وزارت آیوش

آیوش کے شعبے میں اصلاحات  سے ترقی کو فروغ حاصل ہوگا:جناب سربا نندہ سونوال


آیوش کی وزارت کی معاؤنت کے ساتھ چھٹے سی آئی آئی کانکلیو 2022کا انعقاد کیاگیاہے

Posted On: 23 NOV 2022 6:09PM by PIB Delhi

آیوش کے مرکزی وزیر جناب سربانند ہ سونووال نے اس بات پرزوردیا ہے کہ آیوش  ، ملک کے شہریوں کے لئے جامع حفظان صحت اورطبی دیکھ بھال کی سہولت  فراہم کرکے ، کس طریقے سے  ‘‘نئے بھارت ’’ کے خواب کو حقیقت  کی شکل دینے میں اہم کردار اداکرسکتاہے ۔ وزیرموصوف  نے آج نئی دہلی میں چھٹے آیوش کانکلیو  2022میں حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔

اپنے افتتاحی خطاب میں ، جناب سربانندہ سونووال نے کہا :‘‘ ہمارے وزیراعظم جناب نریندرمودی کی بصیرت افروز رہنما ئی اورقیادت میں ، آیوش کی مارکیٹ  تین ارب ڈالرز سے بڑھ کر 18ارب ڈالرز تک پہنچ گئی ہے ۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ اس وقت ہم آیوش کے ایک نہایت سازگار اورموافق ماحول کا مشاہدہ کررہے ہیں۔ جہاں حفظان صحت کے شعبے میں آیوش نظام کی قدروقیمت اوراہمیت کا بڑے پیمانے پراعتراف کیاجارہاہے ۔ اس کے علاوہ تحقیق سے متعلق حکمت عملیوں ، طورطریقوں اورتعلیم کی نوعیت میں بہت سی اصلاحات کی جارہی ہیں ۔ جن کی وجہ سے اس شعبے  کی ترقی میں سہولت  فراہم ہوگی ۔ ہمارے ملک کی نئی نسل کو آیوش سے متعلق  نظام کے بارے میں مطالعہ کرنا چاہیئے اور انھیں اپنی زندگی میں اختیارکرناچاہیئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001B98R.jpg

آیوش  کی وزارت میں سکریٹری ویدیاراجیش کوٹیجا نے اپنے کلیدی خطاب میں کہاکہ آیوش کی وزارت نے ، صحت کی عالم یتنظیم (ڈبلیو ایچ او) کے اشتراک کے ساتھ ، آیوش نظام کے لئے بہت سے معیارات قائم کئے ہیں۔  یہ معیارات ، سبھی متعلقہ فریقوں اورشراکت داروں ، خاص طورپر آیوش نظاموں سے متعلق صنعت کے لئے مفید ثابت ہوں  گے ۔

آیوش کی وزارت میں اسپیشل سکریٹری جناب پرمود کمار  پاٹھک نے مکمل اجلاس سے کاروبارکرنے میں آسانی کے لئے انضباطی تقش راہ کے بارے میں خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں انھوں نے کہاکہ کاروبارکرنے میں آسانی کے سلسلے میں پہلا اہم پہلو ، صلاح ومشورہ اورمشاورت ہے اور آیوش کی وزارت میں اسے بھرپور طریقے سے انجام دیاجارہاہے ۔ اس کے علاوہ سائنسی طریق کار کوفروغ دینے کی غرض سے آیوش کی وزارت ، سائنس اور ٹیکنولوجی کے محکموں کے ساتھ مل کر کام کررہی ہے۔ اوران سے حاصل معلومات کو موثر طورپر ہمارے  روڈ میپ یانقش راہ میں شامل کرلیاجاتاہے ۔

کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری (سی آئی آئی ) نے آیوش کی وزارت کے تعاون سے چھٹے سی آئی آئی آیوش کانکلیو۔ 2022کا انعقاد کیاتھا۔ آیوش نظام کے کلیدی شراکت داروں اورمتعلقہ فریقوں نے آیوش کے شعبے میں انضباطی نقش راہ ، تحقیق  اورترقی اور آیوش مصنوعات  کی برانڈنگ ، مصنوعات کا فروغ اورمارکیٹنگ جیسے امورپر تبادلۂ خیال کیا۔

***********

 

 

(ش ح ۔ع م۔ ع آ)

U -12887

 



(Release ID: 1878484) Visitor Counter : 84


Read this release in: English , Hindi