وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

کم شدت والے تنازعات سے متعلق مصنوعات پر ڈی آر ڈی او کا مجموعہ جاری کیا گیا

Posted On: 23 NOV 2022 6:41PM by PIB Delhi

نئی دلی، 23نومبر، 2022/ کم شدت کے تنازعات (ایل آئی سی) پروڈکٹس پر ڈی آر ڈی او کا کمپینڈیم آج مرکزی ہوم سکریٹری جناب اجے کمار بھلا اور سکریٹری ڈی ڈی آر اینڈ ڈی اور چیئرمین ڈی آر ڈی او ڈاکٹر سمیر وی کامت نے مشترکہ طور پر جاری کیا۔ حکومت ہند کی "آتم نربھر بھارت" مہم کے مطابق، مجموعہ 100 سے زیادہ ٹیکنالوجیز، سسٹمز اور مصنوعات پر مشتمل ہے جو ڈی آر ڈی اوکے ذریعے ایل آئی سی آپریشنز کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ یہ مرکزی سیکورٹی فورسز کے لیے معلومات کا ایک قیمتی ذخیرہ ہے۔

مرکزی داخلہ سکریٹری اور سکریٹری ڈی ڈی آر اینڈ ڈی اور چیئرمین ڈی آر ڈی او نے مشترکہ طور پر ڈی آر ڈی او اور وزارت داخلہ (ایم ایچ اے) کے درمیان جاری تعاون کا جائزہ لیا۔ کم شدت کے تنازعات (ایل آئی سی) آپریشنز کے لیے ٹیکنالوجیز اور سسٹمز تیار کرنے کے لیے ادارہ جاتی تعاون نے ڈی آر ڈی اوکو ایل آئی سی آپریشنز کے دوران مرکزی سیکورٹی فورسز کے لیے درکار بہت سی مصنوعات اور نظام تیار کرنے میں مدد کی ہے۔ اس تعاون سے ایل آئی سی آپریشنز کے لیے مستقبل کی ضروریات کی نشاندہی کرنے اور ان کی ترقی کے لیے روڈ میپ کی وضاحت کرنے میں بھی مدد ملی ہے۔

*****

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔

U 12873



(Release ID: 1878421) Visitor Counter : 113


Read this release in: English , Hindi , Bengali