وزارت دفاع

ہندوستانی فوج کے خصوصی دستوں نے انڈونیشیا کے خصوصی دستوں کے ساتھ سانگا بوانا  ٹریننگ علاقے، کراوانگ، انڈونیشیا میں مشترکہ تربیتی مشق گروڑ شکتی شروع کیا

Posted On: 23 NOV 2022 2:25PM by PIB Delhi

فوج سے فوج میں لین دین کرنے کے پروگراموں کے حصہ کے طور پر، ہندوستانی خصوصی دستوں کی ایک ٹکڑی فی الحال سانگا بوانا ٹریننگ علاقہ، کراوانگ، انڈونیشیا میں ایک دو طرفہ مشترکہ تربیتی مشق ’گروڑ شکتی‘ میں مصروف ہے۔  مشق گروڑ شکتی اس بینر کے تحت دو طرفہ مشقوں کے سلسلے کی آٹھویں کڑی ہے۔

21 نومبر، 2022 کو شروع ہوئی اس مشق کا مقصد دونوں فوجوں کے خصوصی دستوں کے درمیان افہام و تفہیم، تعاون اور بین آپریشن کو فروغ دینا ہے۔ مشترکہ مشق کے دائرے میں خصوصی دستوں  کی مہارت کو  اپ ڈیٹ کرنے کے لیے  اورئنٹیشن، اسلحہ، آلات، اختراع، حکمت عملی،  تکنیکی اور طریقہ کار سے متعلق معلومات شیئر کرنا اور  انجام دی گئی  مختلف مہمات سے سیکھے گئے سبق، جنگل کے علاقے میں خصوصی دستوں کا آپریشن، دہشت گردوں کے کیمپوں پر حملے اور فوجی تعاون کو فروغ دینے کے لیے دونوں ممالک کی طرز زندگی اور ثقافت کی گہری سمجھ حاصل کرنے کے علاوہ بنیادی اور  ایڈوانسڈ خصوصی دستوں کی مہارت کو مربوط کرنے والی مشق کی تصدیق شامل ہے۔ مشترکہ تربیت میں اعلیٰ سطحی جسمانی فٹنس، عسکری مشق، تکنیکوں اور طریقہ عمل پر بھی توجہ مرکوز کی جائے گی، جس کے لیے ایک وسیع 13 روزہ ٹریننگ پروگرام تیار کیا گیا ہے۔ یہ مشق 48 گھنٹے  لمبی تصدیقی مشق کے ساتھ ختم ہو گی۔

یہ مشترکہ مشق دونوں افواج کو ایک دوسرے کو بہتر طریقے سے جاننے اور بین الاقوامی ماحول میں دہشت گردی کی تحریکوں سے نمٹنے، علاقائی حفاظتی  کارروائیوں اور قیام امن کے کاموں کے بارے میں اپنے وسیع تجربات کو شیئر کرنے میں تعاون فراہم کرے گی۔ یہ مشق دونوں ممالک کے درمیان  دوستانہ تعلقات کو یقینی بنانے اور علاقائی سیکورٹی کو یقینی بنانے کی سمت میں حاصل کی گئی  اہم کامیابی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG_524665RM.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2022-11-22at1.58.52PM16U2.jpeg

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 12856



(Release ID: 1878274) Visitor Counter : 135


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Telugu