وزارت اطلاعات ونشریات

کیاآپ سینچائی مہم جوئی کے سفرپرروانہ ہونے کے لئے تیارہیں ؟


اروناجے وردھنا کی ہدایت کاری سے سجی سری لنکا کی فلم ‘‘ ماریہ :دی اوشین اینجل ’’ ، اِفّی -53میں گولڈن پیکاک کے لئے مقابلہ میں شامل ہے

Posted On: 23 NOV 2022 7:20PM by PIB Delhi

سری لنکا (اُس وقت اسے سیلون کہاجاتاتھا ) 1901میں سنیما سے متعارف ہواتھا۔ اس وقت سری لنکا کے گورنر جنرل ویسٹ رج وے اوردوسری بوئیرجنگ کے قیدیوں کے لئے پہلی مرتبہ نجی طورپر ایک فلم دکھائی گئی تھی۔ یہ ایک مختصر فلم تھی ، جس میں بوئیر جنگ میں برطانیہ کی فتح اورملک وکٹوریہ کی آخری رسوم اور ایڈورڈہشتم کی تاج پوشی سے متعلق دستاویز ی فلم کے مناظر پیش کئے گئے تھے۔ اس دور کے نوآبادیاتی نظام کے سائے سے لے کر اب لگ بھگ دوکروڑ 20لاکھ کی آبادی والے ایک چھوٹے جزیرائی ملک میں فلم اورتفریح کی صنعت نے کافی طویل فاصلہ طے کیاہے ۔ اب سری لنکا میں سنیما ایک عوامی  معاملہ اورثقافت کا جشن  منانے کا وسیلہ بن چکاہے ۔

اِفّی  کے 53ویں ایڈیشن میں ، ارونا جے وردھنا کی ہدایت کاری سے سنجی فلم ، ‘‘ماریہ :دی اوشین اینجل ’’(2022) ، فیسٹول کے بین الاقوامی مقابلوں کے  زمرے میں باوقار ، گولڈن پیکوک ’’ کے لئے مقابلہ کررہی ہے ۔ یہ فلم ایک سمندر کے بیچوں بیچ ماہی گیروں کے ایک گروپ اوران کے ذریعہ کی گئی  ایک ڈرامائی  دریافت کےارد گرد گھومتی ہے ۔ کیا یہ قدرتی مداخلت ہے ؟یااس کے ذریعہ وہ لوگ خود کو اور ایک دوسرے کومختلف رنگوں میں دیکھ پائیں گے ۔’’ ماریہ :دی اوشین اینجل ’’ میں نوجوان ماہی گیروں کے ساتھ سمندر میں سفرکے دوران ان پہلوؤں کی تلاش وجستجو کی گئی ہے ۔

اِفّی میں کسی بھی فیچرفلم کے لئے پہلا گولڈن پیکوک ‘‘ایوارڈ ، لیسٹرجیمس پیریز کی فلم ‘‘ گیمپرالیہ ، (1963) کو پیش کیاگیاتھا۔ لیسٹرجیمس پیریز کو سری لنکا  سنیما کا بانی اورمحرک سمجھاجاتاہے ۔ کیا53ویں فلم فیسٹول میں تاریخ اپنے آ پ کودوہرائے گی ؟’’ ہمیں اس بارے میں جلد ہی معلوم ہوجائے گا۔ لیکن اس وقت تک سنیمائی مہم جوئی کے سفرپرروانہ ہونے کے لئے تیارہوجائیے ۔ اورفلم ‘‘ماریہ :دی اوشین اینجل ’’ دیکھنے سے مت چونکیئے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/srilanka-1UEQS.jpg

ماریہ :دی اوشیئن اینجل فلم کاایک منظر

افی  کے بارے میں

بھارت کابین الاقوامی  فلم فیسٹول (افّی) ، 1952میں قائم کیاگیاتھااوراب یہ ایشیا کے سب سے اہم اورنمایاں فلم فیسٹول میں سے ایک ہے ۔ بھارت کے بین الاقوامی فلم فیسٹول کے نظریہ کے تحت فلموں ، ان کی بیان کردہ کہانیوں اوران کی فلمسازی  سے متعلق  افراد کا جشن منایاجاتاہے ۔ اورایسا کرکے ہم فلموں کے لئے بصیرت آموز ستائش اورپُرجوش پیارومحبت کی تشہیر کرتے ہیں اور انھیں فروغ  دیتے ہیں اورانھیں پروان چڑھاتے ہیں ۔ تاکہ  لوگوں کے مابین پیارومحبت ، سمجھ بوجھ اوربھائی چارے اوریکجہتی  کے پُل تعمیرکئے جاسکیں اورانھیں انفرادی اوراجتماعی نوعیت کی عمدگی کی نئی اونچائیوں کو چھونے کی ترغیب دی جاسکے ۔

حکومت ہند کی اطلاعات ونشریات کی وزارت ، میزبان ریاست ، گوا سرکاراورگوا کی تفریح سے متعلق سوسائٹی کے اشتراک کے ساتھ ہرسال اس فلم فیسٹول  کا انعقاد کرتی ہے ۔ 53ویں افی کی سبھی تازہ ترین متعلقہ معلومات فیسٹول کی ویب سائٹ www.iffigoa.org,  اورپی آئی بی کی ویب سائٹ (pib.gov.in) ، ٹوئیٹرپرافی  کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس فیس بک اورانسٹاگرام اورپی آئی بی گوا کے سوشل میڈیا ہنڈلس سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔توفیسٹول  کی سنیماکی تقریبات سے لطف اندوز ہویئے اوراس خوشی سے دوسروں کو بھی مستفید کیجئے ۔

***********

(ش ح ۔ع م۔ ع آ)

U -12881



(Release ID: 1878449) Visitor Counter : 99


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil