وزارت خزانہ

سنٹرل بیورو آف نارکوٹکس نے بین ریاستی منشیات فروشوں سے 14 کروڑ روپے کی 272 کلو گرام غیر قانونی افیم ضبط کی

Posted On: 23 NOV 2022 7:26PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 23نومبر، 2022/ انسداد منشیات کی کارروائیوں کے تسلسل میں، سینٹرل بیورو آف نارکوٹکس (سی بی این) نیمچ کے افسران نے شمال مشرقی بھارت سے راجستھان تک غیر قانونی افیم کی اسمگلنگ میں ملوث بین ریاستی منشیات کی اسمگلنگ کرنے والے ریکٹوں کا پردہ فاش کیا ہے۔ ضبط کی گئی افیم کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت تقریباً 14 کروڑ روپے ہے۔

سراغ ملنے کے بعد راجستھان کے منشیات کے اسمگلر شمال مشرقی ریاستوں سے راجستھان کو بھاری مقدار میں غیر قانونی افیم کی اسمگلنگ کے لیے خاص طور پر بنائے گئے ٹرولر ٹرکوں کا استعمال کر رہے ہیں، سی بی این کے افسران نے ان بین ریاستی ریکٹوں  کو بے نقاب کرنے کے لیے "آپریشن ٹیولپ" شروع کیا۔

15 نومبر، 2022  کو، سنٹرل بیورو آف نارکوٹکس (سی بی این) کے افسران نے، راجدھوک ٹول پلازہ، جے پور-آگرہ ہائی وے، جے پور (راج) پر ایک اشوک لی لینڈ ٹرالر (22 وہیلر) کو روکا اور افیم کے 95 پیکٹ ضبط کیے جن کا وزن 102.910 کلوگرام تھا۔

اس کارروائی کے دوران منشیات فروشوں نے ٹرک کو سرکاری گاڑی سے ٹکرانے کے بعد فرار ہونے کی کوشش کی۔ سرکاری گاڑی اور ٹرک کو شدید نقصان پہنچا لیکن سرکاری گاڑی کے ڈرائیور نے سی بی این کے افسران کے ساتھ مل کر غیر معمولی بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے منشیات فروشوں کے فرار ہونے کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ لگاتار تفتیش کے جانے پر گاڑی میں سوار افراد نے انکشاف کیا کہ افیم کو ٹرالر کے اندر خاص  طور پر بنائے گئے گڑھوں میں چھپایا گیا ہے۔ سی بی این آفس پہنچنے کے بعد، اشوک لی لینڈ ٹرک (ٹرالر) کی اچھی طرح تلاشی لی گئی اور ٹرالر کے اندر خصوصی طور پر بنائی گئی جگہوں سے افیم کے 102.910 کلو گرام وزنی 95 پیکٹ برآمد ہوئے۔

20 نومبر، 2022 کو اس کے بعد کی کارروائی میں ، سی بی این کے افسران نے بارہ بنکی (یو پی) کے قریب ٹول ٹیکس پر ایک ٹاٹا ٹرالر کو روکا اور افیم کے 133 پیکٹ برآمد کیے جن کا وزن 135.709 کلوگرام تھا۔ ٹرک ڈرائیور نے اپنی گاڑی ٹول پلازہ کی بیریکیڈ سے ٹکرادی۔

گاڑی کو سی بی این آفس لایا گیا اور اچھی طرح تلاشی لی گئی اور افیم کے 133 پیکٹ جس کا وزن 135.709 کلوگرام تھا برآمد کیا گیا اور ضبط کیا گیا۔ ان پیکٹوں کو ٹرالر کے نیچے پچھلے ٹائروں کے درمیان بنائی گئی ایک مخصوص جگہ پر چھپایا گیا تھا۔

23.11.2022 کو، سی بی این کے افسران نے سراغ کی بنیاد پر حصار ضلع (ہریانہ) میں ایک ٹاٹا ٹرالر کو روکا اور افیم کے 33 پیکٹ برآمد کیے جن کا وزن 33.870 کلوگرام تھا۔ سراغ موصول ہونے کے بعد کہ راجستھان کے رجسٹریشن نمبر کے ساتھ ایک ٹاٹا ٹرالر شمال مشرقی بھارت سے ہریانہ کے راستے راجستھان کی طرف بھاری مقدار میں غیر قانونی افیم لے کر جائے گا، سی بی این افسران نے متوقع راستے پر نگرانی رکھی۔

اس کے بعد مشتبہ ٹرالر ٹرک کی شناخت کی گئی اور اسے حصار (ہریانہ) کے قریب واقع ایک ٹول پلازہ پر روکا گیا۔ چونکہ حفاظت اور حفاظتی مسائل کی وجہ سے ہائی وے پر گاڑی کی تلاشی ممکن نہیں تھی، اس لیے اسے سی بی این آفس لایا گیا۔ گاڑی کی اچھی طرح تلاشی لی گئی اور ٹرالر کے اگلے حصے کے نیچے خصوصی طور پر بنائی گئی جگہ سے افیم کے 34 پیکٹ برآمد ہوئے جن کا وزن 33.870 کلوگرام تھا۔

برآمد شدہ ناجائز افیم والی ان گاڑیوں کو این ڈی پی ایس ایکٹ 1985 کی دفعات کے تحت ضبط کیا گیا ہے اور اس کارروائی میں اب تک 6 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

سی بی این نے راجستھان میں 38 کلو گرام غیر قانونی افیم بھی ضبط کی تھی جو اس سال اپریل کے مہینے میں شمال مشرق سے اسمگل کی گئی تھی۔ ان ضبطیوں نے ایک اہم حقیقت کو اجاگر کیا ہے کہ شمال مشرقی بھارت سے بڑی مقدار میں غیرقانونی افیم کی سمگلنگ کی جارہی ہے۔

اس سلسلے میں مزید تفتیش جاری ہے۔

*****                  

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                              

U 12872



(Release ID: 1878417) Visitor Counter : 94


Read this release in: English , Marathi , Bengali