سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ کا کہنا ہے کہ’ جن جاتیہ گورَو دوس‘ 15 نومبر کو منایا جائے گا،درج فہرست قبائل کے لئے خصوصی ٹیکنالوجی کے مراکز قائم کئے جارہے ہیں
Posted On:
11 NOV 2022 6:41PM by PIB Delhi
- وزیر موصوف نے ’خصوصی طور پرکمزور قبائلی گروپوں کی تیز رفتار ترقی ‘کے لئے سائنس اور ٹیکنالوجی کے محکمہ کے خصوصی پروگرام کا آغاز کیا ۔
- سائنس اور ٹیکنالوجی کے محکمہ (ڈی ایس ٹی) نے درج قبائلی (ایس ٹی) برادریوں کی بھرپور ترقی کے لئے ملک کے مختلف حصوں میں ’سائنس ٹیکنالوجی اور اختراع (ایس ٹی آئی)‘ کے دس مراکز قائم کئے ہیں ۔آنے والے ایک سال کے دوران ایسے 15 مزید مراکز قائم کئے جانے کا پروگرام ہے ۔
- سائنس اور ٹیکنالوجی کے محکمہ نے سکل سیل بیماری (ایس سی ڈی) کا،جین ایڈٹنگ ٹیکنالوجیز کا استعمال کرتے ہوئے ، مستقبل طور پر علاج فراہم کرنے کے لئے 50 کروڑ روپے کی لاگت سے چلنے والے ایک تحقیق و ترقی کے پروجیکٹ کی حمایت کی ہے ۔
جن جاتیہ گورو دوس سے قبل ،جو کہ 15 نومبر کو منایا جائے گا،مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) سائنس اور ٹیکنالوجی ،وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ارضیاتی سائنس ،وزیر مملکت پی ایم او ،عملے ،عوامی شکایات پینشن ،ایٹمی توانائی اور خلائی امور ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج اس بات کی اطلاع دی کہ سائنس اور ٹیکنالوجی کے محکمہ (ڈی ایس ٹی) نے اب تک ملک کے مختلف حصوں میں درج فہرست قبائل (ایس ٹی) برادریوں کی ہمہ جہت ترقی کے لئے دس خصوصی ’سائنس ٹیکنالوجی اور اختراع (ایس ٹی آئی) کے مراکز ‘ قائم کئے ہیں ۔جامع سماجی اقتصادی ترقی کے لئے آنے والے ایک سال کے دوران اس طرح کے 15 مزید مراکز قائم کئے جائیں گے ،اس کے لئے درج فہرست قبائلی آبادی کے تیزی سے اضافہ پذیر ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے پائیدار ذریعہ معاش کی فراہمی کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ سائنس اور ٹیکنالوجی کے محکمہ کے ذریعہ قائم کردہ ان دس مراکز میں سے چار شمال مشرقی ریاستوں میں یعنی اروناچل پردیش ، میزورم ،سکم اور تریپورہ میں قائم کئے گئے ہیں۔اس کا مقصد شمال مشرقی ریاستوں کی درج فہرست قبائلی آبادی کے لئے پائیدار ذریعہ معاش فراہم کرنا ہے۔
وزیر موصوف نے ’جن جاتیہ گورو دوس ‘منانے کے لئے منعقدہ ایک پروگرام میں اپنا یہ افتتاحی خطبہ دیا۔یہ پروگرام آئی آئی ٹی گوہاٹی میں منعقد کیا گیا تھا جس میں قبائلی امور کے مرکزی وزیر جناب ارجن منڈا بھی موجود تھے۔
اس موقع پر انہوں نے آزادی کے امرت مہوتسو کے ایک حصہ کے طور پر ’خصوصی طور پر کمزور قبائلی گروپس کی تیز رفتار ترقی ‘ کے لئے سائنس اور ٹیکنالوجی کے محکمہ (ڈی ایس ٹی) کےایک خصوصی پروگرام کا بھی آغاز کیا ۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ اس کانکلیو کے عنوان ’قبائلی حقوق اختیارات کی تفویض کے لئے سائنس اور ٹیکنالوجی کی تفویض اختیارات ‘ میں وزیر اعظم کے جے وگیان – جے انوسندھان نعر ے کی گونج سنائی دیتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ایسا اور اتنے بڑے پیمانے پر پہلی بار ہوا ہے کہ مختلف طبقات اور مختلف پیشوں سے تعلق رکھنے والے قبائلی افراد کو اختیارات کی منتقلی کے لئے سائنس اور ٹیکنالوجی کے محکمہ نے اس طرح کی خدمات پیش کی ہیں۔ وزیر موصوف نے قبائلی امور کی وزارت اور محکمہ کی دیگر تنظیموں اور اے ایس ٹی ای سی کا اس کانکلیو میں شرکت کرنے کے لئے شکریہ ادا کیا۔
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نومبر 2021 میں ہندوستان کی آزادی کی 75 ویں سالگرہ کی ایک سال پر محیط تقریبات کے ایک حصے کے طور پر، قبائلی مجاہدین آزادی کی خدمات اور تعاون کی یاد گار منانے کے لئے 15 نومبر کو جن جاتیہ گورو دوس کے طور پر منائے جانے کا اعلان کیا تھا ۔ نومبر کی 15 تاریخ عظیم قبائلی مجاہدین آزادی برسا منڈا کی تاریخ پیدائش ہے جسے ملک بھر میں قبائلی عوام کے ذریعہ بھگوان کے طور پر مانا جاتا ہے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ جن جاتیہ گورو دوس پر منعقد ہونے والی تقریبات کی قیادت خود وزیر اعظم بہ نفس نفیس کررہے تھے ، جنہوں نے ہندوستان کی جدو جہد آزادی کے مقصد کی سمت میں بہادر قبائلی مجاہدین آزادی کے ذریعہ پیش کی گئی بیش بہا قربانیوں کو مسلسل اجاگر کیا ہے۔ان تقریبات کے دوران بہت بڑی تعداد میں خصوصی پروگرام ،ثقافتی تقاریب اور سماجی سرگرمیاں پیش کی گئیں۔
اپنی وزارت کے ان اقدامات کو پوری توجہ کے ساتھ اجاگر کرتے ہوئے جن میں مختلف منصوبوں اور پروگرام کے ذریعہ، قبائلی برادری کے مربوط سماجی اقتصادی ترقی کے لئے کام کیا گیا تھا، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے مختلف میدانوں میں گذشتہ تین برسوں کے دوران تقریباً سو نئے پروگراموں کو منظوری دی گئی اور ان پروجیکٹوں سے ملک کے مختلف علاقوں میں 50 ہزار سے زیادہ درج فہرست قبائلی افراد کو فائدہ پہنچائے جانے کی توقع ہے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہاکہ سائنس اور ٹیکنالوجی کے محکمہ نے 50 کروڑ روپے کی لاگت والے تحقیق اور ترقی کے ایک پروجیکٹ کا پروگرام بھی پیش کیا ہے جس کا مقصد سکل سیل ڈسیز (ایس سی ڈی) کا مستقل علاج پیش کرنا ہے ۔اس پروگرام میں جین ایڈیٹنگ ٹیکنالوجیز کا استعمال کرتے ہوئے ایسے مریضوں کے معیاری زندگی کو بہتر بنانے جیسے بہت سے فوائد سامنے آئیں گے ۔ انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ گوہاٹی کے سائنس اور ٹیکنالوجی میں جدید مطالعہ کے ادارے میں 12 کروڑ روپے کی لاگت سے شمال مشرق کے ہر قبائلیوں کے مخصوص کھانوں پر تحقیق کے لئے ہیرٹیج فوڈ اینڈ بیوریج ریسرچ سینٹر اور اختراع ،ٹیکنالوجی اور کاروباریت کے لئے حیاتیاتی وسائل کے درج فہرست قبائلی کمیونٹی کے مرکز کا قیام کیا جارہا ہے ۔
قبائلی برادریوں کے بہتری کے لئے کئے گئے اقدامات کے دیگر سلسلے کا ذکر کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ سائنس اور ٹیکنالوجی کے محکمہ نے درج فہرست قبائلی طلبا اور اسکالرس کے لئے 700 کی تعداد میں فیلو شپ فراہم کئے ہیں تاکہ وہ آخر کے تین برسوں کے دوران انسپائر فیلو شپ کے ذریعہ سائنس کے میدان میں اپنا کیریئر تعمیر کرسکیں۔اسی طرح قومی فلیگ شپ پروگراموں کے تناظر میں ، 12500 درج فہرست قبائلی اسکولی بچوں کو انسپائر مانک ایوارڈس بھی دئے گئے ہیں ۔یہ اسکولی بچے سائنس اور ٹیکنالوجی کے ذریعہ سماجی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے بنیادی تصورات پیش کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔وزیر موصوف نے اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ درج فہرست قبائلی برادری سے تعلق رکھنے والے دو سو سے زیادہ سائنسدانوں کو ’سائنس میں بہتر کارکردگی کے لئے اختیارات کی منتقلی اور مساوات ‘ اسکیم کے تحت سائنس اور انجینئرنگ کے اگلے محاذ کے شعبوں میں کام کرنے والے پروجیکٹس پر عمل درآمد کے لئے مالی امداد فراہم کی گئی تھی۔اس طرح قومی سائنس اور ٹیکنالوجی کی ترقی کے عمل میں مواقع بھی فراہم کئے گئے ۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اس امید کا اظہار کیا کہ اس کانکلیو کے ذریعہ سائنس اور ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے قبائلی برادریوں کی مجموعی ترقی کے لئے ادارہ جاتی اور انسانی صلاحیت (اجتماعی اور انفرادی دونوں سطحوں پر) کو مضبوط کرنے کی غرض سے حکمت عملی اور سفارشات تیار کی جائیں گی۔انہوں نے مرکزی اور ریاستی حکومتوں ،علمی تنظیموں ،تحقیق اور ترقی کی تجربہ گاہوں ،سول سوسائٹی سماجی کمپنیوں سے تعلق رکھنے والے اسٹیٹ ہولڈرس ،عوام سے جڑے اختراع کاروں ،استفادہ کنندگان اورقبائلی برادری کے انقلابی تبدیلیاں لانے والوں کااس کانکلیو میں شرکت کرنے کے لئے شکریہ ادا کیا اور مختلف تقریبات میں اپنی شرکت کے ذریعہ اس کانکلیو کو زبردست کامیابی سے ہمکنار کرنے کے سلسلے میں ان کی کوششوں کی بارآوری کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
***********
ش ح ۔ س ب ۔ م ش
U. No.12879
(Release ID: 1878441)
Visitor Counter : 126