر کے مختلف اثاثوں کے جامد اور فلائنگ ڈسپلے اور 'ٹیبل ٹاپ ایکسرسائز' شامل ہیں۔

اس مشق میں ملک کے مختلف اسٹیک ہولڈرز کی شمولیت کے ساتھ ساتھ آسیان ممالک کے نمائندے بھی شرکت کریں گے۔ وزیر دفاع  عزت مآب  جناب راج ناتھ سنگھ 29 نومبر 2022 کو مشق کے دوران طے شدہ صلاحیت کے مظاہرے کے پروگراموں کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

سمنوے 2022  ڈیزاسٹر مینجمنٹ میں شامل مختلف قومی اور علاقائی اسٹیک ہولڈرز بشمول سول انتظامیہ، مسلح افواج، این ڈی ایم اے، این آئی ڈی ایم، این ڈی آر ایف، ڈی آر ڈی او، بی آر او، آئ ایم ڈی، این آر ایس اور  آئی این سی او آئی ایس کے  ذریعہ ایچ اے ڈی آر کے تئیں ہم آہنگی کے نقطہ نظر کو فروغ دے گا۔ اس کثیر ایجنسی کی مصروفیت سے ایچ اے ڈی آر  کے کامیاب انعقاد کے لیے مؤثر مواصلات، باہمی تعاون، تعاون اور ان کے اطلاق کے لیے ادارہ جاتی فریم ورک کے ارتقا میں تعاون کی امید ہے۔ اس مشق کا مقصد حصہ لینے والے آسیان رکن ممالک کے ساتھ ڈومین کے علم، تجربے اور بہترین طریقوں کے تبادلے کے لیے ایک منفرد پلیٹ فارم فراہم کرنا بھی ہے۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح- اک- ق ر)

U-12899



(Release ID: 1878503) Visitor Counter : 136