پارلیمانی امور کی وزارت

ممبئی میں اکاؤنٹنٹس کی 21ویں کانگریس کا انعقاد


ہمیں اقتصادی  تبدیلی کے ذریعہ  کے طورپر ایک بہتراورہمہ گیر دنیا کی تعمیر  کے لئے کام کرناچاہیئے :لوک سبھا اسپیکر

ہمیں ایک ہمہ گیر طرز زندگی  اختیارکرنے کی ضرورت ہے ، تاکہ اس کرۂ ارض کے مستقبل کو محفوظ بنایاجاسکے –مرکزی وزیرخزانہ

Posted On: 18 NOV 2022 6:44PM by PIB Delhi

لوک سبھا کے سپیکر جناب اوم برلا نے آج اکاؤنٹس کو تلقین کی کہ وہ مذاکرات ، تبادلہ خیال اوراشتراک کے ذریعہ ایک ہمہ گیر دنیا کے لئے کام کریں اوراقتصادی تبدیلی کے ذرائع کے طورپرایک بہتردنیا کی تعمیرمیں مدد کریں ۔ انھو ں نے ممبئی میں کاؤنٹس کی 21ویں ورلڈکانگریس سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ مرکزی وزیرخزانہ محترمہ سیتارمن نے ورچول طریقے سے اس ورلڈ کانگریس نے خطاب کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Loksabha1.JPEGLT2B.jpg

تقریب  میں شرکت کرنے والے اکاؤنٹس کاخیرمقدم کرتے ہوئے ، لوک سبھا کے اسپیکر نے کہاکہ آپ اقتصادی دنیا کے انجن ہیں اوربھارت اوربیرون ملک میں معیشت کی بنیاد اور ستون ہیں ۔

لوک سبھا اسپیکر نے کہاکہ اکاؤنٹس کی بین الاقوامی فیڈریشن (آئی ایف اے سی ) ،اپنے قیام سے ہی ، اقتصادی نظام  میں اعتماد ، شفافیت اورجوابدہی لانے اورانھیں مستحکم بنانے کے لئے کام کررہی ہے ۔ ورلڈ کانگریس میں غوروخوض اورتبادلہ خیال کے جو نتائج حاصل ہوں گے ان سے عالمی معیشت کو ایک نئی سمت ملے گی اورمستقبل کے لئے رہنما ہدایات طے ہوں گے۔ ان سے اکاؤنٹس کے شعبے میں موجودہ اموراورمسائل کے حل تلاش کرنے  میں بھی مدد ملے گی ۔

p-1.jpg

لوک سبھا کےاسپیکر نے مزید کہاکہ ‘‘عالم کاری اورڈجیٹل معیشت نے ہمارے سامنے نئے چیلنج اورچنوتیاں پیش کردی ہیں ۔ مالیاتی امورکے ماہرین کے طورپر آپ انھیں بہترطورپرسمجھتے ہیں ۔ آپ کے اندر یہ صلاحیت موجود ہے کہ آپ ان چیلنجوں کے حل تلاش کرنے میں دنیا کو رہنمائی فراہم کریں ۔

مرکزی وزیرخزانہ محترمہ نرملاسیتارمن نے ورچول طریقے سے ڈبلیوسی اواے -2022سے خطاب کیااور شفافیت جیسے کلیدی پرتوجہ مرکوز کرنی چاہیئے۔ انھوں نے کہاکہ ڈبلیوسی اواے -2022کو جو بھارت میں پہلی مرتبہ منعقد ہورہی ہے ، ملکوں اورکثیر ملکی تنظیموں کے لئے متعلقہ نظریا ت  اورخیالات پیش کرنے چاہیئں ، جو اکاؤنٹنگ کے شفاف عمل کی تلاش میں ہیں ۔

وزیرخزانہ نے پائیدار اورہمہ گیر طرز حیات کی ضرورت پرزوردیا۔ انھوں نے کہاکہ ‘‘وزیراعظم جناب نریندرمودی ، لائف یعنی آب وہوا اورماحولیات کے لئے طرززدگی کے تصور کو اجاگرکررہے ہیں ۔ بھارت یکم دسمبر سے جی ٹوئنٹی کی صدارت سنبھالے گا۔ جی ٹوئنٹی کی صدارت کے لئے بھارت کا موضوع ہوگا:ایک کرۂ ارض ، ایک خاندان ، ایک مستقبل’’ ہمیں ایک ہمہ گیر طرز زندگی کو اختیارکرنا ہوگا تاکہ اس کرۂ ارض کے مستقبل کومحفوظ اوریقینی بنایاجاسکے۔’’

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Loksabha3.JPEG9EE1.jpg

اس بات پرتوجہ کرتے ہوئے کہ ‘‘اعتماد ’’ اکاؤنٹس کی ورلڈ کانگریس 2022کے موضوعات  میں سے ایک موضوع  ہے ، وزیرخزانہ نے کہاکہ ‘‘عوام  کے لئے پائیدار ذرائع تخلیق کرنے اور مینوفیکچرنگ اورخدمات کے ہمہ گیر شعبوں کے لئے اعتماد لازمی حیثیت رکھتاہے ۔ مجھے یقین ہے کہ ورلڈ کانگریس  ایسے خیالات ونظریات پیش کرے گی ، شفافیت اور ہمہ گیر یت میں اضافہ کے ساتھ دنیا پرکس طرح بہترطریقے سے حکمرانی کی جاسکتی ہے۔

ڈبلیو سی او اے -2022، اکاؤنٹنگ ، مالیات اورکاروباری پیشہ ورافراد کے لئے باہمی تبادلۂ خیال کے ذریعہ تصورات اورخیالات کے تبادلوں کا ایک پلیٹ فارم ہے ۔ اکاؤنٹنگ سے وابستہ 6ہزارسے زیادہ پیشہ ورافراد اس کانگریس میں شرکت کررہے ہیں ۔ جن میں ایک سوملکوں سے آئے 1800غیر ملکی مندوبین بھی شامل ہیں ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Loksabha4.JPEGSUWF.jpg

انٹرنیشنل فیڈریشن آف اکاؤنٹینٹس –آئی ایف اے سی نے اس ڈبلیو سی اواے  -2022کااہتمام کیاہے ۔ آئی ایف اے سی کا قیام 1977میں عمل میں آیاتھا۔ اوریہ عوامی مفادات کی خدمت کے لئے مخصوص اکاؤنٹنسی کے پیشہ ورافراد کی ایک عالمی تنظیم ہے ۔ آئی ایف اے سی ، 135ممالک  اور دائرہ اختیارکے حامل 180اراکین اورایسوسی ایٹس یا رفقائے کارپرمشتمل ہے جو عوامی خدمت ، تعلیم ، سرکاری ملازمت ، صنعت اورتجارت سے متعلق 30لاکھ سے زیادہ اکاؤنٹنٹس کی نمائندگی کرتی ہے ۔

***********

 

(ش ح ۔ع م۔ ع آ)

U -12852



(Release ID: 1878232) Visitor Counter : 124


Read this release in: Marathi , English , Hindi